2025-11-10@21:47:02 GMT
تلاش کی گنتی: 149860

«اور حماس»:

(نئی خبر)
    سپریم کورٹ میں محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی عدالت کے قیام سے متعلق دلچسپ ریمارکس دیے، جس پر قہقہے گونج اٹھے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو نظرانداز کرتے ہوئے جونیئر افسران کو ترقی دی گئی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہمیں دستاویزات سے دکھائیں کہ واقعی جونیئرز کو ترقی دی گئی اور آپ کے مؤکل کو نظرانداز کیا گیا۔ سماعت کے دوران...
    ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار کرنے کی پالیسی متعارف کرا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے 100,000 ڈالر تک بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم KFF ہیلتھ نیوز کے مطابق، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک داخلی میمو میں ویزا مسترد کیے جانے کی ممکنہ وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ میمو میں ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دہندگان کے صحت کے مسائل — جیسے قلبی، سانس، اعصابی، میٹابولک اور ذہنی امراض — کو جانچ کے عمل...
    روس کے پہاڑی علاقے داغستان میں ایک ہیلی کاپٹر خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ایک ملٹری پلانٹ میں کام کرنے والے عملے کو لے جا رہا تھا جب پرواز کے دوران ایک چٹان سے ٹکرا کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد پائلٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ تباہ حال ہیلی کاپٹر کو پانی میں اتارنے کی کوشش کی، تاہم کچھ دیر بعد اس نے دوبارہ فضا میں اڑان بھری تاکہ کسی ہموار زمین پر ہنگامی لینڈنگ کی جا...
    پاکستان کی نامور ماہرِ تعلیم، محقق، ادیبہ اور فکری رہنما پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا لاہور میں انتقال کر گئی ہیں۔ پاکستانی ادبی و علمی حلقوں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی۔ معروف ڈرامہ نگار اور شاعر اصغر ندیم سید نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: ذکرِ فیض چلے! ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا ایک روشن دماغ، ایک مؤقر آواز، اور اردو زبان و تہذیب کی متحرک ترجمان تھیں۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو اور یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ فارمن کرسچن کالج میں پروفیسر اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سابق پرنسپل رہ چکی تھیں۔ ڈاکٹر عارفہ...
    کوئٹہ: امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت بلوچستان نے انتہائی اہم اور سخت سکیورٹی اقدامات اٹھائے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جن کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد صوبے میں ممکنہ تخریبی کارروائیوں اور سکیورٹی خدشات کو دور کرنا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کو مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام سیکورٹی کی بہتر نگرانی اور تخریبی عناصر کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈبل سواری پر عائد پابندی مقررہ مدت کے لیے نافذ العمل رہے گی اور اس کے اطلاق...
    ملکی معیشت میں پائیدار اور طویل المدتی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں کئی بین الاقوامی کارپوریشنز کے پاکستان سے اپنے کاروبار کو سمیٹنے اور نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں تشویشناک کمی نے ملک کی اقتصادی منصوبہ بندی پر ایک نئی اور سنجیدہ بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ معاشی مبصرین اور مالیاتی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کا اصل مسئلہ قدرتی وسائل کی کمی یا مارکیٹ کا محدود حجم نہیں ہے، بلکہ پالیسی سازی میں غیر متوقع صورت حال اور ریاستی اداروں کے اندر گہری ناپائیداری وہ بنیادی رکاوٹیں ہیں جو بیرونی سرمایے کو دور رکھتی ہیں۔...
    لاہور: پنجاب میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کی غرض سے انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کی مدت میں اب 15 نومبر تک اضافہ کر دیا گیا ہے، تاکہ صوبے بھر میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے یا انتشار کو پیشگی روکا جا سکے۔ حکمنامے کے تحت پنجاب میں ہر طرح کے احتجاجی مظاہروں، سیاسی اجتماعات، ریلیوں، دھرنوں اور جلوسوں پر عائد ممانعت سختی کے ساتھ برقرار رہے گی۔ یہ پابندی ان تمام سرگرمیوں کا احاطہ کرتی ہے جو بڑے عوامی اجتماعات کا سبب بن سکتی ہیں اور جس سے...
    سندھ حکومت نے صوبے میں پانی کے منصفانہ استعمال، بہتر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیا سندھ واٹر لا متعارف کرانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکرٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں سواٹ (SWAT) منصوبے اور نئے سندھ واٹر قانون کی تیاری سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام کے مطابق محکمہ آبپاشی اور سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) کے افسران پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو آئندہ ماہ تک قانون کے مسودے...
    بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں تیسرے اور آخری روز بھی جاری ہیں تاہم بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہیں کھولی۔اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے یاتریوں کی آمد جاری ہے، کرتارپور پہنچے بھارتی یاتریوں نے بھارتی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔یاتریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھومی پر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا، پاکستان کی حکومت کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شکر گزار ہیں۔دوسری جانب دربار انتظامیہ کے مطابق آج تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کے وقت گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔ 
    جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز ٹوکیو(آئی پی ایس) جاپان کے شمال مشرقی علاقے ایواٹے پریفیکچر میں اتوار کی سہ پہر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ چند گھنٹوں بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر ایواٹے کے ساحل سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے فوراً بعد شام 5:12 پر سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق ایواٹے کے ساحلی شہروں کوجی اور اوفوناٹو میں 20 سینٹی میٹر تک بلند سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ تاہم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب، آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملائیشیا اور فلپائن کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کا تاریخی سنگِ میل ہے، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء اسلام آباد میں منعقد ہوگی، کانفرنس عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں: ایمل ولی خان سینیٹر ندیم احمد بھٹو، سینیٹر سرمد علی...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔ گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور پور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کو ڈی آئی...
    کراچی: بیٹنگ ایپس کو پروموٹ کرنے پر مقدمات کا سامنا کرنے والے ڈکی بھائی کے بھائی ضیا ذوالفقار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عروب کو اس معاملے میں گھسیٹنا بند کیا جائے، بھابھی اور والدہ پہلے ہی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کر چکی ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ضیا ذوالفقار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی گئیں کہ سعد کو سات سال قید اور ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ سعد سے جیل میں ملنے گئے تو وہ مسلسل دو دن سے رو رہا تھا اور کہنے لگا کہ یہ سب کیا چل رہا ہے، کیس اتنا بڑا تو نہیں۔ سعد کو گرفتار ہوئے تین ماہ ہوچکے ہیں، جن میں...
    27ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں حکومت کو نمبر گیم پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترمیم کے لیے 2 ووٹ کم ہوگئے، عرفان صدیقی علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ عرفان صدیقی اور چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے معاملہ پیچیدہ بنا دیا، حکمران اتحاد کو 62 اراکین کی حمایت حاصل  ہے جب کہ آئین سازی کے لیے حکمران اتحاد کو 64ووٹ درکار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سر جوڑ لیے، نیشنل پارٹی کے سینیٹرز کو منانے کی حکومتی کوششیں بھی تیز کردی گئیں۔ سینیٹ میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے 20سینیٹرز موجود  ہیں، حکومت کو پیپلز پارٹی کے 26 سینیٹرز کی...
    گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا، جب کہ زین احمد نے اپنے اکاؤنٹ سے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، اس غیر متوقع اقدام کے بعد مداحوں میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by AK BUZZ (@akbuzzofficial) View this post on Instagram A post shared by SaherScooop (@saher.scooop) یاد رہے کہ اکتوبر میں بھی زین احمد نے اچانک آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا، جس کے بعد جوڑے کے...
    متحدہ عرب امارات غزہ کیلئے عالمی استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا، صدارتی مشیر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت عالمی استحکام فورس برائے غزہ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی، کیوں کہ اس کے لیے کوئی واضح فریم ورک موجود نہیں ہے، فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یو اے ای کے صدارتی مشیر انور گرگاش نے ابو ظہبی اسٹریٹجک ڈبیٹ فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یو اے ای ابھی تک اس استحکام فورس کے لیے کوئی واضح فریم ورک نہیں دیکھ رہا، اور ایسی صورتِ حال میں ممکنہ طور پر اس فورس میں حصہ نہیں لے گا‘۔ امریکی ہم آہنگی میں...
    بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب، آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملائیشیا اور فلپائن کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کا تاریخی سنگِ میل ہے، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء اسلام آباد میں منعقد ہوگی، کانفرنس عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ سینیٹر ندیم احمد بھٹو، سینیٹر سرمد علی ودیگر سمیت سینئر افسران کی جانب سے غیر ملکی...
    خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔ گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور پور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ...
    پاکستان کی جانب سےافغانستان کےساتھ بارڈرکراسنگ پوائنٹس کی بندش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث بند کیے جانے والے کراسنگ پوائنٹس کو تقریباً ایک ماہ ہو چکا ہے۔پاک افغان سرحد کی بندش سے وسط ایشیائی ممالک کوپاکستانی برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تمام 8 بارڈرکراسنگ پوائنٹس بند ہونے کے باعث ایک ہزار ٹرک کراچی پورٹ پر پھنس گئے۔حکومتی ذرائع کے مطا بق عام طور پرپاکستان سے افغانستان ماہانہ تقریبا 15 کروڑ ڈالرزکی درآمدات کرتا ہے۔ افغانستان عام طور پر پاکستان کو ماہانہ تقریباً 6کروڑ ڈالرزکی برآمدات کرتا ہے۔بارڈر کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے 20 سے 25 ہزار ورکرز متاثر ہوئے اور افغانستان میں زرعی مصنوعات کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل یاور گردیزی جبکہ الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء ارشد خان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء سے مکالمہ ہوا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، نہ کوئی پراپرٹی ٹیکس لگ سکتا ہے اور نہ کوئی کام سیدھا ہو رہا...
    دنیا کے مختلف ممالک سے پارلیمانی وفود بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ کانفرنس 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملیشیا، فلپائن، سربیا، نیپال، لائبیریا، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا اردن سے نائب وزیرِاعظم توفیق کریشان کی قیادت میں وفد پہنچا جس میں رکن ایوانِ بالا راکان حمادہ الفواز سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ سینیٹ آف پاکستان کے سینئر افسران نے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ آذربائیجان سے نائب اسپیکر...
    پنجاب کے 13 اضلاع میں حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماں کیلئے آغوش پروگرام شروع کر دیا گیا۔سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی،بھکر،سمیت پنجاب کے 13 اضلاع لیہ، کوٹ ادو،بہاولپور،تونسہ شریف،ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ،بہاولنگر،رحیم یار خان،ملتان اور لودھراں وغیرہ میں حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماں کو آغوش پروگرام کے ذریعے 38,000 روپے کی مرحلہ وارادائیگی اور مراکز صحت پر مفت طبی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ خواتین  رجسٹریشن کرواتے ہوئے اپنے زیر استعمال درست موبائل نمبر درج کروائیں ورنہ رقم حاصل نہیں کر سکیں گئیں۔جبکہ رجسٹرڈ خواتین ہر معائنہ پر آغوش کارڈ یا شناختی کارڈ اپنے ہمراہ...
    خیبرپختونخوا میں اپریل تک انفلوئنزا وائرس پھیلنےکا خطرہ ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں اپریل تک انفلوئنزا وائرس پھیلنےکا خطرہ ہے جس کے پیشِ نظر ہنگامی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ ایڈوائزری نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی سفارشات پرتیارکی گئی جس میں فلو سے بچاؤ، کنٹرول اور علاج سے متعلق جامع ہدایات ہیں جب کہ فلو سے بچاؤ کی ویکسین مؤثر حفاظتی اقدام قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ فلو کےکیسز میں نومبر سے اپریل تک اضافےکا امکان ہے، بزرگ، 5 سال سےکم عمر بچے اور حاملہ خواتین محتاط رہیں جب کہ دائمی امراض کےمریض خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہاتھوں...
    سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لحاظ سے پاکستان کی عدالتیں دنیا میں 129ویں نمبر پر ہیں، جبکہ عوام کو بروقت انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کی عزت اور احترام لازمی ہے، دنیا نے ترقی اسی وقت کی جب جمہوریت کو مضبوط کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں اب بھی 50 ہزار سے زائد کیسز زیرِ التوا ہیں، جس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کی جُزوی حمایت سے لیکر یکسر مخالفت تک کون سی سیاسی جماعت کیا سوچ رہی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو انصاف حاصل کرنے کے لیے سفارش اور لابنگ کی ضرورت پیش آتی...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے جاری حکومتی اقدامات ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وزیرِاعظم کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں کیش لیس نظام اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کو بریفنگ دی گئی...
    لاہور میں ’’جشن اقبال‘‘ سے خطاب میں صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اقبالؒ نے مسلمانوں کو جمود سے نکال کر عمل، یقین اور خودداری کی راہ دکھائی۔ وہ مسلمانوں کو جغرافیائی حدود سے آزاد پوری دنیا پر حکمرانی کرتے دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کا فلسفہ خودی ان کی اسی خواہش کا ترجمان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیراہتمام الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب ’’جشنِ اقبالؒ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس مکمل اکثریت موجود ہے اور ووٹوں کی تعداد مطلوبہ حد سے زیادہ ہے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے کسی بھی رکنِ پارلیمان کا ووٹ ڈالنے کے لیے ایوان میں موجود ہونا ضروری ہے، اور حکومت کے تمام اتحادی اس ترمیم کی حمایت میں متفق ہیں۔ ان کے مطابق، “ان شاءاللہ آج ہی سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کر لی جائے گی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ ترمیم ملکی آئینی ڈھانچے میں شفافیت اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ستائیسیویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔خط میں چیف جسٹس سے فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے دستخط شامل ہیں۔ سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے خط میں کہا ہے کہ بطور سپریم کورٹ ترمیم پر ردعمل دیا جائے، سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا اِن پٹ دینے کا اختیار رکھتی ہے۔ پوری کوشش کریں گے کہ آج حکومت 27ویں...
    اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں میں حتمی ڈرافٹ پر مشاورت تاحال جاری  ہے۔ ذرائع کے مطابق  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  کے چیمبر میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حتمی ڈرافٹ پر مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں ججوں کے ٹرانسفر، کیسز کے ٹرانسفر اور آرٹیکل 243 پر مشاورت  کی جا رہی ہے۔ اس اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، پیپلز پارٹی  کی جانب سے شیری رحمن اور نوید قمر شامل  ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمن ایوان بالا میں نمبر گیم پورے کرنے کے لیے متحرک  ہیں اور وہ بار بار سینیٹ ہال اور میٹنگ والے بند کمرے کے چکر لگا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا...
    بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے بھائی میجر (ریٹائرڈ) وکرانت جیٹلی کے لیے جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے، جو 2024 سے متحدہ عرب امارات میں حراست میں ہیں۔ پوسٹ میں سیلینا نے لکھا کہ وہ ہر لمحہ اپنے بھائی کے لیے فکر مند ہیں اور انہوں نے اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میرا ڈمپی، مجھے امید ہے تم ٹھیک ہو، مجھے امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے لیے ایک پتھر کی طرح کھڑی ہوں، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں نے ایک بھی رات تمہارے لیے روئے بغیر نہیں سوئی، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے لیے سب کچھ قربان کر دوں گی،...
    لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک خاتون نے پولیو ٹیم کی خاتون ورکر پر حملہ اور تشدد کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پولیو ٹیم کے انچارج محمد ایاز اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق جب پولیو ٹیم شہری سمینہ بابر کے گھر پہنچی، تو اس نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ خاتون پولیو ورکر نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن سمینہ بابر غصے میں آ گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کے ساتھ پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔ اس تصادم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج کے سر پر اینٹ لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ حملے کے دوران ملزمان نے پولیو...
     لاہور پولیس پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی رہائش گاہوں کے گرد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں سے متعلق سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی چار دیواری، سکیورٹی کیمروں، خاردار تاروں اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس افسران متعلقہ فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6ختم نہیں ہوتا،آرٹیکل 6کا استثنیٰ سے کوئی تعلق نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی کے سوال ’’نیشنل پارٹی نے ووٹ کاسٹ کرنے کی مخالفت کردی ‘‘کے جواب میں راناثنا اللہ نے کہاکہ حکومت کے پاس ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں،حکومت کو ترمیم کیلئے 65اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ایک اور سوال’’کیا آپ کا دورہ بلوچستان کامیاب رہا‘‘کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ کامیابی آپ کو ابھی ایوان کے اندر نظر ا ٓ جائے گی،آج27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بہت سی باتیں کلیئر ہو جائیں گی۔ رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ وزیراعظم اور ن لیگ اہم فیصلوں پر ہمیشہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے ایک کروڑ روپے پاکستانی عطیہ کرنے کا اعلان کیا  تو میزبانی کرنے والے شعیب اختر اور اداکارہ ریما ششدر رہ گئیں، چند لمحے رکنے کے بعد تصدیق کی کیا آپ واقعی دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا جی بالکل میں دے رہاہوں ۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے کی جانیوالی ایک فنڈ ریزنگ میں جب ایک پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تو پروگرام کے میزبان کرکٹر شعیب اختر اور فلمسٹار ریما دونوں حیران ہو گئے ، انہیں فوری...
    جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ انہیں ہر چیز پر اعتراض ہے اور حکومت پر بھی اعتماد نہیں۔ جے یو آئی 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دے گی۔ مزید پڑھیں: سینیئر وکیل فیصل صدیقی کا چیف جسٹس کو خط، 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ 27ویں ترمیم نے 26ویں ترمیم کو رول بیک کر دیا ہے اور حکومت نے انہیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحفظات کے باوجود وہ مشترکہ کمیٹی میں جانا چاہتے تھے تاکہ اپنی تجاویز پیش کر سکیں۔ جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ جے یو...
    رپورٹ کے مطابق ابتدائی منظوری کے بعد دونوں ممالک آنے والے مہینوں میں قیمت، وقتِ فراہمی، اور لائسنس کی تفصیلات طے کرنے کے لیے مزید مذاکرات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک عبرانی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے بھارت کے ساتھ میزائلوں کا ایک دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم کے عبرانی شعبے کے مطابق یہودیان حریدی نامی نیوز ویب سائٹ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ تل ابیب اور نئی دہلی کے درمیان یہ معاہدہ پاکستان کے مقابلے کے لیے کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی فوجی وفد نے اسرائیل کا سرکاری دورہ کیا اور وزارتِ دفاع سے دو جدید ترین اسرائیلی ہتھیاروں —...
    روس کی ریاست داغستان میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک روسی فوجی فیکٹری کے 4 سینیئر اہلکار بھی شامل ہیں۔ کے اے 226 ہیلی کاپٹر داغستان میں یورپی یونین کی پابندیوں کا شکار کزلیئر الیکٹرومیکینیکل پلانٹ کے ملازمین کو لے جا رہا تھا، جب یہ کیسپین سمندر کے قریب ایک گاؤں میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کیلیفورنیا میں امریکی نیوی کا ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو بھی آگئی حادثہ 7 نومبر کو پیش آیا تھا جس کا ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ Wild video shows Russian chopper pilot make baffling choice before deadly crash https://t.co/nCg57TNhlg pic.twitter.com/Jn8N6SbUKm — New York Post (@nypost)...
    راؤ دلشاد:  پنجاب کابینہ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فیلڈ آپریشنز کو مزید موثر بنانے کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں کی فراہمی سے فیلڈ افسران ریونیو کلیکشن، انسپکشن اور انسدادِ سمگلنگ آپریشنز میں مؤثر انداز میں کارروائیاں کر سکیں گے۔ منظوری کے بعد محکمہ کو جدید گاڑیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ محصولات کی وصولی اور فیلڈ آپریشنز کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا   پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ 
    ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے غیر انسانی، سفاکانہ اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے ماضی میں بھی حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے اور مستقبل میں بھی ناکام رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی پیراملٹری فورسز اور پولیس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور...
    فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء سے مکالمے میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، نہ کوئی پراپرٹی ٹیکس لگ سکتا ہے نہ کوئی کام سیدھا ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق عدالتی فیصلوں کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے، حیرت اس بات پر ہے کہ جنہوں نے خود ایک دن میں الیکشن کرانے کا فیصلہ دیا، ڈویژن بینچ میں بیٹھ کر معطل کردیا، 2021...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے سینیٹ کا اجلاس جاری، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سینیٹ میں ہمارا نمبر پورا ہے، جونہی ووٹر پورے پہنچیں گے ووٹنگ شروع کردی جائے گی۔ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی صدارت میں جاری ہے جس میں مختلف رہنما اظہار خیال کر رہے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ناشتے میں آئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ ناشتہ کرکے ایوان کی جانب چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے...
    ویب ڈیسک:  معروف اداکار ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عدیل ہاشمی نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئےپوسٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ پاکستان کی ایک معروف ماہرِ تعلیم، دانشور، محقق، سماجی رہنما، اور خواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں۔  ان کا شمار پاکستان کی اُن ممتاز علمی و فکری شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے تعلیم، اخلاقیات، اور سماجی اصلاح کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا    معروف اداکار ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عدیل ہاشمی نے ان کے انتقال کی خبر...
    بھارت میں ریاست بہار کی اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج 14 نومبر کو اعلان کیے جائیں گے، جس کے بعد یہ طے ہوگا کہ چیف منسٹر نتیش کمار کی جے ڈی(یو)-بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس  (این ڈی اے) اقتدار میں باقی رہے گی یا تیجاشوی یادو کی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قیادت میں انڈیا بلاک ان کا اقتدار ختم کرے گا۔ ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 6 نومبر کو 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ہوا، جس میں 65.08 فیصد ووٹرز نے حصہ لیا، جو 2020 کے انتخابات میں 57.29 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگال کی تاریخی ادینہ مسجد پر نیا تنازع، بی جے پی کے مندر ہونے کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے تمام معاملات مکمل ہیں اور امید ہے کہ آج ہی سینیٹ سے ترمیم پاس ہو جائے گی۔ مزید پڑھیں: سینیئر وکیل فیصل صدیقی کا چیف جسٹس کو خط، 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار انہوں نے بتایا کہ عرفان صدیقی صاحب بیمار ہیں اور اس اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔ اسلام آباد:وفاقی وزیر خواجہ آصف کی پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو عرفان صدیقی صاحب بیمار ہیں وہ نہیں آسکتے ترمیم کے حوالے سے تمام چیزیں مکمل ہیں اللہ کرے آج ہی سینیٹ سے ترمیم پاس ہوجائے گی@AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/Yl3z6uXBBD — Media Talk (@mediatalk922) November 10, 2025 صحافی کے سوال...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، نوجوان ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی امن و سکون اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس ہی راستہ بناتی ہے، یہ دن روزمرہ زندگی اور امن و سکون کے لئے سائنس کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو امن اور ترقی کے لئے سائنس میں پیش قدمی اور ریسرچ سے آگاہ رہنا ہوگا، حکومت پنجاب نوجوان نسل خاص طور پر طلبہ کو سائنسی ریسرچ سے...
    یروشلم: غزہ میں سیزفائر اور انتظامی فیصلوں کے معاملے پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے غزہ کے لیے قائم کیے گئے سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (CMCC) میں اسرائیل کو ثانوی حیثیت دے دی ہے اور اب تمام اہم فیصلے واشنگٹن خود کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ مرکز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے اقوام متحدہ کی منظوری سے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (ISF) غزہ کا انتظام سنبھالے گی جبکہ اسرائیلی افواج وہاں سے انخلا کریں گی۔ امریکی منصوبے کے مطابق آئی ایس ایف...
    گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سابق نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ متعدد ذرائع کے مطابق گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ بلوچستان کے ضلع تربت میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی رہائشگاہ میں ہونے والی ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ جس کے دوران حکومتی اراکین نے نیشنل پارٹی کے سربراہ...
    سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل فیصل صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے جائزے کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کولکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ترمیم سے سپریم کورٹ کو ایک ماتحت ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم بالکل بے ضرر ہے، رانا ثنااللہ سینیئر وکیل کے مطابق اس سلسلے میں سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا ردعمل دینے کا اختیار رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ کے وکیل فیصل صدیقی نے ایک خط جسٹس یحیی آفریدی کو لکھا ہے جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ فل کورٹ میٹنگ میں مجوزہ ستائیسویں ترمیم کا...
    ستائیسویں آئینی ترمیم پر سینیئرز وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، اہم مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)ستائیسیویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں چیف جسٹس سے فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے دستخط شامل ہیں۔ سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے خط میں کہا ہے کہ بطور سپریم کورٹ ترمیم پر ردعمل دیا جائے، سپریم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن کمانڈرز اور ڈیٹرائٹ لائنز کے درمیان ہونے والے این ایف ایل کے ریگولر سیزن میچ میں شریک ہو کر تقریباً نصف صدی بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے۔ میچ کے دوران جب ٹرمپ کا چہرہ اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا، شائقین نے تالیوں کے بجائے شدید نعرے بازی کی۔ ہاف ٹائم میں جب اسٹیڈیم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تعارف کرایا گیا تو بھی شائقین نے احتجاج جاری رکھا۔ اسی دوران ایک تقریب میں ٹرمپ نے فوجیوں کو حلف پڑھایا، جس پر بھی شائقین نے مخالفت کا اظہار کیا۔ میچ کے آغاز سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ ایئر فورس ون سے جوائنٹ بیس اینڈریوز پہنچے۔ اس موقع پر انہوں...
    ستائیسویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز لاہور:(آئی پی ایس) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اللہ کی حاکمیت کے اصول پر ہوا، نظام کو اصل رخ پر لانا ہوگا، ہم 27 ویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارا باہمی تبادلہ خیال ملک و قوم کے لیے مفید اور بامقصد ثابت ہو گا، پاکستان کو قائم ہوئے 78 سال گزر چکے ہیں لیکن ریاستی نظام وہ سمت اختیار نہیں کرسکا جس...
    ( ویب ڈیسک ) حکومت کو آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کے لیے سینیٹ میں 64 جبکہ قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار ہیں۔   سینیٹ کے 96 رکنی ایوان میں حکمران اتحاد میں پیپلزپارٹی 26 ووٹوں کے ساتھ سرفہرست، مسلم لیگ ن 21 ووٹوں کے ساتھ دوسری بڑی حکومتی جماعت ہے، ایم کیو ایم اور اے این پی کے 3،3 ارکان موجود ہیں۔  نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ق اور 6 آزاد ارکان بھی حکومت کے ساتھ ہیں، حکمران اتحاد کو مجموعی طور پر 65 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا    دوسری طرف تحریک انصاف کے 22، جے...
     شاہد سپرا: لیسکو میں تحقیقات کے دوران عارضی کنکشنز پر یونٹس چارج کرنے اور میٹریل کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد نیب نے کمپنی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کر کے معاملات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ نیب نے لیسکو میں عارضی کنکشنز پر یونٹس چارج کرنے اور میٹریل خریداری میں ممکنہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے منظور عارضی کنکشنز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے  ،لیسکو سے مجموعی طور پر چارج یونٹس کا ریکارڈ مانگا گیا ۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا   ذرائع کے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے جھوٹ اور منفی پروپیگنڈے پر شدید تنقید کی ہے۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ رجسٹرڈ جھوٹے ہیں اور ملک سے باہر بیٹھ کر ملک میں فتنہ پیدا کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص طبقہ آپ اور دیگر حقیقی ہیروز کے خلاف منفی مہم چلاتا ہے، تو آفریدی نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر لائکس حاصل کرنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی یہ ان کی آمدنی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کو حرام کا پیسہ نہیں کھلائیں گے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں ہے اور وزیراعظم کا استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ ایک احسن قدم تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر متعلقہ شق کمیٹی سے واپس کر دی گئی، کیونکہ وزیراعظم عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔ پارلیمنٹ آمد پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تمام ترامیم گڈ گورننس، وفاق اور صوبوں کے تعلقات کی مضبوطی اور دفاعی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سربراہان ریاست کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے اور آئینی عدالتیں بھی عالمی سطح پر موجود ہیں۔ وفاقی وزیر...
    امریکا نے غزہ امن منصوبے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے غزہ کے لیے قائم کیے گئے سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر میں اسرائیل کو ثانوی حیثیت دے دی ہے اور تمام اہم فیصلے خود کرنے لگا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مرکز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق اقوام متحدہ کی منظوری سے ایک بین الاقوامی فورس (انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس)...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف اور نیشنل پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان  کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان نیشنل پارٹی کاکہناتھا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے،مجوزہ ترمیم آئین کی بنیادی روح اور ڈھانچے کو کمزور کرے گی۔ جے یو آئی کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ جے یو آئی ف 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی،ہمیں  ہر چیز پر اعتراض ہے،ان کاکہناتھا کہ27ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم کو رول بیک کردیاگیا،حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی،ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز بھی پیش کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان مزید :
    بھارتی اداکارہ سیلینا جیتلی نے اپنے بھائی، میجر وکرنت کمار جیتلی کے لیے ایک جذباتی اور فکر انگیز پوسٹ شیئر کی ہے۔ ان کے بھائی کو مبینہ طور پر گزشتہ ایک سال سے متحدہ عرب امارات میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ انسٹاگرام پر سیلینا نے لکھا، ”میرا ڈمپی، امید ہے تم ٹھیک ہو، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے ساتھ ایک مضبوط ستون کی طرح کھڑی ہوں، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں نے تمہارے لیے ایک بھی رات بغیر آنسو بہائے نہیں گزاری، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہوں…“ یہ جذباتی پوسٹ اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت...
    22 سالہ پاکستانی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرکٹ اسٹار نے بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا۔ حسن نواز کی شادی اس سال لیہ میں ہوئی تھی جس میں ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ حسن نواز کا شمار ٹی20 کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ۔اج یہ بھی پڑھیے: ٹی 20 رینکنگ: محمد حارث، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان چھاگئے دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ 3 میچوں...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ریٹائرڈ) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم آفس کے میڈیا ترجمان کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے مرحوم کے بھائیوں، سابق آئی جی موٹر وے پولیس ظفر احمد چیمہ اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے ٹیلیفون پر تعزیت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ریٹائرڈ) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  https://Twitter.com/MuddsarNazir/status/1987540899598061893 اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے...
    امریکہ کے سیاست میں ایک نیا چہرہ سامنے آیا ہے، جس نے نہ صرف سیاسی حلقوں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی ہے۔ 22 سالہ بریڈی پینفیلڈ نے جو ویسکانسن کے رہائشی ہیں، حال ہی میں ریاستی اسمبلی میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کا اعلان کیا۔ دلچسپی صرف اس بات میں نہیں تھی کہ وہ ایک نئی سیاسی شخصیت ہیں، بلکہ اس کے انداز اور ظاہری شکل کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر خاصے مقبول ہو گئے۔ پینفیلڈ کی مسٹر بیسٹ، یعنی جمی ڈونلڈسن سے غیر معمولی مماثلت نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا۔ جیسے ہی انہوں نے ایکس پر اپنی تصویر شیئر کی، تب سے صارفین کے تبصرے جاری ہیں، جن میں کسی نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم کو اعتماد کا ووٹ دے دیا، انہوں نے سابق کپتان سے جلد بڑے اسکورز کی امید ظاہر کی ہے۔ مائیک ہیسن نے واضح کیا کہ بابر اعظم تکنیکی طور پر مضبوط بیٹر ہیں، ان کے کھیل میں کوئی کمی نہیں، وہ اچھی رفتار اور صحیح انداز میں گیند کو کھیل رہے ہیں اگرچہ گزشتہ ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف ان کا اسکور کم رہا۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر کی یہ فارم عارضی اور وہ ایک بڑے اسکور کے قریب ہیں، میں نے ان کے کھیل سے بہت خوشی محسوس کی، اگرچہ بڑے اسکور نہیں بنے لیکن ان کے کھیلنے، گیپ میں شاٹ اور مثبت انداز میں گیم...
    ستائیسویں آئینی ترمیم پر کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں، عطاءاللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے اور یہ ترامیم گڈ گورننس اور وفاق و صوبوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے لیے لائی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ ایک احسن قدم تھا۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر متعلقہ شق کمیٹی سے واپس لے لی گئی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ عطاءاللہ تارڑ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:  ایران اس وقت تاریخ کی بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔ دارالحکومت تہران کے بعد اب مقدس شہر مشہد میں بھی پانی کی سنگین قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔مقامی خبررساں ادارے کے مطابق مشہد میں پانی ذخیرہ کرنے والے تمام بڑے ڈیم خطرناک حد تک خالی ہو چکے ہیں اور ان میں پانی کی سطح تین فیصد سے بھی نیچے جا چکی ہے، جس کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔مشہد میں پانی کی تقسیم کی ذمہ دار کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شہر کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں آئینی ترمیم کی گئی تھی اور رہی سہی کسر 27ویں ترمیم میں پوری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نو منتخب ممبران اسلام آباد بار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسی نظریے پر قائم ہوا کہ یہاں صرف اللہ کی حاکمیت ہوگی۔ قائداعظم نے اسلامی اصولوں کے مطابق نظام چاہتے تھے اور تحریک پاکستان میں مسلمانوں نے دین کی خاطر اپنی زمینیں، گھر اور قبریں تک قربان کر دیں تاکہ ایک عادلانہ اسلامی نظام قائم ہو سکے۔ مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے، عطاتارڑ...
    سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑنے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں 2024 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
    ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز ہوگیا۔ یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک،تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا  ہے۔ کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سیکڑوں نوجوانوں کو تربیت اور روزگار   فراہم کر چکا ہے ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹلی نے بتایا کہ آئی ٹی لیب کا مقصد نوعمر قیدیوں کو بحالی اور تربیت کے لیے الگ ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو باقاعدہ آئی ٹی کی تعلیم دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت آزاد جموں...
    کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔  علی نقوی تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ریفری ہوں گے، سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ پہلے ون ڈے میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔  دوسرے میچ میں شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔  تیسرے ون ڈے میں الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرکی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی...
    باماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک ٹک ٹاکر خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ مقتولہ کی ہلاکت نے پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی مالی کے علاقے ٹمبکتو کے شہر تونکا سے تعلق رکھنے والی مریم سسے نامی خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔ مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم پر الزام لگایا تھا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان کی تحریکات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے دونوں ہاتھوں میں گھڑی پہننے کی وجہ بیان کردی۔ بولی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ وہ دو گھڑیاں پہنتے ہیں اور اپنی زندگی میں وقت کی طرح خاندان کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں اداکار نے فلموں، فیملی اور گھڑیوں کے شوق سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ایسی فلمیں چنتے ہیں جو انہیں بطور اداکار متاثر کریں اور ناظرین کے دل میں جگہ بنائیں۔ ان کے مطابق، “میں زیادہ سلیکٹیو نہیں ہوں، میں وہی فلم کرتا ہوں جو مجھے اندر سے متاثر کرے۔” اداکار نے بتایا کہ ان کی فلم ”گھومر“ دوبارہ سینما گھروں میں...
    سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 74ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 075ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 400روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 29ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 337روپے بڑھ کر 3لاکھ 68ہزار 530روپے کی سطح پر آگئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    حکومت نے جولائی سے ستمبر کے دوران عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول کر لی۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال لیوی کی مد میں 371 ارب موصول ہوئے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 261 ارب اکٹھے ہوئے تھے، گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا 42.12 فیصد زیادہ پٹرولیم لیوی وصولی کی۔دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف شرط کے مطابق 1.6 فیصد بلحاظ جی ڈی پی بجٹ سرپلس رہا، پہلی سہ ماہی کے دوران پرائمری بیلنس بلحاظ جی ڈی پی 2.7 فیصد ریکارڈ ہوا، قرضوں کیلئے سود ادائیگیوں پر 1 ہزار 377 ارب اور دفاع پر 447 ارب خرچ کیے۔جولائی سے ستمبر کے دوران حکومتی آمدن 6 ہزار 2 سو ارب اور...
    ایپل ایسی نئی سیٹلائٹ ٹیکنالوجیز پر کام کر رہا ہے جو آئی فونز کو موبائل نیٹ ورک کے بغیر بھی کام کرنے کی سہولت فراہم کریں گی۔ حال ہی میں ایپل نے بتایا کہ صارفین ہنگامی حالات کے علاوہ بھی جلد ہی بغیر انٹرنیٹ یا سیلولر سروس کے پیغامات بھیج اور وصول کر سکیں، یعنی وہ “آف دی گرڈ” بھی رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا منصوبہ ہے کہ آئی فونز میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کے ذریعے ایپل میپ اور میسیجز کی خدمات دستیاب ہوں، تاکہ صارفین بغیر سگنل کے بھی راستہ دیکھ سکیں یا پیغامات بھیج سکیں۔ یہ اقدام آئی فونز کو دور دراز علاقوں یا ہنگامی حالات میں زیادہ مفید بنانے کے...
    گھروں اور دفاتر میں موبائل یا لیپ ٹاپ کے چارجرز کو پلگ میں لگا چھوڑنے کی عادت عام ہے، اور تقریباً ہم سب یہ روزانہ کرتے ہیں۔ لیکن ماہرین کے مطابق یہ معمولی سا عمل روزانہ کی بنیاد پر بجلی کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی کی بچت کے لیے نئی عمارت کی تعمیر، بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا فیصلہ جدید تحقیق بتاتی ہے کہ اگر چارجر سوئچ میں لگا ہو اور آن ہو، چاہے کوئی ڈیوائس منسلک نہ ہو، تب بھی وہ بجلی استعمال کرتا رہتا ہے۔ The easy household trick that could reduce your energy bill by 10% Leaving electronic devices plugged into sockets can account for a significant portion of household energy consumption...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے ستائیسویں ترمیم منظور ہوگئی ہے، اب اس میں دم نہیں رہا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب 28ویں ترمیم کی تیاری کریں۔ ایوانِ بالا میں ستائیسویں آئینی ترمیم پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ترمیم منظور ہو گئی ہے، تاہم ایوان میں مطلوبہ ووٹ پورے نہ ہونے کے باعث نمبر گیم پر سوالات اب بھی باقی ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے زبردست کام کیا ہے، میں ان کی قدر کرتا ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک بہترین قدم اٹھایا ہے، جس سے جمہوریت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹرآغا شاہزیب درانی نے کہا ہے کہ ہماری 2018سینیٹ الیکشن میں شناخت چھین لی گئی تھی،ہم کسی کےپاس شکایت لے کر نہیں گئے اور نہ روئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغا شاہزیب درانی نے کہاکہ انہیں کس نے انٹراپارٹی الیکشن سے روکا تھا،یہ پڑھی لکھی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، برداشت مادہ نہیں،آپ کا نشان گیا تھا، آپ نے اپنی شناخت کیوں کھو دی،یہ ایک ہی ظلم و زیادتی کی بات کررہے ہیں۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ لیگی سینیٹر نے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے وضاحت دی ہے کہ شادی کے لہنگے کی قیمت کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ خوشی کے باعث ان کی زبان پھسل گئی۔ نئی نویلی دلہن نبیحہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے دعووں کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ اپنے بیان میں نبیحہ علی خان نے کہا کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے، میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔ خود سے کئی سال کم...
    سورت(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹر اَکاش کمار چودھری نے ناقابلِ یقین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ رانجی ٹرافی کے میچ میں انہوں نے لگاتار آٹھ چھکے لگا کر نہ صرف دو عظیم کرکٹرز سر گارفیلڈ سوبرز اور روی شاستری کا برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا بلکہ صرف 11 گیندوں پر فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ یہ شاندار کارکردگی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں رانجی ٹرافی پلیٹ گروپ کے میچ میں میگھالیہ اور اروناچل پردیش کے درمیان دوسرے دن دیکھنے میں آئی۔ ???? Record Alert ???? First player to hit eight consecutive sixes in first-class cricket ✅ Fastest fifty, off just...
    سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے وضاحت دی ہے کہ شادی کے لہنگے کی قیمت کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ خوشی کے باعث ان کی زبان پھسل گئی۔ نئی نویلی دلہن نبیحہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے دعووں کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ اپنے بیان میں نبیحہ علی خان نے کہا کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے، میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔ خود سے کئی سال کم عمر دیرینہ...
    امریکا میں جاری حکومت کی بندش کے باعث اتوار کے روز 3,300 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور وفاقی ٹرانسپورٹ وزیر نے خبردار کیا ہے کہ فضائی سفر بالکل رکنے کے قریب پہنچ سکتا ہے۔ یہ پروازیں اس وقت منسوخ ہوئیں جب ریپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹی کے ارکان نے عبوری فنڈنگ بل پر اتفاق کیا تاکہ حکومت کی بندش کو ختم کیا جا سکے، جو 40 دن تک جاری رہی۔ یہ بھی پڑھیے: شٹ ڈاؤن جاری رہا تو امریکی شرح نمو منفی ہوسکتی ہے، وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کا انتباہ فضائی سفر میں رکاوٹیں اس وقت بڑھ گئیں جب فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن(ایف اے اے) نے گزشتہ ہفتے فضائی ٹریفک میں کمی کے احکامات جاری کیے، جس...
    ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ اور سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے بھارتی شہروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ایونٹ آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے، بھارتی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے۔ بھارت نے 2024 میں امریکا اور کیریبیئن میں ٹرافی جیتی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور فائنل دونوں کی میزبانی کرے گا جبکہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اگر بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو میزبانی کولمبو کو ملے گی، دوسرا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڈے میں ہوگا۔ بھارت میں 5 مقامات ممبئی، دہلی، کولکتہ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">27ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں کچھ شقوں میں ترامیم کی گنجائش موجود ہے۔پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سے منظوری کے بعد یہ ترمیمی مسودہ آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وہ ججز جن کے تبادلے کیے جا چکے ہیں مگر وہ روانہ ہونے سے گریزاں ہیں، انہیں فوری طور پر ریٹائر نہیں کیا جائے گا، اور تبادلے پر اعتراض کرنے والے ججز کے کیسز سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی بھیجے جائیں گے۔اسی طرح ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی کے حوالے سے بھی بحث ہوئی کہ آیا انہیں صدارتی استثنیٰ حاصل رہے گا یا یہ ختم کر دیا جائے گا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے مگر اگر یہی پانی آلودہ بوتل سے پیا جائے تو فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے۔حالیہ طبی تحقیقات اور ماہرین نے اس بات پر سخت تنبیہ کی ہے کہ گھروں، اسکولوں، اور دفاتر میں استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں اگر باقاعدگی سے صاف نہ کی جائیں تو وہ جراثیموں کی افزائش کا مرکز بن جاتی ہیں۔امریکا کی پٹسبرگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی طبی ماہر مچل کنیپر کے مطابق پانی کی بوتلوں میں جراثیم ہمارے منہ اور ہاتھوں کے ذریعے پہنچتے ہیں، خاص طور پر بوتل کے نچلے حصے اور ڈھکن کے قریب جراثیم تیزی سے بڑھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بوتلوں کی صفائی کا خیال نہ رکھا...
    یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا  ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس سی او وژن 2025ء کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز ہو گیا۔ یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا  ہے۔ کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سیکڑوں نوجوانوں کو تربیت اور روزگار فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹلی نے بتایا کہ آئی ٹی لیب کا مقصد نو...
    کراچی: نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں  عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیورسے بے قابوہونے کے بعدایک موٹر سائیکل سوار کو روندتی ہوئی فٹ پاتھ پرسوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق  اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خود گاڑی کا ڈرائیوراوراس کا ساتھی بھی شامل ہے ۔ پولیس کا دعویٰ ہےکہ گاڑی کا ڈرائیورنشے میں دھت تھا۔ پولیس نے زخمی ڈرائیورکوحراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کردی  ہے۔  پیرکی صبح بوٹ بیسن...
    علامہ اقبال کے کلام میں جا بجا کشمیری مسلمانوں کی غلامی کا ذکر موجود ہے اور انہوں نے اپنے کلام کے ذریعہ کشمیر کی حالت زار پر فارسی اور اردو کلام میں نہ صرف دکھ کا اظہار کیا بلکہ ان کے دکھوں کا موثر عندیہ بھی دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال برصغیر کی ایسی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی، وہ ایک عظیم شاعر ہونے کے علاوہ ایک ماہر قانون اور صاحب بصیرت سیاستدان بھی تھے، اتحاد مسلمانوں کے لیے اقبال کا پیغام ہے تاکہ ملت اسلامیہ ہر طرح کے سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی سامراج کے مقابلے میں مضبوط اور توانا قوت...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء سے مکالمہ ہوا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس ددیے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، نہ کوئی پراپرٹی ٹیکس لگ سکتا ہے اور نہ کوئی کام سیدھا ہو رہا ہے، بلدیاتی الیکشن سے متعلق مسلسل عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیے کہ حیرت تو اس بات پر ہوتی ہے جنہوں نے خود...
    کویٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں واقع مچالا جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد فائرنگ سے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق ہنگاموں کے بعد 27 مزید لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ جیل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ...