لاہور؛ اتفاقیہ گولی چلنے سے بڑا بھائی جاں بحق، چھوٹا بھائی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
لاہور:
باغبانپورہ کے علاقے میں مبینہ طور پر خود ہی پسٹل چلنے سے ایک بچہ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق احمد ٹاون کا رہائشی 15 سالہ عمر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ چھوٹا بھائی 9 سالہ محمد ازان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے پہلے شالیمار بعد میں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود پسٹل سے بچوں نے چھیڑ خانی کی اور اسی دوران پسٹل چلنے سے بچوں کو گولی لگی۔
پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، جلد پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔