Express News:
2026-07-23@23:28:53 GMT

لاہور: کوریئر کمپنی کی دکان پر ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

لاہور:

اسلام پورہ پولیس نے کوریئر کمپنی پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مالِ مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل نجی کورئیر کمپنی کی دکان پر اسلحے کے زور پر واردات کی تھی، دوران واردات ملزم نے ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزم کی شناخت ممکن ہوئی جس کی مدد سے اسلام پورہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، کاغذات، دو موبائل فونز، نقد رقم اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزم کو

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا