وفاقی پولیس کا گرینڈ سرچ آپریشنز، درجنوں گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مختلف علاقوں میں رواں ماہ کے دوران 102 گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 9005 افراد، 3487 گھرانوں اور 1205 دکانوں کو چیک کیا گیا جبکہ 155 موٹر سائیکلوں اور 30 گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔
دورانِ سرچ آپریشن جانچ پڑتال کے لیے 57 افغانیوں سمیت 600 مشکوک افراد کو تھانوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 13 گاڑیوں اور 256 موٹر سائیکلوں کو بھی مختلف تھانہ جات شفٹ کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب 18 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔
آپریشنز کے دوران منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث 65 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 627 گرام چرس، 550 گرام ہیروئن اور 967 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ میں ملوث ملزمان سے 7 کلاشنکوف، 2 رائفلیں، 8 بندوقیں، 12 پستول اور 2869 روند برآمد ہوئے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چیکنگ کے دوران تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پولیس کو دیں، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ا پریشنز کے کے دوران کیا گیا
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی