پڈعیدن،مختلف حادثات و واقعات میں 4افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت)مختلف افسوسناک حادثات واقعات میں 4 افراد جاںبحق، قومی شاہراہ پر ارسلان پیٹرول پمپ ہوٹل کے قریب افسوسناک حادثہ میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد کو کچل دیا واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر تینوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں جاںبحق افراد کی شناخت گائوں صابن فقیر رہاشی علی رضا راجپر، وقار علی راجپر، اور مسمات گلن زادی کے نام سے ہوئی ہے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں گئیں ، پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ دوسرے واقعے میں مہران ہائی وے سے متصل جھاجھ موری ریگیو لیٹر کے قریب نوجوان کی گولیاں لگی لاش پولیس نے برآمدکرلی ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ فیصل خاصخیلی ولد علی گل رہاشی نواحی گاؤں محمد پناہ خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔ ورثانے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے نوجوان کو قتل کیا گیا ہے۔ واقعے کیخلاف ورثا نے مہران ہائی وے پر لاش رکھ کر روڈ بلاک کردیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ورثا کے مطابق مقتول ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا پولیس نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ