کوئٹہ، پولیس اسٹیشن لوٹنے والوں کو 48 گھنٹوں کی مہلت، شہری سامان واپس لائیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
کالعدم تنظیم کے حملے کے بعد خالق شہید پولیس اسٹیشن کو لوٹنے والے شہریوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے پولیس نے سرکاری املاک واپس مانگے ہیں، ورنہ کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے پولیس اسٹیشن سے سرکاری املاک لوٹنے والے شہریوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے رضاکارانہ طور پر سامان واپس لانے کا پیغام دیا ہے، بصورت دیگر ملزمان کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیم کے حملوں کے دوران کوئٹہ کے عبدالخالق شہید پولیس اسٹیشن پر بھی حملے ہوئے۔ جس کے بعد شرپسند عناصر فرار ہو گئے، تاہم عام شہریوں نے پولیس اسٹیشن میں لوٹ ماری شروع کر دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئی شخص تھانے سے موٹر سائیکل لے کر فرار ہو رہا ہے، تو کوئی زرنج لے کر بھاگ رہا ہے۔ اسی طرح پولیس اسٹیشن سے جس کے جو ہاتھ لگا، لے کر فرار ہو گیا۔ کوئٹہ پولیس نے تھانے کو لوٹنے والے ملزمان کو 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ طور پر سرکاری املاک واپس لائے جائیں، ورنہ کوئٹہ پولیس کارروائی شروع کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس اسٹیشن کی مہلت
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer