لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی انکوائری  رپورٹ  میں ایس پی سٹی بلال اور  ایس ایچ او بھاٹی زین کو  سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر پر تشدد کا ملزم قرار دے دیا گیا۔ یہ انکوائری رپورٹ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود، ڈی آئی جی ناصر عزیز  ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور پر مشتمل انکوائری کمیٹی نےتیار کی۔ 

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایس پی اور  ایس ایچ او خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کو موقع  سے تھانہ بھاٹی لےگئے، انہوں نے غلام مرتضیٰ کےساتھ آنے  والے دیگر  رشتے داروں  سے پوچھ گچھ کرنے کے بجائے فوراً جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والدکو فون کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ملزم پولیس آفیسرز  نے غلام مرتضیٰ کے ساتھ آنے والے ایک رشتےدار  تنویر کو بھی  تھانے میں بٹھالیا، دونوں پولیس آفیسرز غلام مرتضیٰ پر ایس ایچ او کےکمرے میں تشدد کرتے رہے، ایس ایچ او کےکمرے میں نصب کیمرےکی ویڈیو  سے بھی شہادت حاصل کرلی گئی، غلام مرتضیٰ کو  پونے5 گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔

پی ٹی آئی نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے ایک بار پھر نئی درخواست دائر کردی

غلام مرتضیٰ نے انکوائری ٹیم کو بیان دیا کہ پولیس آفیسرز  بیوی اور  بیٹی کو قتل کرنےکا الزام قبول کرنےکے لیے دباؤ ڈالتے رہے، ملزم پولیس آفیسرز نے بیان دیا کہ انہیں ریسکیو  اور دیگر اداروں نے کہا  تھا کہ یہاں خاتون کا ڈوبنا ممکن نہیں اس لیے شبے میں غلام مرتضیٰ کو تھانے لےگئے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق دونوں پولیس آفیسرز  نے واقعےکو  غیر پیشہ  ورانہ طریقے سے مِس ہینڈل کیا، اس لیے دونوں  پولیس آفیسرز  کےخلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی جاتی ہے۔یہ انکوائری رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے جسےآئی جی وزیراعلیٰ کو پیش کریں گے۔

بھاٹی گیٹ واقعہ میں وزیراعلیٰ مریم نواز غلطی کا اعتراف کرچکیں، ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی،عظمیٰ بخاری

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پولیس آفیسرز غلام مرتضی ایس ایچ او

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا