2025-08-06@14:43:50 GMT
تلاش کی گنتی: 1357
«تارکین وطن کی قانونی حیثیت»:
(نئی خبر)
سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد بھارت کے پانی روکے جانے کی وجہ سے پاکستان میں خریف کی فصل شدید متاثر ہو رہی ہے، منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں تیزی سے کمی ہونے لگی، ارسا کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق پانی کے بہاؤ میں مجموعی طور پر21 فیصد کمی اور دو اہم ڈیموں منگلا اور تربیلا میں تقریباً 50 فیصد لائیو اسٹوریج کی کمی کا سامنا ہے، منگلا اور تربیلا پنجاب اور سندھ میں آبپاشی کے لیے پانی فراہم کرنے اور ہائیڈرو پاور پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے دریاؤں کے پانی کے بہاؤ میں روزانہ کمی و بیشی معمول بن چکی ہے، جس کے باعث پاکستان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لئے دوسرا وفد آج وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں ماسکو روانہ ہوگا۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لئے دو سرکاری وفود دنیا کے اہم دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پہلا وفد امریکہ میں موجود ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق دو سابق وزرائے خارجہ، دو سابق خارجہ سیکرٹریز، امریکہ...

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لیے دوسرا وفد آج وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں ماسکو روانہ ہوگا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لیے دو سرکاری وفود دنیا کے اہم دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا...

بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں. ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )پاکستان نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمے دار ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے،بھارت دھمکیوں، گمراہ کن بیانیوں اور طاقت کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل کر نہیں سکتا.(جاری ہے) دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بالخصوص بہار میں دیے گئے اشتعال انگیز بیانات اور 29 مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے دیے گئے ریمارکس کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کے باعث اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ حیدرآباد کے کوہِ نور چوک پر اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے، غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا...
بغداد میں میڈیا سے گفتگو میں لبنانی صدر نے کہا کہ ہم اظہار عداوت کے بغیر ملکی خودمختاری کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مشترکہ عرب مفادات کا نظام درکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی صدر جوزف عون آج سرکاری دورے پر بغداد پہنچے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ سید علی سیستانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کی شخصیت کی عظمت کا اعتراف کیا ہے۔ لبنان کے صدر جوزف عون کا بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے سرکاری طور پر استقبال کیا۔ لبنانی صدر نے بغداد کے صدارتی محل میں اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف راشد سے بھی ملاقات کی۔ لبنانی صدر جوزف عون نے السوڈانی کے...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر اسرائیل بھارت مردہ باد جلسۂ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا۔انہوں نے کہا کہ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے، غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کے باعث اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔اُن کا کہنا...
حیدر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر’’ اسرائیل ،بھارت مردہ باد‘‘ جلسۂ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا ہے ۔ غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے۔ پاکستان نیوی کی سب کنونشنل خطرات کے خلاف بندرگاہوں اور ساحلی تنصیبات کی دفاعی مشقیں مکمل ’’جنگ...
اسلام آباد/ کوئٹہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ کویٹہ میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور بلوچستان میں امن ناقابلِ سودے بازی ہے۔ خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے۔ جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواجِ پاکستان سے...
پشاور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت سے کوہستان کرپشن اسکینڈل، بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات کرکے مجرموں کو قوم کے سامنے بےنقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبے میں کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف عید کے بعد احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جہاں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو صوبے میں کرپشن، بدانتظامی، عہدوں کی خرید وفروخت، فنڈز کی نیلامی، کوہستان میں 40 ارب کی کرپشن، سولرائزیشن کی کرپشن، گندم اسکینڈل، زرعی ٹیکس اور مائنز اینڈ منرلز بل...
اسلام آباد:ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی سفیر نواب نن سعید المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جب عزائم بلند ہوں، تو نتیجہ سونا بن جاتا ہے ۔ ’میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘ https://x.com/AmbassadorNawaf/status/1928823006115279106 یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ارشد ندیم نے فائنل کے 5 ویں راؤنڈ میں 86.40 میٹرز کی جیولین تھرو کرکے فائنل اپنے نام کیا۔ جنوبی کوریا...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر بازی پلٹ دی، آئندہ بھی کوئی مہم جوئی کی گئی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج ہماری خودمختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں، 10 مئی کی صبح جب فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کال آئی تو وہ پرسکون اور پُراعتماد تھے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے بہترین حکمت عملی سے ثابت کیاکہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے صحیح حقدار ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو زمین اور فضا میں بھرپور جواب دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو درپیش خطرات...
---فائل فوٹو امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تارکینِ وطن کی عارضی قانونی حیثیت منسوخ کرنے کی اجازت دے دی۔امریکی سپریم کورٹ نے بوسٹن کی عدالت کے حکم کو روک دیا۔بوسٹن کی عدالت نے 5 لاکھ 32 ہزار تارکین وطن کو دی گئی امیگریشن ’پیرول‘ ختم کرنے سے روکا تھا۔سابق امریکی صدر، جوبائیڈن کے دور میں جاری عارضی قانونی حیثیت میں وینزویلا، کیوبا، ہیٹی اور نکاراگوا کے تارکینِ وطن شامل ہیں۔
جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ا رشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی لگا ئی، دوسری تھرو انہوں نے 76.80 میٹر پھینکی۔قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی تھرو 83.99 میٹر کی پھینکی۔ ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86.40 کی پھینکی۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کے محمد یاسرسلطان نے 70.53 میٹر کی پہلی تھرو کی، دوسری 75.39 میٹر جبکہ تیسری تھرو انہوں نے 74.50 میٹر...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم نے کہا بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرسکتا ہے۔ ملاقات کے موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مئی 2025ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کی صبح امیر جماعت کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی،انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم الرحمن نے جین میریٹ سے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق...
پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے دوسرے میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ واضح رہے پاکستان کو سیریز میں0-1 سے برتری حاصل ہے۔

فنی تعلیم اور صلاحیت کے فروغ میں نیوٹک کا کردار ملک کی معاشی آسودگی میں مثالی نتائج فراہم کرے گا، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فنی تعلیم اور صلاحیت کے فروغ میں نیوٹک کا کردار ملک کی معاشی آسودگی میں مثالی نتائج فراہم کرے گا، نوجوانوں میں خود مختاری میں نیوٹک کے پروگرامز بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ اور اس حوالہ سے نیوٹک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے شہداء کے بچوں کے لئے خیبرپختونخوا پولیس کے مایہ ناز شہید آئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ پاکستان کی جانب سے کوئی جارحیت یا ''غیر اخلاقی‘‘ اقدام کیا گیا تو بھارت اس کا جواب اپنی بحریہ کی طاقت سے دے گا۔ ان کا یہ بیان بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور کئی دہائیوں کی شدید ترین جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے آج جمعہ 30 مئی کو مغربی بھارتی ریاست گوا کے ساحل کے قریب موجود طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر خطاب کرتے ہوئے کہا، ''اگر پاکستان نے کوئی شیطانی یا غیر اخلاقی حرکت کی تو اس بار اُسے بھارتی بحریہ کی طاقت اور...
— فائل فوٹو چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔انہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو پانی روکنے کےلیے صلاحیت اور وقت چاہیے، بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے۔

بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر بحیثیت قوم فخر ہے ، اولین ترترجیح امن ہے جو معیشت کی ترقی کی راہ ہموار کرئے گا.رضوان سعید شیخ
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر بحیثت قوم فخر ہے تاہم ہماری اولین ترترجیح امن ہے جو معیشت کی ترقی کی راہ ہموار کرئے گا،پاکستان میکسیکو کی طرز پر ایک کنیکٹر کنٹری کا کردار ادا کرنے کے لیے موزوں اور تیار ہے، امریکامیں10لاکھ پاکستانی کمیونٹی پاک امریکا تعلقات کی سب سے پائیدارکڑی ہے،پاک امریکاتجارتی خسارہ بہت کم ہے جسے باآسانی پوراکیاجاسکتاہے.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے واشنگٹن ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں امریکی پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب میں کیا رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بحیثیت سفیر معاشی تعلقات کا فروغ ان کی...
لاہور (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کے لیے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی موجودگی میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں چودھری ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے لاہور میں...
سٹی 42 : تاجکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان اور تاجکستان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی گلیشیئرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آج تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراطلاعات، طارق فاطمی اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہیں ۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ تاجک وزیراعظم قاہر رسول زودہ نے وزیراعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال...

پاکستان کی عالمی سطح پر ایک اور سفارتی کامیابی،کینیا میں قید 6 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم، کیس میں سیاسی نوعیت کے شواہد
اسلام آباد (رضواں عباسی سے ) حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں کینیا کی سپریم کورٹ نے دس سال سے قید چھ پاکستانی شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان افراد کو 2 جولائی 2014ء کو نیروبی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رہائی کا یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ کیس سیاسی نوعیت کا تھا جو مختلف مقامی و بین الاقوامی سیاسی جماعتوں کے تناؤ کا نتیجہ تھا۔ دورانِ مقدمہ زبان کی رکاوٹ، مترجم کی عدم دستیابی، اور وکلاء کی عدم سنجیدگی کے باعث قیدیوں کو ایک دہائی تک جیل میں رہنا پڑا۔ کینیا میں تعینات...
اسلام آباد: سیکریٹری خزانہ نے کہا ہے کہ کرپٹو کی اب بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے اس پر پابندی برقرار ہے، جب حکومت کوئی فیصلہ کرے گی تب ہی ریگولیٹری فریم ورک بنے گا۔ سیکریٹری خزانہ کے اس بیان پر کمیٹی نے کرپٹو کونسل کے چیئرمین اور ارکان کو طلب کرکے بریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نفیسہ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر پابندی برقرار ہے، جب حکومت کوئی فیصلہ کرے گی تب ہی ریگولیٹری فریم ورک بنے گا، قانونی حیثیت یہ ہے کہ...
لاہور؍ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 28 مئی کا دن قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہو گئے۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستان...
امیر مقام—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فرعونیت اور تھانیداری ختم ہو چکی۔میر پور، آزاد کشمیر کے علاقے کھڑی شریف میں یومِ تکبیر اور اظہارِ تشکر معرکۂ حق جلسے سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ اس بار 28 مئی کی خوشی 10 مئی کی وجہ سے ڈبل ہو گئی۔ 28 مئی کیساتھ 10 مئی نے پاکستان کی سلامتی کو نئی روح پھونکی: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998ء نے پاکستان کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا دیا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے تمام...
BAKU: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق دورہ آذربائیجان کے دوران لاچین میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شان دار کامیابی ہوئی جس پر پوری قوم شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس دورے پر موجود ہیں، آذری اور ترک عوام نے ہماری فتح پر بہت خوشیاں منائیں، ہمارے آج سہ فریقی...
---فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن کی ہرقسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیزیں ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہو رہی ہیں، ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک میں... انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 28 مئی قومی غیرت، خود مختاری اور دفاع کی علامت ہے، ایٹمی دھماکے پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی اتحاد کا مظہر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان صرف عسکری نہیں، قومی اتحاد سے بھی ناقابل شکست ہے، پاکستان ایک پُرامن، باوقار اور ناقابل تسخیر ریاست ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ یومِ تکبیر کے پیغام کو زندہ رکھیں گے، پاکستان کو مزید محفوظ اور خودمختار بنائیں گے۔
لاہور، کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آج کے دن اللہ تعالیٰ نے قوم کو بڑی کامیابی عطا کی، اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر جوہری پروگرام کی شکل میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی قائم رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی قائم رکھا۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم جنگ سے نفرت اور امن و اخوت کے علمبردار ہیں، مگر جب دشمن جارحیت پر آمادہ ہو تو اسکا منہ توڑ جواب دینا ایک زندہ، غیرت مند اور خوددار قوم کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم نے اپنی طویل جدوجہد اور علمی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، جس سے ملک کو دشمن کے مکروہ عزائم سے محفوظ رکھنے میں مدد ملی۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کی قدر کرتی ہیں، اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلاشبہ پاکستانی قوم کے محسن اور ہیرو ہیں...
سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی و حکومتی رہنماؤں نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بالخصوص پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے عالمی دباؤ اور...
علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر حسین مطہری اور سابق ڈویژنل نائب صدر تنصیر عباس نے آئی ایس او کی تعلیم و تربیت، خدمت ملت اور جوانوں کی فکری تربیت کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام آئی ایس او کے 53ویں یوم تاسیس کے موقع پر پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔ جس میں علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر حسین مطہری اور سابق ڈویژنل نائب صدر تنصیر عباس نے آئی ایس او کی تعلیم و تربیت، خدمت ملت اور جوانوں کی فکری تربیت کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ریجنل صدر محمد...
یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کیخلاف شاندار فتح نے یوم تکبیر کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ،بزنس کمیونٹی اس عزم کی تجدید کرتی ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کیلئے محنت جاری رکھے گی۔28مئی یوم تکبیر کے موقع پراپنے پیغام میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 28مئی کا دن ملک کی تاریخ...
آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکبیر خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو یوم تکبیر پر دلی مبارکباد پیش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم تکبیر اس موقع کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر ابھرا، یہ تاریخی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور پرامن وجود کیلئے جستجو کی مظہر ہے، پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے، جو...
یوم تکبیر کے 27 سال مکمل ہونے پر عسکری قیادت نے قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع کیلیے ہر خطرے کے خلاف اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یومِ تکبیر کی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر خطرے کے خلاف اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکبیر 1998 میں اس...

صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
پاکستان نے مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنا ناقابل قبول ہے، اسرائیل کے ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مسجد اقصیٰ سمیت تمام مقدس مقامات کے تقدس کے تحفظ کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل کی 1967ء کے بعد پہلی بار 180 یہودیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کی اجازت اسرائیلی جارحیت کے باوجود فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کی ترجمان نے کہا اسرائیلی قابض افواج کے غزہ میں اسکول پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ...

روبوٹ کمپیٹیشن سمیت چائنا میڈیا گروپ کی تخلیقی سرگرمیوں پر تائیوان کے نوجوان خوش اور پروجوش ہیں، چینی میڈیا
روبوٹ کمپیٹیشن سمیت چائنا میڈیا گروپ کی تخلیقی سرگرمیوں پر تائیوان کے نوجوان خوش اور پروجوش ہیں، چینی میڈیا بیجنگ () چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “سی ایم جی ورلڈ روبوٹ کمپیٹیشن سیریز” میچا فائٹنگ رنگ مقابلہ چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا،جس پر تائیوان کے اہم میڈیا اداروں نے بڑی تعداد میں رپورٹس پیش کی ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے اسٹوڈیوز کے قیام سے لے کر اسمارٹ میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت طرازی تک، اورپھر روبوٹ کے عالمی مقابلے وغیرہ وغیرہ،سی ایم جی کی ان تخلیقی سرگرمیوں کی تائیوان کے ہم وطنوں نے بہت تعریف کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ایم جی کی سرگرمیوں نے...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب، بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی سرپرست اعلیٰ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم...
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنزکہتے ہیں کہ ہم سب جانتے ہیں پاکستان ٹیم خطرناک ٹیم ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستفیض الرحمان ہمارے سینیئر باؤلر ہیں ہم انہیں مس کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا مورال کافی اچھا ہے۔شان ٹیٹ کی شمولیت ہماری ٹیم کے لیے بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے اچھا نہیں کھیلی لیکن وہ خطرناک ٹیم ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پاکستان کے ساتھ بہت یادیں وابستہ...
اسلام آباد: پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے اور اس سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پراوین سواہنے نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟، بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے شاندار اختتام پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے کامیاب انعقاد پر سب سے پہلے اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس میگا ایونٹ کی کامیابی پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک...
ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے اپنے خطاب میں پاکستان سے محبت اور غزہ کے حوالے سے غیر معمولی جذبات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اس ملک کا نام 'پاکستان' رکھا، انہوں نے نہایت بامعنی اور باعظمت نام چنا۔ یعنی پاکیزہ لوگوں کی سرزمین ہے اور ایسی سرزمین سے ہمیں توقع ہے کہ وہ غزہ جیسے مظلوم خطے کیلئے ضرور مضبوط اور باوقار کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر، مردِ میدان اور مظلوموں کے وکیل، شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی پہلی برسی کی پُراثر تقریب جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شہید کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت اور تہران یونیورسٹی کی استاد، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات...
وزیر اعظم پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز کی سنسنی خیز کامیابی پر ٹیم، انتظامیہ اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے فائنل میں شاندار کھیل پیش کرنے پر لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک ہائی اسکورنگ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جس انداز میں ہدف حاصل کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن...
اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اس روز ہونے والے ظلم و جبر نے گلشن میں عصبیت کے کانٹوں کو مزید تقویت دی، 50 سے زائد نہتے عورتوں بچوں بزرگوں نوجوانوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا گیا، جن کے ورثا آج بھی پتھرائی ہوئی آنکھوں سے انصاف کے منتظر اور وحشی قاتل دندناتے ہوئے گھوم پھر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ پکا قلعہ (حیدرآباد) کی پینتیسویں برسی کے موقع پر شہدا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 26 اور 27 مئی 1990ء کے روز بانیان پاکستان اور ان کی آل پر ہونے والی بربریت...
عوامی تحریک کے 36ویں یوم تاسیس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ 75سالہ تمام سیاسی بابے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے نوجوانوں کو آگے آنے دیں یا پھر ہر سطح پر ریٹائرمنٹ کی عمر تادم مرگ کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئی لیڈرشپ کی تیاری کیلئے بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کیے جائیں، بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،یہ کیسی جمہوریت ہے جو بلدیاتی اداروں کی تدفین کے بعد وجود میں آتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے 36 ویں یوم تاسیس پر لاہور سمیت ملک بھر میں ضلعی مقامات پر"قوت اخوت عوام" کے موضوع پر سیمینار ہوئے اور کیک کاٹے گئے، لاہور میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے...
خضدار میں جو سانحہ پیش آیا، جہاں معصوم اسکول کے بچوں کو دہشت گردی کے ایک گھٹیا ترین واقعے میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا، اُس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے اور ہمارے عزم کو مزید پختہ کر دیا ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر منڈلاتی ہوئی اس بُرائی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ یہ محض بچوں پر حملہ نہیں تھا، بلکہ ہمارے مستقبل پر ایک سوچا سمجھا وار تھا — ایک بزدلانہ ضرب، جو اُس دشمن نے لگائی جو میدانِ جنگ میں ہمیں زیر کرنے میں بارہا ناکام رہا، اور اب اپنی شکست کا بدلہ ہمارے بچوں کے خون سے لینا چاہتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کیوں پاکستان کے معصوم اور بے...
لاہور میں قومی طلبہ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عالم اسلام غزہ کے مجاہدین کے جذبہء جہاد اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن طریقے سے مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو قرادادوں اور مطالبات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات کرنے ہونگے، عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا، مشرق وسطیٰ میں بدلتے سیاسی و علاقائی حالات خوفناک ہیں، تمام مسلم ممالک کو ریاستی طور پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے زیراہتمام قومی طلبہ کانفرس سے مرکزی صدر مبشر حسین، پنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عاکف طاہر، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں خالد حبیب الہی، سیکریڑی جنرل فیضل قیوم ماگرے،...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے سنجیدہ...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایاکہ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور اسٹریٹیجک بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو سراہا۔آرمی چیف نے بھارتی پروپیگنڈا...
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایکس کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایکس سروس پاکستان ٹوئٹر سوشل میڈیا صارفین وی نیوز
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ہے جس میں صدرٍ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان و دیگر عسکری حکام بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔عشائیے میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء، تمام صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔ —تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آر اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکۂ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا۔آئی ایس پی...
لاہور میں منعقد ہونیوالی نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں مختلف شخصیات کو دعوت دیتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ایک ایسا متفقہ، غیر جانبدار اور حب الوطنی پر مبنی نصاب تعلیم ترتیب دیا جائے جو حب الوطنی قومی یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کا علمبردار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ نصاب تعلیم کونسل کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نصاب تعلیم کونسل کے زیر اہتمام 18 جون 2025 کو لاہور میں پنجاب سطح کی "قومی نصاب تعلیم کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد ایک متوازن، غیر متنازعہ اور قومی وحدت و اتحاد بین المسلمین پر مبنی نصاب تعلیم...
سیکرٹری جنرل عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سامنے آ کر لڑنے کی جرأت سے محروم دشمن ہمارے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بلوچستان خضدار میں بچوں کی سکول بس پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔ کوئی گرا ہوا ذہن ہی اس طرح کی کارروائی میں ملوث ہو سکتا ہے۔ بچوں پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد اور منصوبہ ساز انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دشمن جو سامنے آ کر لڑنے کی جرأت سے محروم ہے وہ چھپ کر...
—فائل فوٹو ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ڈاکٹر طیب شاہ نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ملک میں الاسکا کے کم ترین درجہ حرارت سے لے کر سہارا ڈیزرٹ کی طرح زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پڑ رہا ہے۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر طیب شاہ نے جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں گزشتہ سال بھی گرمی کی شدت زیادہ تھی، اس سال بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب درجہ حرارت کی ویری ایشین بہت زیادہ ہوگی اور موسم میں شدت آنا معمول بن جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلیاں اور منڈ لاتے خطراتبراعظم ایشیا میں صحت، صنعت اور ماحولیاتی...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، بیرونی جارحیت، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیدعاصم منیر کے فیلڈمارشل بننے کے بعدیہ پہلی کورکمانڈرزکانفرنس تھی شرکاء نے اس منصب پر فائزہونے پرانہیں مبارکباد دی اور ان کی خدما ت کو خراج تحسین پیش کیا، کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کی داخلی سلامتی کے مسائل پر جامع گفتگو کی، بھارت کی پراکسیز کی مذمت کی...

ہونہار سکالر شپ کی تعداد بڑھانے سمیت متعدد اعلانات، پاکستان کے ساتھ ہیں، فتنے والوں کے نہیں: مریم نواز
لاہور ؍ سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرگودھا کے سب سے بڑے نوازشریف فلائی اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج کا خود دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج منصوبے کو آٹھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ فلائی اوور 1.3 کلومیٹر طویل ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 30 ہزار سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم کی تقریب میں پہنچنے پر مریم نواز کا طلبہ نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ طلبہ نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور خیرمقدمی نعرے...
بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گن کے بغیر آگے بڑھے گا۔ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ...
پاکستان کے خلاف بھارت کی کھلی جارحیت اورپاکستانی مسلح افواج کے منہ توڑ جواب پر بھارتی نوجوان سیخ پا ہیں اور انہوں نے مودی سرکار کے پاکستان پر حملے کے فیصلے کو غیر منطقی اور غیر ضروری قرار دے دیا ہے۔ جب ایک بھارتی نوجوان لڑکی سے پاکستان پر حملے کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ ’کیا ہم نے آپ کو کہا تھا یا ہم نے یہ مانگا تھا کہ پاکستان پر حملہ کردو‘ بھارتی لڑکی نے کہا کہ کیا پاکستان پر حملہ کرنے سے بہت ترقی کرلی ہے آپ نے؟ ہمیں چاہیے اچھی یونیورسٹی، ہمیں چاہئے اچھے ہسپتال اور ہم نوجوانوں کو روزگار چاہئے، آپ کسانوں کے گھروں کے قریب منڈیاں قائم کریں تاکہ کسان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ خضدارواقعہ ناقابل برداشت ہے،بچوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا، بھارت شکست کابدلہ ہماری مغربی سرحدسےلینےکی کوشش کررہاہے، بھارت یہ کام پہلےبھی کررہاتھا، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کو بھی سپورٹ کررہاہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کہا ہے کہ خرم دستگیر کا کہناتھا کہ ہمیں بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے چاہئیں، ہم بیٹھ کر بھارت کی اگلی جارحیت کا انتظار نہیں کر سکتے، ہم دنیا میں بھارت کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں، افغان حکومت کہتی ہے دہشتگرد اُن کی زمین پر ہیں لیکن اُن کا کنٹرول نہیں، افغانستان کی حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر نہیں آئی، اسحاق ڈار نے کہا تھا سنجیدگی...
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، نسل کشی مہم ختم کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل و غارت گری فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایک بیان میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کروائے، فلسطینیوں...
— فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت مسلم لیگ ن کا پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد متفق طور پر منظور کی گئی۔قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ اجلاس بھارتی جارحیت اور بلا جواز جنگ مسلط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔قرارداد کے متن میں مزید لکھا ہے کہ معصوم بچوں، خواتین سمیت پاکستان کے عام شہریوں اور مساجد کو شہید کیا گیا، اجلاس اپنے تمام شہداء کو عقیدت کے پھول پیش کرتا ہے، شہداء کے اہلخانہ کے حوصلے اور صبر کو خراج تحسین جبکہ غازیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ اجلاس اپنی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہے، مسلح افواج...
بیجنگ : چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ بطور مضبوط دوست چین ہمیشہ کی طرح اپنی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور چین پاک ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرتا رہے گا ۔انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ساتھ مل کر چین پاک اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانا ہے اور صنعت، زراعت ، توانائی اور کان کنی ، انسانی قوتوں کی ترقی،انسداد ہشت گردی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل و غارت گری فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کروائے، فلسطینیوں کو بلارکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ بھارت...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت سمیت 4 اہم معاملات پر باضابطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں حالیہ رابطے کے بعد پاکستان اور بھارت زمانۂ امن کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں، جو خوش آئند پیشرفت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کے ایجنڈے میں کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی کے موضوعات شامل ہوں گے۔ ان کے مطابق بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر کسی غیر جانبدار مقام پر ملاقات کریں گے، تاہم بھارت کی طرف سے تاحال کسی تیسرے ملک میں باضابطہ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر نہیں کی...
ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے اور ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ کشیدگی نہ بڑھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے نور خان ایئر بیس سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا تاہم پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود رہ کر کارروائی کی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان نے خضدار حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملک دشمن عناصرکو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارر نے کہا کہ قوم نے انتہائی بہادری اور دلیری کیساتھ افواج پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ بزدل دشمن نے اب ہمارے بچوں پر وار کیا ۔ خضدار میں اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ بزدل دشمن روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔ دشمن اپنی پراکسی کے ذریعے ملک پر حملہ آور ہے ۔ دشمن کو کنونشنل وار فیئر میں برترین شکست ہوئی...
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار میں بچوں کی بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارت بلوچستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے دہشت پھیلا رہا ہے۔وزیرِاعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، دہشت گردی کے ہر مظہر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، آئی ایس پی آرانٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ...
بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی تیاری، اعلی سطح کی سفارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارت کی جارحیت اور پروپیگنڈے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے والی اعلی ترین سفارتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔پاک بیرون ممالک میں بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے سمیت کئی ظالمانہ اقدامات پر پاکستان کا درست موقف پیش کرنے کے حوالے اعلی سطح پر بنائی گئی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی سے بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر شیری رحمان حناربانی گھر شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن سے معاون خصوصی طارق فاطمی اور خرم دستگیر شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی...
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ کھڑا ہوگا، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع، دیرپا...
چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہیکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دیگا۔ دورہ چین میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنیکی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، چین مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانیکا خیرمقدم کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ...
اسلام آباد: گیلپ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان میں عوامی رائے عامہ پر مبنی جامع سروے جاری کردیا، جس میں پاکستانی عوام کی بھارت مخالف جذبات، امن کی خواہش، اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔سروے میں ملک بھر کے 100 سے زائد اضلاع سے منتخب کیے گئے 750 سے زیادہ بالغ پاکستانیوں کی آراء شامل کی گئی جو موجودہ حالات میں قومی جذبات کا واضح عکس پیش کرتی ہیں۔ سروے کے مطابق93فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو وہ پاکستان کا دفاع کریں گے۔77فیصد نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کیا۔55فیصد کا خیال ہے...
سٹی 42: وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پرفیس بک ای کچہری کا انعقاد کیا گیا ، ڈائریکٹرجنرل نادراریجنل ہیڈآفس لاہورکیجانب سےفیس بک لائیوای کچہری لگائی گئی فیس بک ای کچہری کا دورانیہ تقریباً2گھنٹےپرمشتمل رہا،ڈی جی نادراریجنل ہیڈآفس نےای کچہری میں پوچھے گئےسوالات کے جوابات دیئے،ای کچہری میں نادراسےمتعلق پاکستان سمیت اوورسیزپاکستانیوں نے مختلف سوالات پوچھے،ای کچہری میں زیادہ تر بے فارم ، نام کی تبدیلی کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے،شناختی کارڈ میں عمر اور زوجہ کے نام کی تبدیلی سمیت ایف آر سی بارےسوالات پوچھے گئے،نادراکی آن لائن سروس میں شہریوں کو درپیش مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی،شکایات کی صورت میں فوری ازالہ کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات بھی جاری کی گئی انجلینا جولی...
---فائل فوٹو پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہرادیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید ہوئے، اسپتالوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل متاثرین کو امداد کی فراہمی روک کر اجتماعی سزا دے رہا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط اور بھوک کے بڑھتے خطرے پر اظہار تشویش کیا، غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی اعلان سے خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا افغان وزیر دفاع کے بھارت کے مبینہ خفیہ...

چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازکی سربراہی میں خواتین نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پرآمنہ خانم، روبینہ بٹ اور دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔مسلم لیگی خواتین نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں...
پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی کے پس منظر میں بھارتی نوجوانوں نے اپنی ہی حکومت اور میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تبصروں، ویڈیوز اور عوامی تاثرات میں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی امریکی دباؤ پر کی گئی اور بھارتی میڈیا نے جنگ کے دوران غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ کی۔ بعض بھارتی ٹی وی چینلز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فوج نے اسلام آباد پر قبضہ کرلیا ہے، جس پر بھارتی نوجوانوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی جھوٹی خبروں نے عوام کو گمراہ کیا اور یہ فیک نیوز مین اسٹریم میڈیا نے خطرناک انداز...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ تمام مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں،دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاک نیوی نے خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا،دفاعی محاذ کی طرح معاشی میدان میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، پاکستان نیوی کے چاق چوبند اور نڈر، بہادر افسران اور قوم کے عظیم بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔اس جنگ میں پوری پاکستانی...
چائنہ انرجی انجنیئرنگ کارپوریشن نے خیبرپختونخواہ میں زیر تعمیر مہمند ڈیم کی کنکریٹ پورنگ کا آغاز کردیا، ڈیم منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں تیز خیبرپختونخواہ میںدریائے سوات پر زیر تعمیرمہمند ڈیم پروجیکٹ آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا،چینی اخبار ڈیلی ساؤتھ چائنا مارننگ کی رپورٹ بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیم منصوبوں پر کام تیز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی مبینہ کوششوں کو دیکھتے ہوئے چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں جاری ڈیم منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چائنہ انرجی انجنیئرنگ کارپوریشن نے خیبرپختونخواہ میں زیر تعمیر مہمند ڈیم کی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ قیامت تک یاد رکھے گا، دوبارہ اگر جنگ مسلط کی تو ہمیں ہمیشہ کی طرح تیار پائےگا اور منہ توڑ جواب دیں گے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب انہوں نے کہاکہ کشیدہ صورت حال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی، پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا...

پاکستان کی عالمی تجارتی و لاجسٹکس میں حکمت عملی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا خطاب
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء)دبئی میں 15 سے 18 مئی 2025 تک منعقدہ 12ویں گلوبل لاجسٹکس الائنس (GLA) گلوبل کانفرنس میں پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کلیدی خطاب کیا۔ جی ایل اے کی صدر محترمہ گریس سن نے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں سفیر ترمذی نے دبئی کے عالمی تجارت و لاجسٹکس کے مرکز کے طور پر اہم کردار کو سراہا، اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جبل علی بندرگاہ کی عالمی روابط میں کلیدی حیثیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے سنگم پر واقع ہے، جو اسے علاقائی روابط اور تعاون کے لیے ایک...
ملاقات کے دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات کی۔ ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی اور سجاد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گفتگو کے دوران علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے گولی کی بجائے حکمت، تدبر اور سیاسی بصیرت کی ضرورت...
حکومت پاکستان کے مطابق اسلام آباد نے ایک جامع ڈوزیئر جاری کیا ہے جس میں ’آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی، پہلگام آپریشن اور انڈیا کی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد‘ پیش کیے گئے ہیں۔سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق 18 مئی 2025 کو پہلگام آپریشن اور انڈیا کی جارحیت سے متعلقہ مستند دستاویزات کے مجموعے [ڈوزیئر] میں آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، اور پہلگام آپریشن پر بین الاقوامی میڈیا کی تصدیق شدہ رپورٹس شامل ہیں۔ڈوزیئر میں کہاگیا کہ پاکستان نے غیر جانبدار فریق کے تحت مشترکہ تحقیقات کی تجویز پیش کی۔ان تمام تجاویز کو بھارت نے مسترد کر دیا جس سے بھارت کے ارادوں پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا۔واضح رہے کہ پہلگام حملہ ایک جھوٹا فلیگ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے شہید افسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے حالیہ دشمن حملے کے دوران پاکستان ایئر فورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر جان کا نذرانہ دے کر جامِ شہادت نوش کیا۔ ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کا احترام پوری عقیدت و عزت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی...