کراچی، کیماڑی میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم دوران علاج دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد میں کیماڑی کے تھانہ پاک کالونی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ پرانا گولیمار کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ نے بتایا کہ ہلاک ملزم سے ایک پستول اور زمان ٹاؤن سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیںکراچی میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار
کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈاکوؤں کے خلاف پولیس مقابلہ، 2 گرفتار، ایک فرار
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت امیر اللہ عرف میرو کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزم پر ڈکیتی، چوری، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس پر فائرنگ کے متعدد مقدمات درج تھے اور وہ پولیس کو ڈکیتی کے ایک مقدمے میں مطلوب بھی تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔