لکی مروت: پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، دہشتگرد دم دبا کر بھاگ نکلے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
رات گئے پولیس چوکی شاہ طورہ پر تقریباً 15فتنہ الخوارج نے فائرنگ کرتے ہوئے حملے کی کوشش کی، جسے پولیس کے الرٹ اور بہادر جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔
پولیس نے تھرمل کیمروں کے ذریعے مشکوک نقل و حرکت اور دہشتگردوں کی موومنٹ دیکھتے ہی پولیس جوانوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے بھرپور جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج دہشتگرد دم دبا کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
آر پی او بنوں ریجن سجاد خان نے فتنہ الخوارج کے حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے اور دشمن کو بھرپور جواب دے کر فرار ہونے پر مجبور کرنے پر پولیس کے بہادر، فرض شناس اور شیر دل جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ لکی مروت پولیس ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نزیرخان نے پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور بروقت ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا پولیس کی مستعدی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لکی مروت پولیس امن دشمن عناصر کے خلاف پوری قوت سے برسرِپیکار ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج لکی مروت
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔