لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں اتفاقیہ گولی چلنے سے بڑا بھائی جاں بحق، چھوٹا شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
باغبانپورہ کے علاقے میں مبینہ طور پر خود ہی پسٹل چلنے سے ایک بچہ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق احمد ٹاون کا رہائشی 15 سالہ عمر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ چھوٹا بھائی 9 سالہ محمد ازان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے پہلے شالیمار بعد میں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود پسٹل سے بچوں نے چھیڑ خانی کی اور اسی دوران پسٹل چلنے سے بچوں کو گولی لگی۔پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، جلد پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔