لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ: خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد پر وزیرِاعلیٰ پنجاب برہم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں مین ہول میں گر کر ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے غلام مرتضیٰ کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ غلام مرتضیٰ کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی ہسپتال میں ہو گا۔
میڈیکل رپورٹ کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تبدیلی نہ صرف ماحولیاتی مسئلہ ہے بلکہ ایک انسانی اور سماجی و اقتصادی چیلنج بھی ہے، قونصل جنرل
واضح رہے کہ غلام مرتضیٰ نے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔
غلام مرتضیٰ نے بیان دیا تھا کہ پولیس افسران بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: غلام مرتضی
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
علیمہ خان : فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔