جس مسافر بس میں ڈیش کیم نہیں ہوگا وہ بس روڈ پر نہیں آئے گی، ہر بس میں 2 ڈرائیوروں کا ہونا لازمی ہوگا، موٹروے پولیس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
کراچی(آئی این پی )ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سید فرید علی نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس نے مسافر بسوں میں سیفٹی اور مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کیلئے ڈیش کیمرے لگانے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔اس اقدام کا مقصد ڈرائیوروں کی نگرانی، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے، جس سے سفر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے گا۔
ایک انٹرویو میں سید فرید علی نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلے بھی بہت سے اقدامات کئے گئے تھے، اب ہم نے مسافر بسوں میں ڈیش کیمرے لگائے ہیں جن سے ڈرائیوروں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی اس کیلئے ایک خصوصی سافٹ ویئر بنایا ہے جس میں ڈرائیوروں کا سارا ڈیٹا شامل ہے۔
جنگ کا ماحول بن چکا،امریکا ایران پر ایک سے دو دن میں حملہ کرسکتا ہے، سابق سفیرمسعود خان
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان تمام بسوں کے مالکان کو پابند کردیا گیا ہے کہ جس مسافر بس میں ڈیش کیم نہیں ہوگا وہ بس روڈ پر نہیں آئے گی اور ہر بس میں دو ڈرائیوروں کا ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ہر وہ گاڑی جس کا فٹنس سرٹیفیکٹ نہیں ہوگا وہ ہائی وے یا موٹر وے پر نہیں آسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیوروں کی اہلیت کی بات کی جائے تو ہمارے ڈرائیور حضرات کی اکثریت ناخواندہ اور غیر تربیت یافتہ ہے، جس کی وجہ سے ان کی بہت بڑی تعداد جدید دور کے تقاضوں اور ٹریفک کے اصولوں کو سمجھنے سے قاصر ہوتی ہے۔
پاکستان سے شکست،بھارت کے دفاعی بجٹ میں بڑا اضافہ ،مجموعی دفاعی بجٹ سات ہزار 850 ارب بھارتی روپے مقرر
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مسافر بس
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔