لکی مروت میں دہشت گردی، پولیس کانسٹیبل کو گھر میں گھس کر شہید کرنے کے بعد مکان نذرِ آتش
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ کے گاؤں نصر خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے گھر میں گھس کر پولیس کانسٹیبل دستگیر کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب حملہ آور اچانک کانسٹیبل کے گھر میں داخل ہوئے اور اہلِ خانہ کے سامنے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل دستگیر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ حملہ آوروں نے قتل کے بعد گھر کو آگ بھی لگا دی جس سے اندر موجود سامان کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور شہری سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس بزدلانہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔