Juraat:
2026-07-24@01:43:16 GMT

ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کی سزا کیخلاف وکلا ء سڑکوں پرآگئے

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کی سزا کیخلاف وکلا ء سڑکوں پرآگئے

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا 3 روزہ عدالتوں کا بائیکاٹ، احاطہ عدالتکے اندر ریلی نکالی
پہلے جج سڑک پر نکلے اب وکیل سڑکوں پر ہیں، ریاست گردی چل رہی ہے، بابر اعوان

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا سنانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا 3 روزہ بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد بار کونسل، ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار نے آج سے تین روزہ ہڑتال کی کال دے رکھی ہے اور وکلاء صرف ارجنٹ کیسوں میں پیش ہو رہے ہیں۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے جس کے بعد وکلاء نے کینٹین پر بیٹھے پولیس اہلکاروں کو باہر نکال دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑی بھی عدالت کے باہر موجود ہے۔وکلاء کی جانب سے سیشن جج ایسٹ کی عدالت کے باہر احتجاج کیا گیا، صدر بار ایسوسی ایشن نعیم گجر کی قیادت میں وکلاء سیشن عدالت کے باہر پہنچے، وکلاء کی جانب سے احاطہ کچہری کے اندر ریلی نکالی گئی۔صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار واجد گیلانی ڈاکٹر، بابر اعوان سمیت دیگر وکلاء احتجاج میں شریک ہوئے جنہوں نے وکلاء کو انصاف دو کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے جج سڑک پر نکلے اب وکیل سڑکوں پر نکلے ہیں، وکلاء کیخلاف ریاست گردی چل رہی ہے، پولیس گردی شروع ہو چکی ہے جو سوسائٹی کیلئے نقصان دہ ہے، وکلا نے ڈسٹرکٹ
جوڈیشل کمپلیکس پہنچ کر احتجاج ختم کر دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ ہائیکورٹ بار کی جانب

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا