Jasarat News:
2026-07-24@01:58:00 GMT

قتل کیس میں مجرم کو37سال قید اور جرمانے کی سزا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی ارشاد حسین نے کاروباری رنجش کی بنیاد پر نوجوان کو قتل کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم بشیر احمد کو مجموعی طور پر 37 سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔جرمانہ بطور معاوضہ مقتول کے لواحقین کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ملزم کو قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت سزائیں سنائی گئیں۔قتل کا یہ واقعہ اگست 2024 کو جونیجو ٹائون میں پیش آیا تھا۔مقتول کے بھائی نے 12 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ملزمان نے اسلحے، لاٹھیوں سے حملہ کیا، مقدمے کے مطابق مدعی مقدمہ کا چھوٹا بھائی نور اللہ حملے میں جاں بحق ہوگیا تھا، سزا پانے والے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کے خلاف چشم دید گواہان بھی موجود ہیں، استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ بلوچ کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا