کراچی:

پریڈی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو الیکٹرونکس کی دکان کے ملازمین سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق الیکٹرونکس شاپ کے 2 ملازمین صدر میں قائم نجی بینک سے نقدی نکلوا کر جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو صدر زیب النسا اسٹریٹ جیولرز کی دکان کے قریب اسلحے کے زور پر ان سے 80 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

قائم قام ایس ایچ او پریڈی شاہ فیصل نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ دکان کے ملازم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے صدر زیب النسا اسٹریٹ میں تاجر سے 80 لاکھ کی ڈکیتی کے واقعے پر کراچی پولیس چیف آزاد خان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تمام تر وسائل بروئے کار لانے اور متاثرہ تاجر کے بیان کی روشنی میں واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے 80 لاکھ

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن