سکھر اور شکارپور میں پولیس مقابلے، 3 خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
سکھر:
سکھر اور شکارپور کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران تین خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔
شکارپور میں ناپرکوٹ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ کشمور، شکارپور ہائی وے کے قریب ڈاھانی گھروں کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق مقابلے کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، جس کے بعد پولیس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت یاسین بکھرانی اور نبی داد سندرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو عدد ٹی ٹی پستول اور متعدد راؤنڈز برآمد کیے گئے۔
زخمی ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ڈاکو یاسین بکھرانی پر اغوا، قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت 18 مقدمات درج ہیں، جبکہ نبی داد سندرانی کے خلاف قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت 13 مقدمات درج ہیں۔
فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے اور اسلحہ برآمدگی کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب سکھر میں دورانِ گشت پولیس نے جرم کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس مقابلوں کے مطابق
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔