لاہور ہائیکورٹ میں بسنت چیلنج، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی پی آر طلب
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)ہائیکورٹ نے بسنت کی اجازت کے خلاف دائر درخواست پرڈپٹی کمشنرلاہور،ڈی جی پی آرسمیت مختلف محکموں کے افسران کو آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نےہدایت کی دوسرے صوبوں سے خطرناک دھاگے کی درآمد روکی جائے۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس ملک اویس خالد نے بسنت درخواستوں پرسماعت کی۔اسپشل سیکرٹری ہوم نےعدالت میں بتایا پنجاب میں بسنت صرف لاہورمیں ہی منائی جارہی ہے۔ عدالت نےکہا کسی نقصان سےبچانا بھی حکومتی ذمہ داری ہے۔ آگ لگنے جیسے واقعات ہو رہے ہیں ایسے واقعات روکنے کیلئےاقدامات کئےجائیں۔چھوٹے بچوں پر مقدمات ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔اسپشل سیکرٹری ہوم نےبتایا چھوٹے بچوں کو صرف جرمانہ کیا جاتا ہے۔سترکلینک آن ویلزفیلڈ میں ہوں گے تمام اسپتالوں میں خصوصی انتظامات کئے گئےہیں۔۔عدالت نے اٹھائیس جنوری کومختلف محکموں کے افسران کوذاتی حیثیت میں طلب کیا۔
دوسری طرف لاہورکےوکیل نےسیشن کورٹ کی چھت مانگ لی سیشن جج لاہورطارق خورشید خواجہ نےدرخواست خارج کردی۔ سیشن جج نے صدرلاہورباراورسی سی پی او لاہور کومراسلہ جاری کرتے ہوئے لکھا سیشن کورٹ کا احاطہ انتہائی حساس اورسکیورٹی زون ہے۔ایسی تقریبات کی اجازت دینا سنگین سیکیورٹی خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔