راولپنڈی: ٹرک سے 20 ہزار پتنگیں اور ڈور برآمد، سپلائیر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی میں ایک ٹرک سے 20 ہزار پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے سپلائیر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے قریب ایک ٹرک سے پتنگیں اور پتنگ بازی کا سامان بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کا یہ سامان شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔
اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں پولیس نےکارروائی کر کے پتنگ فروش کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے پتنگ سپلائیر سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں بسنت قریب آتے ہی آسمان کو روشن کرنے والی سرچ لائٹس کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔
رات میں پتنگ بازی کے لیے شہری سرچ لائٹس کی دھڑا دھڑ خریداری کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لائٹس مہنگی تو مل رہی ہیں لیکن ان کے بغیر بسنت ادھوری ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بسنت 6 سے 8 فروری تک منائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی