گل پلازہ آتشزدگی کے بعد متنازع وال چاکنگ، شہریوں میں تشویش
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260127-01-11
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گل پلازہ کے علاقے میں سانحہ آتشزدگی کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے عمارت کے سامنے اور اطراف کی دیواروں پر متنازع اور تنقید آمیز جملے تحریر کر دیے گئے ہیں، جس سے علاقے میں کشیدگی اور شہریوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وال چاکنگ میں اسٹیپ ڈاؤن پی پی پی اور قاتل میئر جیسے جملے سرخ رنگ سے لکھے گئے ہیں۔ مقامی شہریوں نے کہا کہ ایسے الفاظ کی تحریر سے نہ صرف امن و امان متاثر ہوتا ہے بلکہ سانحہ کے متاثرہ خاندانوں کے جذبات بھی مجروح ہو رہے ہیں۔پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے تاکہ مزید غیر قانونی وال چاکنگ یا عوامی احتجاج کو روکا جا سکے اور امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور وہ نامعلوم افراد کو تلاش کر کے قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔علاقائی ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ گل پلازہ اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ وال چاکنگ کے ذمے دار افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں پرتشدد ردعمل سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔واضح رہے کہ گل پلازہ میں حالیہ آتشزدگی کے بعد علاقے میں جذباتی ماحول ہے اور وال چاکنگ نے اس صورتحال کو مزید نازک بنا دیا ہے، جس پر پولیس کی توجہ مرکوز ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علاقے میں وال چاکنگ گل پلازہ
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی