سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی قیمتوں میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی قیمتوں میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز
کراچی:(آئی پی ایس) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج تاریخ کی سب سے بڑی کمی کا شکار ہو گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 355 ڈالر کی بڑی کمی سے 5 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ اس گراوٹ کو تاریخ کی سب سے بڑی کمی قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 35 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 30 ہزار 435 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 1106 روپے کی کمی سے 11 ہزار 069 روپے کی سطح پر آ گئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 949 روپے کی کمی سے 9 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پونے 6 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔
جمعرات کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 212 ڈالر کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 504 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آ گئی تھی جب کہ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 175 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کی سطح پر آ گئی تھی۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی گزشتہ روز اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 264 روپے کے اضافے سے 12 ہزار 175 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 227 روپے کے اضافے سے 10 ہزار 438 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اس سے ایک روز قبل بدھ کے روز بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 211 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 293 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جب کہ ملکی تاریخ میں بھی پہلی بار ایک روزہ کاروبار کے دوران 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 100 روپے کے ریکارڈ اضافے سے 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آ گئی تھی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 18 ہزار 090 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی تھی۔
بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 36 سینٹس کے اضافے سے 114 ڈالر 27 سینٹس کی بلند ترین سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 271 روپے کے اضافے سے 11 ہزار 911 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آ گئی تھی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 232 روپے کے اضافے سے 10 ہزار 211 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں جمعرات کی شب سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی ہلچل دیکھنے میں آئی تھی، جس کے نتیجے میں قیمتیں بڑے اضافے کے بعد 5 فیصد تک گر گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ہزار 594 ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد اچانک 5 فیصد کمی سے 5 ہزار 109 ڈالر کی سطح تک آ گئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیصل آباد: جاپان کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح، 400 سے زائد گھرانے مستفید چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے دیا لکی مروت میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا: رضا امیری مقدم امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے، امریکی صدر پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد منتقلی اسکینڈل، ڈی جی افسران کی پراپرٹیز تفصیلات طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تاریخ کی سب سے بڑی کمی قیمتوں میں
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔