میں اپنے لباس کے انتخاب پر کسی کو جوابدہ نہیں: جویریہ سعود
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
سینئر پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان جویریہ سعود نے حال ہی میں ٹرولنگ، اپنے آنے والے ڈرامہ پراجیکٹس اور رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔
جویریہ سعود کا شمار پاکستان کی کامیاب اور مقبول ٹی وی شخصیات میں ہوتا ہے، ان کے نمایاں ڈراموں اور پروڈکشنز میں یہ زندگی ہے، نند، پرستان، بے بی باجی، بے بی باجی کی بہوئیں، محبت ست رنگی، بجو، محبت اور مہنگائی شامل ہیں۔
ان دنوں جویریہ سعود برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک فیشن شو میں اپنی کلیکشن پیش کی۔
حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا ٹرولنگ، نئے ڈراموں اور رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے بات کی۔
ٹرولز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ کچھ لوگ منفی تبصرے کرنے کے عادی ہوتے ہیں، وہ ہمیشہ ایسا ہی کریں گے، ایسے منفی لوگ پوری دنیا سے جلتے ہیں، آپ کچھ بھی کر لیں، وہ تلخ ہی رہیں گے۔
انہوں نے اپنے آنے والے پراجیکٹس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس وقت ایک پروڈکشن پر کام کر رہے ہیں جس کا نام ’نکمّے‘ ہے، کیونکہ آج کل ایسے لوگ بہت زیادہ ہیں جو محنت پر یقین نہیں رکھتے اور کام سے بچنے کے لیے بہانے بناتے ہیں، میں نے یہ زندگی ہے جیسے ڈرامے لکھے جو ساڑھے 6 سال تک چلے، یہ پاکستان میں ایک ریکارڈ ہے کہ کسی ڈرامے نے اتنی طویل مدت تک بہترین ریٹنگز کے ساتھ نشریات جاری رکھیں، اس کے بعد میں نے یہ کیسی محبت ہے بھی لکھا۔
رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن بھی شیڈول ہے اور مجھے رمضان ٹرانسمیشن کرنا بہت پسند ہے، یہ میرے لیے ایک سیکھنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بہت کچھ نیا سیکھتی ہوں۔
حال ہی میں لباس پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ پر ردِعمل دیتے ہوئے جویریہ سعود نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا اور کہا کہ میں نے اپنے لباس کے نیچے مکمل باڈی سوٹ پہن رکھا ہے اور میں کسی کو جواب دہ نہیں ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جویریہ سعود نے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.