کوئٹہ:سریاب روڈ پر مسلح افراد کا موبائل پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے موبائل پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ حملے کے بعد پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر سروسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔