بنوں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
بنوں(نیوزڈیسک) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے نواحی علاقے میں آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اکبرعلی خان کلے، اسپرکہ، ڈومیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔
ڈی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے دوران 03 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوگئے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ستائش کی اور 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بروقت مشترکہ کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔