2025-07-08@17:00:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1374
«ملک طارق اعوان»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی فنڈ ریزنگ کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت میں پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے عدالت سے بیرون ملک جانے کے لیے اجازت مانگ لی۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوکت خانم اسپتال اور نمل کے لیے فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کرنی ہے۔ لہٰذا دو ہفتوں کے لیے برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے۔ دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوشن ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 17 مئی تک کے لیے ملتوی کردی، جس میں فریقین اپنے دلائل پیش...
بھارت کیخلاف جنگی محاذ پر شاندار کامیابی حاصل کرکے پاک فوج نے قوم کے دل جیت لیے۔ دشمن کو فیصلہ کن شکست دینے پر ملک بھر میں قوم یومِ تشکر منا رہی ہے۔ لاہور کے بی ایکس اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا منہ توڑ جواب، ملک کے دیگر شہریوں کی طرح لاہور میں بھی یومِ تشکر کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ لاہور کینٹ کے بی ایکس اسٹیڈیم میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا۔ بھارت کیخلاف جنگی محاذ پر شاندار کامیابی حاصل کرکے پاک فوج...
کنول شوزب—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے رہنما تحریکِ انصاف کنول شوزب کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست خارج کر دی۔کنول شوزب کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست پر اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ کنول شوزب کی اپنے ہی بانی کی بہن کیخلاف گفتگو کی ویڈیو لیکپی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہو گئی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کنول شوزب جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 11 مقدمات میں نامزد ہیں، ایک مقدمے میں ملزمان پر فردِ جرم عائد ہوئی ہے، باقی میں ہونی ہے۔پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا...
راولپنڈی :جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد کنول شوذب کو امریکا جانے کی اجازت نہ مل سکی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست خارج کردی۔ رارلپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماء کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، درخواست مسترد کردی۔ پراسیکیوٹر جنرل ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ کنول شوذب کیخلاف صرف راولپنڈی میں 9 مئی کے 12 مقدمات درج ہیں، صرف ایک مقدمے میں ان پر فرد جرم عائد ہوئی، 11 ابھی باقی ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نے مزید کہا کہ فرد جرم عائد...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت سب کی اچھی نیت تھی، ملکی سلامتی کے لیے سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں، یہ زمینیں ہیں، خوشحالی ہے، نفرت کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔مریم نواز نے کہا کہ ہمارے بارے میں باتیں ہو رہی تھیں کہ یہ آپس میں لڑ رہے ہیں، ان کی معیشت بھی تباہ ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 کروڑ روپے کا بلا سود قرض دینے کا اعلانوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظر آیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹرز کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کو متحد کیا۔ اور پاکستان نے نظریات اور جذبے کی جنگ میں سب کو پچھاڑ دیا۔ قوم کو عظیم فتح پر مبارکباد دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف کامیابی اللہ کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اور پوری قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملک کا دفاع کیا۔ نفرت کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔ اور نفرت کی سیاست کے خاتمے سے ملک ترقی کرے گا۔مریم نواز نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ یہ زمین...
کالا شاہ کاکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کالا شاہ کاکو میں گندم انیشیٹو پروگرام کے تحت ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو، قوم پر فخر ہے، پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، قوم نے افواج پاکستان کی سپورٹ میں اپنا حصہ ڈالا، پاک افواج زندہ باد تو پاکستان زندہ باد ہے۔ وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر اور حقِ خودارادیت کے حصول کے جدوجہد کی تحریک کو دہشت گرد تحریک قرار دینا بھارت کا بہت بڑا جھوٹ اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام سانحہ کی بنیاد پر انڈیا کے فالس فلیگ جنگی جنون نے خود اس کو ہی بڑا نقصان پہنچایا ہے، انڈیا کا جنوبی ایشیا پر بالادستی کا خواب 10 مئی کے چند گھنٹوں میں چکنا چور ہوگیا انڈیا کے جنگی جنون نے ایشیا کو یونی پولر کی بجائے بائی پولر بنادیا ہے۔ مغرب کے اسلحہ کی برتری کا دبدبہ اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2 سال میں کوریئرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے 344کیسز رجسٹر ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2 سال میں کوریئرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے344کیسز رجسٹر ہوئے۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 70 کیسز میں منشیات ملک کے اندر اور 174میں بیرون ملک لے جانے کی کوشش اے این ایف نے ناکام بنادی، تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لئے 349 آپریشنز کئے گئے۔تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ 400 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 1393 کلو منشیات ضبط کی گئی...
اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد، عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ایف آئی اے سینٹرل عدالت اسلام آباد نے سہولیات فراہمی کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک موجود بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے اور ذاتی معالج سے چیک اَپ بھی کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ 10 جنوری، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں۔ عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا اس لیے...
اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر عدنان کی شہیدملک محبوب کے گھر آمد، فاتحہ خوانی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز فتح جنگ : اسٹیشن کمانڈر آرٹلری سنٹر بریگیڈئر عدنان فوجی افسران اور سویلین کے ہمراہ ڈرون حملے میں شہید ہونیوالے جبی کسراں کے رہائشی ملک محبوب کے گھر آمد پر، تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے پرتباک استقبال کیا،بریگیڈئر عدنان نے لواحقین سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی انھوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ہماری فورسز نے مؤثر جوابی کاورئی کر کے ہمارے شہیدوں کا بدلہ لے لیا ،انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے اپنے مذموم مقاصد کے تحت رات کی تاریکی میں عوام...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ جو گفتگو کی جا رہی ہے خاص کر وزیراطلاعات پنجاب کی غیر ذمے دارانہ گفتگو ہے، اس ماحول میں اس ساری چیز کا میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیوںکہ ماحول کو یکجہتی کا ماحول رہنے دیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی بدقسمتی کی بات ہے، ہم نے آپ کے شوز میں بھی بات کی کہ وہ جب موقع تھا کہ تو تب تو وہ کچھ نہیں کر سکے، پی ٹی آئی غائب نہیں ہوئی یہ حکومت کی بیان بازی ہے۔ رہنما مسلم لیگ(ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ یہ ایک عجیب...
پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کا اہلکار سفارتی حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس پر اسے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کے سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ بھارتی میڈیا پاکستان کا سفارتی اہلکار جاسوسی...
سٹی 42: بھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کو طلب کیا سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کی جگہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار شنکر دفتر خارجہ پہنچے, بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار شنکر کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے ساتھ ڈی مارش بھی تھمایا گیا ،اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیاگیا, کھانے کے برتن دِل کے دشمن نکلے، لاکھوں کو موت کے منہ میں پہنچا دیا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جا...
سٹی42: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کے بعد اب رفتہ رفتہ معمول پر آ رہا ہے، تاہم آج منگل کے روز اندرون و بیرون ملک کی متعدد پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی اور آنے والی مجموعی طور پر 18 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں 9 اندرون ملک اور 9 بیرون ملک پروازیں شامل ہیں۔ منسوخ کی گئی اہم بیرون ملک پروازوں میں سعودی ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز SV 738 منسوخ، لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز SV 739 منسوخ، ایئر سیال کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز PF 716 منسوخ، لاہور سے کوالالمپور جانے والی باتیک ایئر کی پرواز...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پر قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈ 89 ہزار 834 ارب روپے ہوگئے۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی دو ہزار چوبیس تا مارچ دو ہزار پچیس کے دوران قرضوں اور واجبات میں 4 ہزار 377 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح پاکستان کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا- اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق مارچ 2025 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 89 ہزار 834 ارب روپے ہوگئے۔ مارچ 2025 تک ملک پر مقامی قرضہ51 ہزار 518 ارب روپے جبکہ غیرملکی قرضہ اور واجبات 36 ہزار 509 ارب روپے رہے۔ Post Views: 2

عوام کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ذمہ داری ہونی چاہیے؛ گورنر پنجاب
سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیز کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد نے گورنرپنجاب کو پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کا لوگوں کو اپنی منزل پر پہنچانے میں اہم کردار ہے، عوام کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ذمہ داری ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز حضرات اوورسپیڈنگ سے گریز کریں تاکہ سڑک پر مختلف حادثات سے بچا جاسکے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری بری،بحری اور پاک فضائیہ نے بھارتی حکومت کی نیندیں اُڑا دیں، پاکستان ہمیشہ...
جی ایچ کیو حملہ کیس: تحریک انصاف کے رہنما میجر ر طاہر صادق کی امریکا جانے کی اجازت درخواست خارج کردی گئی۔ درخواست انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے خارج کی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ میجر طاہر صادق جی ایچ کیو حملہ کے ملزم ہے اجازت نا دی جائے، سائل اس سے قبل بیرون ملک گئے عدالتی وقت کے 3 ماہ بعد واپس آئے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیرون ملک جانے کے بعد یہ واپس نہیں آئیں گے پہلے وعدہ پورا نہیں کیا۔ درخوسشت گزار نے کہا کہ ضروری کاروباری کام ہیں دو تین ہفتوں میں واپسی ہوگی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ ملزم کی بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
طاہر صادق: فوٹو فیس بک انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما طاہر صادق کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کردی۔پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کی بیرون ملک روانگی کی دائر درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔طاہر صادق کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔دوران سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ طاہر صادق عدالتی حکم پر فرد جرم عائد ہونے سے قبل بھی امریکا گئے، طاہر صادق جتنے دورانیے کے لیے بیرون ملک گئے اس کا غلط استعمال کیا گیا، طاہر صادق کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو کہا کہ آؤ پہلگام واقعے کی انکوائری کریں، وزیراعظم نے کھل کر کہا کہ واقعے کی تحقیقات کریں۔ انہوں کہا کہ پاکستان کے بھارت کے خلاف اقدامات سے سب کو پتہ چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے، پوری قوم افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکلی، سب کو ایک ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے امیر مقام نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے الزامات لگائے اور ایف...
پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کرمودی کے خواب چکناچورکردیے،سردارکامران ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کرمودی کے خواب چکناچورکردیئے۔پا ک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے، آپریشن”بنیان مرصوص” نے دشمن کی جارحیت کا موثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس کامیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، جس نے ملک کوسرخروکیا۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا، افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی...
پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، مختلف مقامات پر درخت بھی گرگئے۔ لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ کھوئی رٹہ اور نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ Post Views: 5
لاہور (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے پہلگام واقعہ کا پول کھولنا بھارت کو گوارا نہ ہوا جس پر ان کا فیس بک پیج بھارت میں بلاک کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپیکر ملک محمد احمد خان نے پہلگام واقعے کے حقائق اور بھارتی بیانیے کا پول کھولا اور بھارت کو آئینہ دکھایا جبکہ انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا قانونی مؤقف بھرپور انداز میں پیش بھی کیا، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو آئینہ دکھانے پر فیس بک پیج بلاک کر دیا گیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا،...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی والی جنگ بندی کے بعد پروازیں کے بدتریج معمول پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیز فائز ہونے کے باوجود ہفتے کے روز 150 کے قریب پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں تاہم اب اتوار کے روز پروازیں معمول پر آنا شروع ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر میں 150 پروازیں منسوخ اتوار کو ‘فلائی دبئی’ سمیت 10 بین الاقوامی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کردیا، اس کے ساتھ ہی حج آپریشنز بھی دوبارہ معمول پر لانے کے لیے کام ہورہا ہے جو پاکستان اور انڈیا کے درمیان جھڑپوں میں شدید متاثر ہوئے تھے۔ اس سے قبل خبر آئی...
اجلاس میں متفقہ طور پر قرار دیا کہ پاک فوج نے جس مدبرانہ اور دانشمندانہ انداز میں دشمن ملک کو جواب دیا اس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔ کامیاب جواب دینے اور دشمن کو شکست سے دو چار کرنے پر پوری قوم اور پاک فوج کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اتوار کے روز صدر انجمن امامیہ علامہ سید باقر الحسینی کی صدرات میں علماء اور اکابرین و عمائدین بلتستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں کے علماء اور عمائدین نے بھرپور شرکت کی اور ملک عزیز پاکستان کی موجودہ حالات پر گفت و شنید کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرار دیا کہ پاک فوج نے جس مدبرانہ اور دانشمندانہ...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ملک بھر میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اپیل پر پاک فوج کی جانب سے وطنِ پاک اور قوم کو سرخرو کرنے پر یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں مسلح افواجِ پاکستان کو بزدل بھارت کو عبرت ناک شکست سے ہم کنار کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔کراچی پریس کلب پر ریلیاں، پاک فوج کے حق میں نعرے کراچی پریس کلب پر پاک فوج سے اظہارِ تشکر کے لیے دن بھر شہر بھر سے ریلیوں کی آمد جاری رہی۔ ریلیوں کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بینر...
اسلام آباد:بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین کیا جا رہا ہے جبکہ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔شہر شہر، گلی گلی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔لکی مروت میں فتح کی خوشی میں عوام کی بڑی تعداد نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ شمالی وزیرستان باجوڑ میں بھی بھارتی جارحیت اور افواج پاکستان کی فتح پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔چترال میں بھی غیور عوام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر اور فلائٹ شیڈول بہتر ہونے کے باوجود آج اتوار کو ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی ایئرپورٹ کی 45، لاہور کی 38، اسلام آباد کی 40، ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی ہیں جبکہ درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ...
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن بنیان مر صوص میں بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے، جنگ بندی کے بعد پاکستان بھر میں جشن منایا گیا۔ اتوار کو ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ سکھ برادری اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے بھی سوشل میڈیا پر مسلح افواج...
آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے اور لوگ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر اظہاریکجہتی ریلیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ شہر شہر، گلی گلی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہے۔ بھارت کیخلاف تاریخی فتح سے سرشار عوام نے افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ لکی مروت میں فتح کی خوشی...
پریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی تاریخی کامیابی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک بھر میں جشن کا سماں، مختلف شہروں میں عوام نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ شمالی وزیرستان، باجوڑ، چترال، پشاور، مردان، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، سوات، نوشہرہ، مہمند، اور قلعہ بالا حصار سمیت ملک کے کونے کونے میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ ریلیوں میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کے روز جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پاکستان میں پروازیں متاثر رہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد بھی ملک میں 150 پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں 138 بین الاقوامی پروازیں تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی 45، لاہور کی 38، اسلام آباد کی 40، ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اس سے قبل جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کی بھارت کیخلاف زبردست کارروائی کے بعد لاہور اور راولپنڈی میں شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ شہریوں نے کہا کہ وہ ہر حال میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثناء سیالکوٹ میں عوام کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ عوام باہر نکل آئے اور ٹینکوں پر آنے والے فوجیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ فتح میزائل کے بھی نعرے لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی زیرصدارت افواج پاکستان سے...
ٹیکسلا(نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے ہمارے سپہ سالار نے پاکستان اور پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے ٹیکسلا میں جنگ جیتنے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا، تقریب میں وفاقی وزیر عقیل ملک،ایم این اے، ایم پی ایز اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پاکستان، آرمی چیف پاک فوج اور پاکستانی عوام کے حق نعرے لگائے۔گورنرپنجاب نے قومی پرچم ساتھ ساتھ رکھا، سردار سلیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپہ سالار نے کہا تھا کہ جو مرضی ہو جائے میں ایک بار انڈیا کو ہیٹ کروں گا تو پھر راضی نامے کی طرف جاؤں گا۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی عائد کردی۔ شیخ حسینہ واجد اس وقت بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی کا شکار ہیں، جنہیں انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے الزام میں ڈھاکہ سے گرفتاری کے وارنٹ کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل سٹیزنز پارٹی کی قیادت میں طلبہ کا احتجاج، عوامی لیگ پر پابندی کا مطالبہ حکومتی مشیر آصف نذر نے تصدیق کی کہ پارٹی کی سرگرمیاں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور مظاہرین کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ٹربیونل کے مدعیان اور گواہوں کی حفاظت کو...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر( آج) اتوار کو ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم کا قوم سے خطاب وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری...
ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ دشمن ملک سمیت دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے تاریخی فتح پر افواج پاکستان اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ دشمن ملک سمیت دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ امن کا...
فیصل آباد میں بھی عوام نے اظہار مسرت کیا اور خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، عوام پاک فوج کی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر آگئی اور پاک فوج کےحق میں نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے جبکہ پاک فوج سے اظہار تشکر کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی مطابق بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر اسلام آباد میں جشن منایا گیا اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسی طرح پنجاب کے ضلع بہاول نگر میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج...

''ہم آزاد ملک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کیسے ہمیں ڈکٹیشن دے رہا ہے،، سیز فائر کے اعلان پر بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی چیخیں نکل گئیں
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کی چیخیں نکل گئیں۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد ارنب گوسوامی نے کہا کہ ہم آزاد ملک ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ کیسے ہمیں ڈکٹیشن دے رہا ہے ، امریکی صدر نے سیز فائر کا اعلان کر کے اپنے حدود سے تجاوز کیا ، ان کے پاس اس اعلان کا مینڈیٹ نہیں تھا، جب بھارت راضی نہیں ہے تو امریکی صدر کا خود سے اعلان کرنا نہیں بنتا تھا ۔ ارنب گوسوامی نے کہا کہ میں امریکی صدر کا احترام کرتا ہوں لیکن انہیں گراونڈ پر صورتحال کا نہیں پتہ ۔ ابھی تھوڑے دن پہلے امریکی صدر کہہ رہے...
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ خیال رہے پاک بھارت کے سیز فائر کے بعد پی اے اے نے تمام ایئر پورٹس پر فلائٹس بحالی کی خوشخبری سنائی ہے۔ واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو مبارک ہو۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، اگلے 24 گھنٹے اہم، نواز شریف امن کے لیے متحرک انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو...
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے، پاکستان نے ہر ممکن ضبط کا مظاہرہ کیا، لیکن بھارتی حملے نہیں رُکے، ہم پر حملے کیے گئے جس کا جواب دیا ہے۔غیرملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران عطااللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے یو این کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی، ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صرف بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت نے ہمیشہ پاکستان میں سویلین کو نشانہ بنایا ہے، بھارت نے امرتسر کو خود نشانہ بنایا ہے۔ دشمن پر ہیبت طاری کرنے والا فتح-ون میزائل کن خصوصیات کا حامل ہے؟فتح میزائل 120 کلو میٹر کی حد ظرب...
بھارت کی جانب سے پاکستان کی ایئربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر کی فضائی حدود میں فضائی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12:00 بجے تک معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔ پاکستان کی فضائی حدود آج صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ مزید پڑھیں: بھارت کا 3 ایئر بیسز پر حملہ،...
اسلام آباد: ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے بھی 0.80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے جبکہ 9اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دوران ہفتہ ٹماٹر 8.81 فیصد، لہسن 5.05 فیصد، آلو 3.33فیصد، پیاز 2.08 فیصد، ایل پی جی 1.66 فیصد، کیلا 0.93 فیصد، پیٹرول 0.83 فیصد،...
سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جنگی جنون اور اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بھارتی جنون کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہوگیا ہے ، مساجد،بچوں اور عورتوں کی شہادت غیر معمولی واقعہ نہیں بدلے تک قوم سکون سے سو نہیں سکے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں سنیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، ممبر قومی اسمبلی مسز فرخ خان، چیف آرگنائزر ڈاکٙٹر محمد امجد، سیکرٹری جنرل طارق حسن،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک ، صدر مسلم لیگ پنجاب ملک ثمین خان، مرکزی راہنما ملک کامران منیر شریک...
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اختیار کیا، جس پر جوابی کارروائی کرنا پاکستان کا حق ہے۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کیا اور بھارت نے پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ہے اور جواب میں پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان ہرممکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے، پاکستان بھارت کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے بھارت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )ملک کے تمام ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا رپورٹ کے مطابق انتظامی مسائل کی وجہ سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے، فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے 149 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں. اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8 اور کوئٹہ کی چار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں آپریشن بحال ہونے کے بعد کراچی ائیرپورٹ سے اب تک صرف 6 پروازیں آپریٹ ہو سکی ہیں آپریشن معطلی کی وجہ سے گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کیا گیا.(جاری ہے) ...
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ہماری لوکیشنز کو جانچنے کیلئے تھے، آئندہ چند روز بتائیں گے کہ ہماری بہادر افواج کس طرح ملک کا دفاع کرسکتی ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جس کے ساتھ ہمارے رابطے نہیں ہیں۔ ایران، سعودیہ، قطر اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں۔ ایک دو ملکوں نے ہلکی پھلکی بھارت کی حمایت کی ہے باقی سارے یا ہمارے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ان کے قریب ترین حلیف بھی نہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر شعبے میں بھارت کا بھرپور مقابلہ کررہی ہیں،آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ چین کےساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے،ہم عرب ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،ایران کے وزیر خارجہ دو روز قبل پاکستان آئے،اسحاق ڈار کا قطرسعودی عرب اور چین سے روزانہ رابطہ ہے،مولانا نے درست کہا سفارتی روابط مزید تیز ہونے چاہئیں۔ مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت میں کشیدہ حالات کے باعث اندرون اور بیرون ملک 48 گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد پروازیں متاثر ہو گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق فضائی حدود استعمال کرنے والی ایک ہزار سے زائد پروازیں گزشتہ کئی روز سے پاکستانی حدود میں بھارت کی جانب سے داخل نہیں ہو سکیں۔ پاکستانی سول ایوی ایشن کی جانب سے کشیدگی کے باوجود لاہور، کراچی، اسلام اباد اور سیالکوٹ کے کچھ فضائی روٹس کو بحال رکھا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو اضافی ایندھن کی مد میں بھی کروڑوں ڈالر کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، مسافر طیارے بھارتی فضائی حدود میں کئی...
ملک کے تمام ایئرپورٹس کا آپریشن بحال کردیا گیا تاہم انتظامی مسائل سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے آج کی 149 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8، کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ آپریشن بحالی سے اب تک کراچی ایئرپورٹ سے صرف 6 پروازیں آپریٹ کی جاسکی ہیں۔ ایئرپورٹس کی بندش کے باعث گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئی تھیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل منتقل کی گئیں۔ Post Views: 2
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی جس میں صوبے میں تیل و گیس کی پیداوار، گھریلو و صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی، اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رکن خیبر پختونخوا اسمبلی احمد کریم کنڈی، وائس چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا فرزند وزیر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ پالک میں حالیہ تیل و گیس کی دریافت سے متعلق کہاکہ کوٹ پالک کے گیس ذخائر سے مذکورہ علاقے کی مقامی آبادی کو مفت گیس کی فراہمی سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر درابن...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیاہے، مختلف کیٹیگریز میں 78 پیسے سے لے کر 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025 میں بجلی صارفین کو 140 ارب سے 400 ارب روپے تک کا ریلیف ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔(جاری ہے) سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا کو بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔نیپرا15 مئی کو اس درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔درخواست...
---فائل فوٹو آئندہ مالی سال کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بجلی کے صارفین کے لیے 140 ارب سے 400 ارب روپے تک کا ریلیف متوقع ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی کی درخواست جمع کروادی ہے۔نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر 15 مئی کو سماعت کرے گا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نےملاقات کی،ملاقات میں صوبے میں تیل و گیس کی پیداوار، گھریلو و صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی، اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر رکن خیبر پختونخوا اسمبلی احمد کریم کنڈی، وائس چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا فرزند وزیر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ پالک میں حالیہ تیل و گیس کی دریافت سے متعلق کہا کہ کوٹ پالک کے گیس ذخائر سے مذکورہ علاقے کی مقامی آبادی...
آئندہ مالی سال کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست پرسماعت 15 مئی کو کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال بجلی صارفین کیلئے 140ارب سے400 ارب روپے تک ریلیف متوقع ہے۔
تصویر بشکریہ اے ایف پی پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 62 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال، 4 نجی طیاروں کی لینڈنگپاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے پاکستانی عوام سے بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کرنے کا مطالبہ کردیا۔ حنا الطاف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بغیر نام لیے بھارتی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اپنے ملک اور آپ کے ملک دونوں میں معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتا ہے۔ لیکن یہ دل توڑ دینے والی بات ہے کہ ہمارے دکھ کے وقت خوشی اور جشن منایا جا رہا ہے‘۔ اداکار نے اپنے مداحوں اور پاکستانی عوام سے کہا کہ ’میری بس اتنی سی گزارش ہے کہ 'اُن' لوگوں (بھارتی فنکاروں) کو اَن فالو کریں، اَن سبسکرائب کریں، اور اُن (پاکستانی فنکاروں) سے فاصلے پر رہیں جو اس ملک میں رہتے ہیں لیکن جب...
لاہور‘ شیخوپورہ‘گوجرانوالہ‘ حافظ آباد‘ اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم+نمائندگان) بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستانی عوام نے زبردست جوش وجذبے کا مظاہرہ کیا۔ لوگ رات گئے بڑی تعداد میں گھروں سے بے خوف نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ عوام میں جوش و ولولہ اس قدر تھا کہ وہ بارڈر پار کر کے دشمن کو سبق سکھانے پر اصرار کرتے رہے۔ اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ وہ مودی اور اس کی بزدل فوج سے بالکل نہیں ڈرتے اور اگر ہماری ریاست اجازت دے تو ہم خود ہی ان سے نمٹ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بھارتی بزدلانہ حملوں کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جماعت اسلامی اور مرکزی مسلم لیگ کے...
جماعت اسلامی نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کیخلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں بھارتی جارحیت کےخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 11 مئی کو لاہور میں تاریخی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ریلی نکالی جائے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رات بھارت نے اپنے ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دینے اور اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے مساجد اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، لیکن اسے اپنے شیطانی عزائم میں منہ کی کھانا پڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بزدلانہ...
فرانسیسی سفارتخانے کے وفد کا زرعی ترقیاتی بینک کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فرانس کے سفارت خانے سے ایک معزز وفد، ڈاکٹر فرانسوا گیری کی قیادت میں، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے ہیڈ آفس آیا اور خوراک کی حفاظت، مویشیوں اور زرعی اجزا پر ماہر آرا کا تبادلہ کیا۔وفد نے جناب طاہر یعقوب بھٹی، صدر/سی ای او زیڈ ٹی بی ایل سے ملاقات کی۔ معزز مہمانوں کو بینک کی کارروائیوں کا جامع جائزہ ایک ڈاکومنٹری پریزنٹیشن کے ذریعے دیا گیا، جس کے بعد زیڈ ٹی بی ایل کے فارم اور اسٹاف کالج کا دورہ کیا گیا۔ فرانسیسی وفد میں ڈاکٹر فرانسوا گیری، مینیجنگ پارٹنر آف فائیلم – فرانس کی ایک عالمی شہرت یافتہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں کمزور سمجھتا ہے، اس کو مضبوط جواب دینا پڑے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔عاطف خان کا کہنا ہے کہ سیاست اپنی جگہ لیکن پاکستان کی سلامتی کی بات آئے تو ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔ مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔ بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بندایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے جبکہ بینچ کے ارکان جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کرتے ہوئے نظر ثانی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیدیا ، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے ہیں کہ فیصلے پر عملدرآمد کیے بغیر آپ نظر ثانی کیسے فائل کر سکتے ہیں؟ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے ہیں کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین...
پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف )پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی ) میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ۔ منگل کو چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی اے آر سی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام علی اجلاس میں پیش ہو گئے ۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی اے آر سی نے اشتہار 164آسامیوں کا دیا، 332بھرتیاں کی گئیں،بھرتی کیے گئے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے،پوری پاکستانی قوم جنگ جیسی سنگین صورتحال میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی نظر آئی گی،اس ملک میں ایک جماعت نے ایسا خراب ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی تاکہ یہ ملک عدم استحکام کی جانب چلا جائے۔منگل کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے جو پیغام انڈیا کو دیا پانی کے معاملے پر وہ صاف ہے، اگر آپ پانی روکے گے تو ہم جنگ کے لئے تیار ہیں ،انڈیا میڈیا چینل...
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں سماعت کے لیے منظور، 2 ججوں کا اختلاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیںرپورٹ کے مطابق بینچ کے ارکان جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کرتے ہوئے نظر ثانی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ فیصلے پر عملدرآمد کیے بغیر آپ نظر ثانی کیسے فائل کر سکتے ہیں؟ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست بھی ہے.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کو باضابطہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق، 13 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی اور بینچ کے 11 اراکین نے اکثریتی رائے سے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دیا۔ عدالت نے تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل کی تاریخ مقرر کی ہے۔ لیسکو میں بدعنوان اہلکاروں کیخلاف...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وکیل ن لیگ حارث عظمت نے کہا کہ خصوص نشستیں ایک ایسی جماعت کو دی گئیں جو کیس میں فریق نہیں تھی، جسٹس عائشہ ملک نے...
جمیعت علمائے ہند کے سربراہ ارشد مدنی نے پاکستان کے ساتھ دریائی معاہدے کی معطلی پر اظہار خیال کیا جس سے ثابت ہوا کہ انہوں نے مودی کا ہم نوا بننے سے صاف انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر جمیعت علمائے ہند کے سربراہ ارشد مدنی نے اتوار کے روز شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق ارشد مدنی کا کہنا تھا کہ “دریا ہزاروں سالوں سے بہ رہے ہیں اور ان دریاؤں کا پانی کہاں لے جاؤ گے؟ جموں و کشمیر کے پہلگام حملے میں بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف مختلف اقدامات اٹھائے ہیں جن میں 1960 میں ہونے والے سندھ...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان اہمیت کا حامل ہوگا۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے موجودہ کشیدہ صورت حال پر نواز شریف کو بریفنگ دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہت سے معاملات پر ان سے مشورہ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے میدان میں آگئے، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی طرف سے جو بھی رہنمائی مل رہی ہوگی وہ پاکستان کے بہتر مفاد کے لیے ہی ہوگی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ اس صورتحال میں نواز شریف کا جو بھی کردار ہوگا...
لاہور: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنی بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پنجاب رینجرز کی روایتی پریڈ دیکھی۔ اس موقع پر جذبہ حب الوطنی سے لبریز عوام کا جوش دیدنی تھا اور فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ، سکھ برادری بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے واہگہ بارڈر پہنچ گئی اور بھارتی حکومت کو منہ توڑجواب دیا۔ جب سے پاک بھارت کشیدگی شروع ہوئی ہے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہےجبکہ مختلف سیاسی ،سماجی ، مذہبی شخصیات بھی پاک فوج اور...

بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا اسکینڈینیویا کے ممالک کی کمیونٹیز کی ایک بڑی تقریب سے خطاب
سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسکینڈینیویا کے ممالک سویڈن ڈنمارک اور ناروے کا دورہ کیا اور ان ممالک میں مقیمُ اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا ۔ سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو میں اسکینڈینیویا کے ان تین ممالک کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک بروقار اور تاریخی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سویڈن ڈنمارک اور ناروے میں مقیم تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اسکینڈینیویا میں مسلم لیگ کے کوآرڈینیٹر اسد ایاز اس تقریب کے میزبان تھے۔ اوورسیز پاکستانیوں خصوصا اسکینڈینیویا کے ممالک میں مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز...
اسلام ٹائمز: اردگان واحد مسلم رہنما ہیں جنہوں نے اسرائیل کے پانچ سرکاری دورے کیے، اور اپنے ایک دورے کے دوران، انہوں نے صہیونی تحریک کے بانی تھیوڈور ہرزل کی قبر پر حاضری دی اور انہیں سلام پیش کیا۔ خصوصی رپورٹ: 1۔ ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع مسلمان ملک ترکی دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جو نیٹو کا رکن ہے۔ ترکی واحد اسلامی ملک تھا جس نے 1948 میں قابض اسرائیلی ریاست کو تسلیم کیا۔ 2۔ ترکی واحد اسلامی ملک ہے جہاں سرکاری طور پر ہم جنس شادی کی اجازت ہے۔ 3۔ ہر سال تقریباً نصف ملین اسرائیلی سیاح سیاحت اور سیر و تفریح کے لیے ترکی کا سفر کرتے ہیں۔ ترکی واحد اسلامی ملک ہے جہاں اسرائیلی سیاح بغیر ویزے...
لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب دو پاکستانی صحافی، صفینہ خان اور اسد علی ملک، کی آپس میں شدید لفظی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سلمان اکرم راجہ اس وقت پریس کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صفینہ خان اور اسد علی ملک ایک دوسرے پر نہ صرف بلند آواز میں الزام تراشی کر رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو گالم کلوچ بھی کر رہے ہیں، جبکہ وہاں موجود افراد جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صفینہ خان کا مؤقف صفینہ خان نے بعد...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسی راستے سے اقتدار میں آئے تھے جس سے شہباز شریف آئے۔ تحریک عوام اعتماد کے بعد بانی پی ٹی آئی زیادہ مقبول ہوئے۔ تحریک عدم اعتماد کے وقت 21 پی ٹی آئی ایم این اے مجھ سے رابطے میں تھے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کی ناامیدی ہے۔ ہر طالب علم ملک سے باہر جانا چاہتا ہے۔ آئین کی بالادستی ہونی چاہئے۔ ہمارے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں نوجوان کہتے ہیں فلاں جیل سے باہر آجائے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ایسا کچھ نہیں پاکستان کا آئین معطل ہے۔ آئین میں ہر...
لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ۔ استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر...
سٹی42: دنیا کے جھگڑوں میں غیر جانب دار رہنے کے عادی سوئٹزر لینڈ نے ایٹمی قوت پاکستان کے ساتھ بے سبب الجھنے کی نریندر مودی کی احمقانہ روش پر خاموش احتجاج کرتے ہوئے خود پہلگام واقعے پر غیر جانب دار تحقیقات کر دینے کی پیشکش کردی۔ سوئٹزر لینڈ کے وزیر خٓرجہ نے یہ پیش کش پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کی۔ سوئٹزر لینڈ کے وزیر خٓرجہ کو فون پاکستان کے وزیر خارجہ نے کیا تھا۔ سوئس وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کا نکتہِ نظر سنا اور پاکستان کے مؤقف اور کسی غیر جانبدار ملک کے ذریعہ پہلگان وقعہ کی تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کی حمایت کر دی۔ قصور : پسند کی...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 مئی 2025ء ) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں ریکوڈک آئے گا تو پاکستان کے مسائل ختم ہو جائیں گے، میرے زمانے میں کہتے تھے گوادر پورٹ بن جائے تو پاکستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے، ریکوڈک معاہدے سے کیا فائدہ ہوا؟۔ تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کا ناامید ہونا ہے، نوجوانوں کو کاروبار اور نوکری کے مواقع میسر ہوں گے تو نوجوان واپس آجائیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کا ناامید ہونا ہے، کیونکہ پاکستانی نوجوان...
صوابی میں اولسی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت کس طرح آئی ہے کسی کو سمجھانے کی ضرورت نہیں۔ سب آئین کے اندر کام کریں اور پارلیمنٹ کو ملک کا سر چشمہ ہونا چاہئے، پاکستان میں سب سے بڑی دہشت گردی یہ ہے کہ 8 فروری کو بندوق کے زور پر لوگوں سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ادارے جب تک سیاست میں مداخلت کریں گے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ صوابی میں اولسی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت کس طرح آئی ہے کسی کو سمجھانے کی ضرورت نہیں۔ سب...
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران جنوبی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر ژالہ باری، موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ آج ملک کے دیگر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کے ریسکیوئرز پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی یوم فائرفائٹرز کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا مقصد جانوں کا تحفظ کرنے والے فائرفائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔ریسکیو شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعا مغفرت کی گئی۔2024 کے بیسٹ فائر فائٹرز کو دو اضافی تنخواہیں اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھی...

ملک کا روشن مستقبل اڑان پاکستان منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، معاشی ترقی کیلئے استحکام وبرآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ، استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم رفتہ رفتہ ہر ملک سے پیچھے کیوں رہ گئے؟ ہمیں ہر حال میں معاشی استحکام کی طرف جانا ہوگا، اس ملک میں ہر خواب کی تعبیر مل سکتی ہے۔ لاہور میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو بھارت نے ہمارے وسائل پر قبضہ کیا، 1960ء میں ایکسپورٹ 200 ملین ڈالرز تھی، آج 32 ارب ڈالرز پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری پوچھ رہا ہے کہ ہم نے کامیابی کا کتنا سفر کیا؟ پاکستان چوتھی اڑان بھرنے جا رہا ہے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی...
مشعال ملک — فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کر رہی ہے۔اسلام آباد میں مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان پانی کے ذریعے دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ مودی سرکار نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔ بھارت اس وقت آبی جارحیت پر اترا ہوا ہے، مشعال ملکسماجی رہنما اور مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری رہنما... مشعال ملک کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کر رہی ہے۔ ماؤں کو بچوں سے جدا کیا...
صوابی: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ادارے جب تک سیاست میں مداخلت کریں گے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ صوابی میں اولسی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت کس طرح آئی ہے کسی کو سمجھانے کی ضرورت نہیں۔ سب آئین کے اندر کام کریں اور پارلیمنٹ کو ملک کا سر چشمہ ہونا چاہئے، پاکستان میں سب سے بڑی دہشت گردی یہ ہے کہ 8 فروری کو بندوق کے زور پر لوگوں سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم میں 50 فیصد پنجاب، 38 فیصد سندھ، 8 فیصد خیبرپختونخوا اور 3 فیصد بلوچستان کو دیا جا رہا ہے۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی اس تقسیم کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شام میں تشدد کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقین سے کہا ہے کہ وہ لڑائی بند کر دیں اور عوام کی جان و مال کو تحفظ کی فراہمی یقینی بنائیں۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انہوں نے دارالحکومت دمشق کے نواح اور ملک کے جنوبی علاقوں میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ان واقعات میں 100 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں جن میں مقامی حکومت کے ارکان بھی...