ایک کروڑ نہیں چاہیے، پیسوں سے ماں واپس نہیں آتی:غلام مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
لاہور بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات پر مشکورہوں، مجھے ایک کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، پیسوں سے میرے بچوں کو ماں تو نہیں مل سکتی۔سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 نے بیوی اور بیٹی کے گٹر میں گرنے کو فیک کہا، ایس ایچ او زین نے تھانے میں مجھ پر تشدد کیا، پولیس مجھ سے بیوی اور بیٹی کو غائب کرنے کا اعتراف کرواتی رہی۔غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ڈی آئی جی نے علم ہونے پر ماتحت افسران کو ڈانٹا، ڈی آئی جی کو حقائق بتانے پر ایس ایچ او نے دھمکیاں دیں ،پولیس جھوٹ بولتی رہی کہ میں سیف سٹی کے کیمروں میں نظر نہیں آیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات پر مشکورہوں مجھے ایک کروڑ روپے کی ضرورت نہیں ، ایک کروڑ روپے سے میرے بچوں کو ان کی ماں تو نہیں مل سکتی ۔یاد رہے کہ لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھی۔تاہم ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس خبر کو غلط قرار دیتے رہے اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا تاہم تقریباً 10 گھنٹے بعد خاتون اور اس کی بچی کی لاشیں 3 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے متعلقہ اداروں پر برہم ہوگئیں اور کمشنر لاہور، اسسٹنٹ کمشنر، واسا، ایل ڈی اے ، ڈپٹی کمشنر لاہور، ٹریفک پولیس اور پولیس کو برابر کا ذمہ دار قرار دیا۔جس کے بعد ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے واقعہ کے مقدمے میں نامزد 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیوریج لائن میں ایک کروڑ کہا کہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.