آئی جی سندھ سانگھڑ میں قتل و غارت کا نوٹس لیں،جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سانگھڑ(جسارت نیوز )ضلع سانگھڑ میں قتل و غارت گری عروج پر ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، وزارتِ داخلہ خصوصاً آئی جی سندھ نوٹس لیں ۔ یہ بات جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران نے ڈاکٹر سلیم آرائیں کے نمازجنازہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ امیر ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری،امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ ظہیرالدین بابر ، محمد طفیل ، راجا وسیم احمد ،محمدابراہیم لغاری ، نائب صدر الخدمت فاونڈیش ضلع سانگھڑ محمد رشید راجپوت نے محمد سلیم آرائیں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پولیس انتظامیہ بھتہ خوری کی وصولی ،منشیات فروشوں کی سرپرستی اور چوروں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے، باشعور افراد خصوصاً بھرے بازار میں اس طرح کسی مسیحا کا قتل انتظامیہ کیلیے لمحہ فکرہے۔ انہوں نے وزارتِ داخلہ سندھ اور پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سانگھڑ ضلع میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے۔آخر میں ان رہنماؤں نے قتل کے خلاف پر امن و کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال پر اہلیان سانگھڑ کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ضلع سانگھڑ
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔