سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی اچانک غیر معمولی کمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
سونے کی قیمتوں میں آج غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو مارکیٹ کے لیے حیران کن کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک دن میں 4 فیصد سے زائد گھٹ کر 5,150 ڈالر فی اونس پر آگئی، جبکہ گزشتہ دنوں یہ 5,594 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر تھی۔مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں دس گرام سونا 30,435 روپے اور فی تولہ 35,500 روپے سستا ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے پر آگئی، جبکہ دس گرام کی قیمت پہلی بار 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ صرف 29 دنوں میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 لاکھ 18 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جب قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے سے بڑھ کر 5 لاکھ 72 ہزار روپے تک جا پہنچی تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ سونے کی تاریخ میں ایک غیر معمولی رجحان ہے، کیونکہ ایک سال کا اضافہ صرف ایک ماہ میں ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی اور ملکی کرنسی کی صورتحال نے مقامی قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے یہ وقت نہ صرف محتاط رہنے کا ہے بلکہ مارکیٹ میں جلد فیصلہ کرنے کی بھی ضرورت ہے، کیونکہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کسی بھی وقت بڑے مواقع یا خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ سونے کی قیمتیں فی الحال کم ہوئی ہیں، لیکن عالمی اور ملکی عوامل کے پیش نظر مستقبل میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے، جس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت قیمتوں میں مارکیٹ میں
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا