بھاٹی گیٹ واقعہ: جاں بحق خاتون کےشوہر پر تشدد کا معاملہ , انکوائری رپورٹ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
لاہور بھاٹی گیٹ واقعے پر جاں بحق خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر مبینہ تشدد کے معاملے کی وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر انٹرنل کانٹیبلٹی برانچ آئی سی بی نے تحقیقات مکمل کر لیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق دونوں پولیس افسران غلام مرتضیٰ کو ایس ایچ او کے کمرے میں غیر قانونی طور پر تقریباً 4گھنٹے تک حراست میں رکھ کر تشدد کرتے رہے،ایس ایچ او کے کمرے میں نصب کیمرے کی ویڈیو شواہد کے طور پر حاصل کی گئی،جس سے واقعے کی تصدیق ہوئی۔غلام مرتضیٰ نے بیان دیا کہ پولیس افسران نے اس پردبائو ڈالا کہ وہ اپنی بیوی اوربیٹی کے قتل کا الزام قبول کرے، انکوائری ٹیم نے ملزم کو شورکوٹ لے جا کر اس کا بیان بھی ریکارڈکیا، رپورٹ میں دونوں پولیس افسران کی غیر پیشہ ورانہ کارروائیوں کا ذکر کیا گیا اور انکے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی گئی،جو وزیراعلی پنجاب کو بھیجی جائے گی،میڈیا پرغلام مرتضیٰ پر تشدد کی خبرنشرہونے کے بعد ایس ایچ اوکومعطل بھی کیا جاچکا ہے،ملزم پولیس افسران نے انکوائری میں بیان دیاکہ انہیں ریسکیو اوردیگر اداروں نے بتایا تھاکہ خاتون کا ڈوبنا ناممکن ہے،اسی لیے شبے میں غلام مرتضیٰ کو تھانے لے جایا گیا ۔دوسری جانب سانحہ بھاٹی گیٹ کے حوالے سے متضاد معلومات میڈیا تک کیسے پہنچیں ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی تشکیل دیدی گئی،کمیٹی پولیس سمیت مختلف محکموں کے افسروں سے پوچھ گچھ کریگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔