کراچی، ملزم کی ہلاکت پر ورثاء کا احتجاج، پولیس نے تشدد کے الزامات مسترد کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد کے سول اسپتال کے باہر شہریوں اور لواحقین نے ڈاکس تھانے کی پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ عبدالواسع نامی شخص پولیس کی مبینہ حراست میں تشدد کے باعث جاں بحق ہوا ہے۔
مظاہرین کے مطابق عبدالواسع کو چوری کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس تشدد کے باعث اس کی ہلاکت ہوئی، جس پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
احتجاج کے بعد مظاہرین نے ماڑی پور روڈ پر بھی دھرنا دیا جس کے باعث آئی سی آئی سے ماڑی پور روڈ تک ٹریفک شدید متاثر رہی۔
بعد ازاں ایس ڈی پی او کیماڑی نے ورثا سے مذاکرات کیے جس کے بعد احتجاج ختم کرا دیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے حراست میں تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عبدالواسع پولیس کی تحویل میں نہیں تھا بلکہ سول اسپتال میں دورانِ علاج جاں بحق ہوا۔
تفتیشی پولیس کے مطابق ملزم کو 30 جنوری کو ڈاکس تھانے میں 27 لاکھ روپے کی چوری کے مقدمے میں تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا تھا اور مدعی نے خود ملزم کی شناخت کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم بیمار ہونے کے باعث شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور وہ پولیس کی کسٹڈی میں نہیں تھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے 4 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی تھی اور وہ ماضی میں بھی چوری کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکا تھا، جن میں تھانہ ماڑی پور، سپر مارکیٹ اور پریڈی کے پانچ مقدمات شامل ہیں۔
تفتیشی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نشہ آور اشیاء آئس اور ہیروئن کا عادی تھا اور حراست میں لیتے وقت بھی اس نے آئس کا نشہ کیا ہوا تھا۔
طبیعت خراب ہونے پر ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق ملزم پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا اور ہلاکت نشے کے استعمال کے باعث ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کا پوسٹ مارٹم آج مجسٹریٹ کی نگرانی میں کیا جائے گا تاکہ موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس کے کے مطابق تشدد کے کے باعث تھا اور کیا گیا
پڑھیں:
ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں استعمال ہونے والی اسپن فرینڈلی وکٹوں پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کی حکمت عملی جامع تحقیق اور مختلف حالات کے جائزے پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے ٹیم کی تشکیل پر مسلسل کام جاری، ورلڈ کپ کو ہدف بنایا لیا، مائیک ہیسن
پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں کم اسکور والے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے تاہم بعض کرکٹ مبصرین نے سوال اٹھایا تھا کہ آیا سست اور اسپن بولنگ کے لیے سازگار وکٹیں ٹیم کو 2027 کے ورلڈ کپ کے لیے مؤثر تیاری فراہم کر سکیں گی یا نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مائیک ہیسن نے کہا کہ یہ تصور درست نہیں کہ جنوبی افریقا کی تمام وکٹیں تیز اور باؤنس والی ہوتی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں یہ باتیں سن رہا ہوں کہ پاکستان میں موجودہ وکٹیں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے موزوں نہیں ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔
I've been hearing a bit of chatter about the pitches here in Pakistan not being the ideal preparation for the World Cup in South Africa. It’s actually a topic I talked about on the latest #PCB podcast.
Firstly the World Cup is jointly hosted in South Africa, Zimbabwe and…
— Mike Hesson (@CoachHesson) June 1, 2026
ہیسن نے یاد دلایا کہ سنہ 2027 کا آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ صرف جنوبی افریقا میں نہیں بلکہ زمبابوے اور نمیبیا میں بھی کھیلا جائے گا جہاں متعدد میدانوں پر اسپنرز کو نمایاں مدد ملتی ہے۔
مزید پڑھیے: ورلڈ کپ سے قبل پاور پلے اور مڈل اوورز میں بہتری ضروری ہے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
انہوں نے کہا کہ زمبابوے اور نمیبیا میں ایسے کئی وینیوز موجود ہیں جہاں اسپن ایک اہم عنصر ہوتا ہے اور پاکستان کو وہاں بھی میچز کھیلنے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے سال 2024 میں جنوبی افریقا کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارل میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بھی اسپن بولنگ نے اہم کردار ادا کیا تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جنوبی افریقہ کی تمام وکٹوں کو یکساں طور پر تیز اور باؤنس والی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثر کہ جنوبی افریقا کی ہر وکٹ رفتار اور باؤنس کے لیے مشہور ہے حقیقت پر مبنی نہیں۔
مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے شائقین کو یقین دلایا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ورلڈ کپ کے حوالے سے تفصیلی تحقیق کی ہے اور آئندہ 18 ماہ کے دوران مختلف حالات اور وکٹوں پر کھیلنے کی بھرپور تیاری کی جائے گی تاکہ پاکستان عالمی ایونٹ کے لیے ہر ممکن طور پر تیار ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کی اسپن فرینڈلی وکٹس پاکستان کی سلو وکٹس پاکستانی پچز پاکستانی وکٹس مائیک ہیسن ورلڈ کرکٹ کپ 2027