Jasarat News:
2026-07-24@03:48:30 GMT

کراچی: 8 سے زائد ملزمان جیولرز کی کئی دکانیں لوٹ کر فرار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے کورنگی میں 8 سے زائد مسلح ملزمان جیولرز کی کئی دکانیں لوٹ کر فرار ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ شہر قائد کے صنعتی علاقے کورنگی کی عوامی کالونی میں جرائم پیشہ عناصر نے بڑی ڈکیتی کی واردات انجام دے دی، جہاں مسلح ملزمان کے ایک گروہ نے جیولرز کی متعدد دکانوں کو نشانہ بنایا اور قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہو گیا، یہ واردات کورنگی ایریا مارکیٹ میں پیش آئی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور چوکیدار کے بیان سے معلوم ہوا ہے کہ واردات میں آٹھ سے زائد مسلح افراد ملوث تھے جو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر موقع پر پہنچے، ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت کم از کم چار زیورات کی دکانوں کے تالے توڑے اور اندر موجود سونا، زیورات اور نقد رقم لوٹ لی۔

اطلاعات کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے انتہائی مہارت اور تیزی سے کارروائی کی، جس کے باعث وہ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی عوامی کالونی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال لوٹے گئے مالیت کے بارے میں حتمی تخمینہ سامنے نہیں آ سکا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا