لکی مروت: پولیس کی بروقت کارروائی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں واقع تختی خیل پولیس چوکی پر رات کی تاریکی میں تقریباً 15 مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ڈی پی او لکی مروت نذیر خان نے کہا ہے کہ پولیس دہشتگزدوں سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور فوری جوابی کارروائیاں اس کی واضح مثال ہیں، پولیس امن دشمن عناصر کے خلاف پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لکی مروت
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ