لکی مروت میں تختی خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
لکی مروت میں تختی خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز
بنوں: (آئی پی ایس) لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں واقع تختی خیل پولیس چوکی پر رات کی تاریکی میں تقریباً 15 مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
ڈی پی او لکی مروت نذیر خان نے کہا ہے کہ پولیس فتنہ الخوارج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور فوری جوابی کارروائیاں اس کی واضح مثال ہیں، پولیس امن دشمن عناصر کے خلاف پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقانون طاقت کے آگے جھکا تو دنیا عدم استحکام کی لپیٹ میں آجائے گی، عاصم افتخار قانون طاقت کے آگے جھکا تو دنیا عدم استحکام کی لپیٹ میں آجائے گی، عاصم افتخار ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے لی گئی وزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دیدی جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا،پاکستان اے ایس آئی قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد بھارت میں کورونا سے بھی مہلک وائرس پھوٹ پڑا، ٹی 20 ورلڈ کپ متاثر ہونے کا خدشہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لکی مروت
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔