فلپائن میں میئر پر راکٹ سے ڈرامائی انداز میں حملہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں میئر پر راکٹ سے ڈرامائی انداز میں حملہ کیا گیا،تاہم وہ بلٹ پروف گاڑی کے باعث محفوظ رہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ جنوبی فلپائن کے صوبے مگوئنداناؤ ڈیل سور میں شریف اگواک میں پیش آیا،جہاں میئر اکمد امپاتوان پر راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ (آر پی جی) سے کیے گئے حملے میں 2سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق میئر اکمد امپاتوان مقامی مارکیٹ سے گھر واپس جا رہے تھے کہ میونسپل ہال کے قریب ایک سفید وین نے ان کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے دوران عقب میں موجود سیکورٹی گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ حملے کے فوری بعد فلپائن نیشنل پولیس اور فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تعاقب شروع کیا۔ حملہ آور قریبی علاقے داتو انسائے فرار ہوئے، جہاں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے آر پی جی لانچر اور کئی جدید رائفلیں برآمد کیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت مقامی سطح پر کی جا چکی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ میئر اکمد امپاتوان پر 2014 کے بعد تیسرا قاتلانہ حملہ ہے، جو خطے میں جاری سیاسی کشیدگی اور بدامنی کی عکاسی کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔