ڈولفن سکواڈ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ڈولفن پولیس نے غیرقانونی طور پر پتنگ فروشی و ممنوع ڈور فروخت کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ڈولفن سکواڈ نے بھاٹی گیٹ سے پتنگ سازی و آتش بازی کا سامان برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق حکومتی ہدایات کے برعکس پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی میں مجموعی طور پر 150 سے زائد غیر رجسٹرڈ پتنگیں جبکہ ممنوعہ دھاتی ڈور، کیمیکل، تندی و مانجھے والی ڈور کی 4 چرخیاں برآمد کرلی گئیں۔ ڈولفن پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ حکومتی ضابطے پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ نان رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کی اطلاع 15 پر دیں۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ شہری بسنت فیسٹیول سے لطف اندوز ہوں لیکن قیمتی زندگیوں سے نہ کھلی۔ ایس پی دولفن نے واضح کیا کہ بسنت فیسٹیول پر آتش بازی و ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری