ضلع کچہری لاہور میں ماں بیٹی کے گٹر میں گر کر ہلاک ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ ایک کروڑ روپے متاثرہ فیملی کو چیک کی صورت میں دیا ہے، بارہ کروڑ روپے اس بینک اکاؤنٹ میں موجود ہیں، بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، ملزمان کے وکیل نے چیک کی فوٹو کاپی عدالت کے روبرو پیش کی۔

پولیس نے ملزمان کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزمان میں پروجیکٹ میجر اصغر سندھو، احمد نواز، دانیال سمیت 5 ملزمان کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا۔

چند روز قبل داتا دربار کے قریب گٹر میں گر کر ماں بیٹی ہلاک ہو گئے تھے، حادثہ پر ایس ایچ او تھانہ بھاٹی گیٹ کو معطل کر کے تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزمان کے

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک