جنوبی وزیرستان اپر میں سرکاری چوکی پر حملہ، 2 مزدور زخمی، 4 کو اغوا کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
جنوبی وزیرستان اپر میں سرکاری چوکی پر حملے میں 2 مزدور زخمی اور 4 کو اغوا کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مکین میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری چوکی پر حملہ کیا، حملہ میں دو مزدور زخمی ہوگئے اور چار کو اغوا کر لیا گیا‘ سرکاری چوکی ابھی تعمیر کے مراحل میں تھی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ مکین کی حدود میں پیش آیا، زخمی مزدوروں کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، زخمی مزدوروں کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔
پولیس نے کہا کہ مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے پولیس اور سیکورٹی اداروں کا سرچ آپریشن شروع کردی، واقعہ کے بعد مکین بازار اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، پولیس
ڈی آئی خان : اضافی نفری تعینات کر کے ناکہ بندی بھی کی گئی ہے‘ پولیس
ڈی آئی خان :۔ زخمی اور اغواءہونے والے مزدوروں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے پولیس۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری چوکی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔