سرگودھا کے گاؤں تنکی والا میں خاتون قتل، شوہر اور دیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرگودھا کے گاؤں تنکی والا میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر اور دیور نے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے واقعے کو طبعی موت قرار دے کر خاموشی سے تدفین بھی کر دی تھی، تاہم حقیقت اس وقت سامنے آئی جب میت کو غسل دینے والی خاتون نے مقتولہ کے گلے پر تشدد کے واضح نشانات دیکھے اور اہلِ محلہ کو اطلاع دی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شوہر اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد قتل کی جانب اشارہ کر رہے ہیں، تاہم واقعے کی مکمل تفصیل میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔
پولیس کے مطابق مجسٹریٹ کی منظوری کے بعد میڈیکل بورڈ کے ذریعے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و غصے کی فضا پائی جاتی ہے اور اہلِ علاقہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔