کراچی میں پسند کی شادی پر غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی داماد کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر کے علاقے بھینس کالونی میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی کے والد نے بیٹی اور داماد پر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک راہگیر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول جوڑے نے تقریباً ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور دونوں کا تعلق ضلع ٹھٹھہ سے تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش اور غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔