کاٹی کی جانب سے غلام نبی میمن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) سندھ پولیس کی سربراہی میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ بھاری ذمہ داری بھی تھی۔ امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور شہریوں و صنعتکاروں کے جان و مال کا تحفظ ہمیشہ میری اولین ترجیح رہا۔ صنعت و تجارت کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور اس شعبے کو محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار سندھ پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ایکٹنگ پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر زاہد حمید، نائب صدر محمد طلحہ علی، سی پی ایل سی کے چیف زبیر حبیب، کائیٹ لمیٹڈ کے چیئرمین زاہد سعید، سی ای او سلیم الزماں، کاٹی کے سابق چیئرمین و صدور فرحان الرحمان، مسعود نقی، سید جوہر علی قندھاری، احتشام الدین، فرخ مظہر، راشد صدیقی، شیخ عمر ریحان، طارق ملک، لیدر ایسوسی ایشن کے چیئرمین دانش امان سمیت دیگر ممتاز صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے سابق انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن کو خراج تحسین پیش کیا۔غلام نبی میمن نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاٹی کی جانب سے جس محبت، خلوص اور عزت سے انہیں مدعو کیا گیا، وہ ان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔ انہوں نے کراچی کی صنعتکار برادری خصوصاً کاٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاٹی نے ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔ سابق آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط تعلق ہی ایک مستحکم اور خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ ان کے دور میں پولیس اور صنعتکار برادری کے درمیان باہمی اعتماد، مؤثر رابطہ اور تعاون کو فروغ ملا، جس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں۔اس موقع پر کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ آج ہم ایک ایسی شخصیت کے اعزاز میں جمع ہیں جنہوں نے اپنے دورِ قیادت میں نہ صرف سندھ پولیس کی مؤثر سربراہی کی بلکہ صوبے میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ غلام نبی میمن کا دور ایسے وقت میں رہا جب سندھ بالخصوص کراچی کو سیکیورٹی، جرائم اور معاشی سرگرمیوں کے تحفظ جیسے بڑے چیلنجز درپیش تھے۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، اصول پسندی اور غیر جانبدارانہ قیادت نے پولیس فورس کے مورال کو بلند کیا اور عوام کے اعتماد میں اضافہ کیا۔ایکٹنگ پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ غلام نبی میمن کے دور میں پولیس اور صنعتکاروں کے درمیان روابط مضبوط ہوئے، مشاورت کے کلچر کو فروغ ملا اور صنعتی علاقوں خصوصاً کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سیکیورٹی کے معاملات پر مؤثر توجہ دی گئی۔ ان کی قیادت میں سندھ پولیس نے جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید پولیسنگ، ٹیکنالوجی کے استعمال اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلوں کو فروغ دیا۔سی پی ایل سی کے چیف زبیر حبیب نے بھی غلام نبی میمن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات سندھ کے عوام، پولیس فورس اور کاروباری برادری کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غلام نبی میمن سندھ پولیس کرتے ہوئے چیف زبیر کاٹی کے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم