اسلام آباد پولیس نے جنوری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مجموعی جرائم میں 31 فیصد جبکہ سنگین جرائم میں 50 فیصد واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جنوری میں 2 ہزار 161 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کیا۔ ڈکیتی، راہزنی، کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 40 گینگز کے 99 ارکان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران 31 گاڑیاں، 47 موٹر سائیکلیں اور چھینا اور لوٹا گیا قیمتی سامان برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں سی سی ڈی کے قیام کے بعد جرائم میں نمایاں کمی، پولیس کا دعویٰ

اسلام آباد پولیس نے اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 483 اشتہاری و سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسی طرح قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے 10 مقدمات درج کیے گئے۔

اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف جاری کارروائیوں میں 205 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 28 رائفلیں، 9 بندوقیں، 155 پستول، 18 خنجر اور 1 ہزار 376 راؤنڈز برآمد کیے گئے۔

منشیات کے خلاف خصوصی مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت 151 مقدمات درج کر کے 153 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 29 کلوگرام چرس، 18 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 14 کلوگرام سے زائد آئس اور 719 بوتل شراب برآمد کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے اسلام آباد پولیس کے افسران نے ایک ماہ کے دوران 70 سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں 538 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ جرائم کے انسداد اور امن و امان کے قیام کے لیے 137 سے زائد سرچ آپریشنز کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: 2025: اسلام آباد پولیس کی میں شاندار کارکردگی، جرائم میں تاریخی کمی

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے سال 2026 کو ’پبلک سروس ڈیلیوری کا سال‘ قرار دیا ہے اور ہر شہری کو بروقت اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد پولیس کے تمام دفاتر 24 گھنٹے کھلے ہیں اور پولیس خدمت، تحفظ اور انصاف کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس جرائم گرفتاری.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس گرفتاری اسلام آباد پولیس نے کو گرفتار کیا گیا ملزمان کو گرفتار برآمد کی کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور:

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔

شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔

بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیں

پشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع

شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔

دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے