2025-11-22@21:16:59 GMT
تلاش کی گنتی: 63190
«اعظم نذیرتارڑ نے»:
(نئی خبر)
بھارت کو جنگ میں زوردار تھپڑ رسید کیا، معاشی میدان میں بھی فتح ملے گی: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز باغ: (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو زوردار تھپڑ رسید کیا، پاکستان کو معاشی میدان میں بھی جلد فتح نصیب ہوگی۔آزاد جموں و کشمیر کے شہر ہاڑی گہل باغ میں دانش سکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مئی میں بھارت سے جنگ ہوئی، ہندوستان کو 4دن کی جنگ میں افواج پاکستان نے زوردار تھپڑرسید کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر نے کہا پاکستان نے بھارت کے 7نئے نکور جہاز گرائے،...
’جیو نیوز‘ گریب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر امریکی کانگریس نے مہر لگا دی ہے۔باغ آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں، وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری ایئر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنے کے بل گرایا۔ پاک بھارت جنگ، چینی ہتھیاروں کیساتھ پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی، امریکی کانگریس کی رپورٹ پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، جس میں چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا، امریکی کانگریس رپورٹ...
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج ہے اور سیاسی اور معاشی اشرافیہ سرکاری پالیسوں پرقبضہ کرکے معاشی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کےخدشات کی نشاندہی کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ اس رپورٹ کا دائرہ صرف وفاقی سطح کی کرپشن اور گورننس تک محدود ہے۔رپورٹ میں اہم سرکاری اداروں کو حکومتی ٹھیکوں میں خصوصی مراعات ختم کرنے، ایس آئی ایف سی کے فیصلوں میں شفافیت بڑھانے، حکومت کے مالیاتی اختیارات پر سخت پارلیمانی نگرانی کی...
محکمہ جنگلات چکوال اورجہلم ڈویژن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ چند روز قبل بھیرہ موٹروے کے مقام پر ایک کنٹینر کو روک کر اس میں موجود 906.25 مکعب فٹ قیمتی لکڑی برآمد کی گئی، جس میں چیڑ، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں۔ مذکورہ لکڑی کو بحقِ سرکار ضبط کر لیا گیا۔ کنزرویٹر فاریسٹ پوٹھوہار سرکل شوکت علی کے مطابق یہ کارروائی دونوں ڈویژنز کے ڈی ایف اوز کی مؤثر حکمتِ عملی اور بروقت رسپانس کا نتیجہ ہے۔ محکمہ جنگلات نے غیر قانونی طور پر لکڑی اسمگل کرنے والے ملزم محمد بلال پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 73 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا...
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے قومی بجلی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے 33 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 500 کے وی کی 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور اسلام آباد و فیصل آباد کے اہم گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت کے بارے میں کیا پیشگوئی کی گئی ہے؟ منصوبے سے ملک کو 3200 میگاواٹ تک سستی بجلی کی ترسیل میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کے شعبے میں استحکام آئے گا۔ بینک کی فنانسنگ میں 285 ملین ڈالر کا OCR قرض...
وقاص عظیم :ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے دوسرے پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھننگ پراجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر کے مجموعی قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کی ترجیحی سرمایہ کاریوں میں شامل ہے جس کا مقصد قومی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دینا اور سستی ہائیڈرو اور قابلِ تجدید توانائی کو ملک کے بڑے لوڈ مراکز تک مؤثر انداز میں منتقل کرنا ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم منصوبے کے تحت 500 کے وی کی تقریباً 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی فراہم کرنے...
افغانستان کے عبوری وزیرِ تجارت الحاج نورالدین عزیزی بدھ کے روز اپنی پہلی باضابطہ بھارت یاترا پر نئی دہلی پہنچے، جہاں وہ معاشی تعاون بڑھانے، باہمی تجارت میں وسعت لانے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب کابل اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد افغانستان علاقائی متبادل تجارتی راستوں اور نئی اقتصادی شراکت داریوں کی تلاش میں ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق بھارت نے گزشتہ ماہ کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کیا ہے، جو 2021 میں امریکی و نیٹو افواج کے انخلا کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ سفارتی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ نئی دہلی افغانستان کے لیے امدادی اقدامات بھی تیز کر رہا...
منصوبے کا مقصد قومی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دینا اور سستی ہائیڈرو اور قابلِ تجدید توانائی کو ملک کے بڑے لوڈ مراکز تک مؤثر انداز میں منتقل کرنا ہے۔ اس کے تحت 500 کے وی کی تقریباً 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی اور اسلام آباد و فیصل آباد کو بجلی فراہم کرنے والے اہم گرڈ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس ترقیاتی منصوبے سے شمال-جنوب پاور کوریڈور میں دیرینہ رکاوٹیں دور ہوں گی اور شمالی ہائیڈرو پاور پلانٹس سے 3,200 میگاواٹ تک صاف توانائی کی ترسیل ممکن ہوگی، جس سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کے شعبے میں پائیداری بڑھے گی۔ یہ منصوبہ پاور سیکٹر اصلاحات...
فائل فوٹو سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی سربراہ اور ڈنمارک کی مندوب نے کہا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ایک سنگین علاقائی خطرہ بن چکی ہے۔بریفنگ میں کمیٹی سربراہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سرگرم ہیں، جنہیں مقامی حکام کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت حاصل ہے۔کمیٹی سربراہ نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی بڑے اور ہائی پروفائل حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے ایک تکنیکی رپورٹ جاری کی ہے جس کی تکمیل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کے لیے انتہائی ضروری قرار دی گئی تھی۔ گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں پہلی بار جامع اور تفصیلی انداز میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی سب سے بڑی اور دیرینہ رکاوٹ ہے، جس نے ریاستی نظام کو نہ صرف کمزور کیا بلکہ ملکی معیشت کی سمت کو مسلسل متاثر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بار بار آئی ایم ایف پروگرامز میں شامل ہوتا ہے، مگر بنیادی مسائل وہیں کے وہیں موجود رہتے ہیں جن کی جڑیں کمزور...
معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا جب کہ بھارتی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے امریکی کمیشن رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کرنے لگی۔ بھارت اپنی ہتک آمیز شکست کو چھپانے کیلئے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، امریکی کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کی شکست کا اعتراف مودی حکومت کیلئے سبکی کا باعث بن گیا ہے۔ امریکی کانگریس میں پیش کی گئی امریکہ- چین اکنامک اینڈ سیکیورٹی ریویو کمیشن رپورٹ میں پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کی ہے۔ امریکی کانگریس رپورٹ کے مطابق؛ 7سے10مئی کی چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فتح حاصل کی۔ بھارتی رافیل...
سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 50ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 042ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 26ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 286روپے گھٹ کر 3لاکھ 65ہزار 708روپے کی سطح پر آگئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے تینتیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق منصوبے کےتحت 500 کے وی کی 290کلومیٹر نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائےگی،اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی پہنچانے والی اہم گرڈ تنصیبات بھی اپ گریڈ ہوں گی۔ اے ڈی بی کےمطابق 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرنارمل قرض جبکہ ساڑھے چار کروڑ ڈالر رعایتی قرض دیا جائے گا، منصوبہ شمالی علاقوں سے 32سو میگا واٹ سستی پن بجلی بڑےشہروں تک منتقل کرنے میں مدد دے گا،منصوبے سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کا مجموعی خرچ گھٹے گا۔ کراچی، منگھوپیر میں فیکٹری مالک کو 10کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول ...
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے دوسرے پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھننگ پراجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر کے مجموعی قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کی ترجیحی سرمایہ کاریوں میں شامل ہے جس کا مقصد قومی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دینا اور سستی ہائیڈرو اور قابلِ تجدید توانائی کو ملک کے بڑے لوڈ مراکز تک مؤثر انداز میں منتقل کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت 500 کے وی کی تقریباً 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی فراہم کرنے والے اہم گرڈ انفراسٹرکچر کو بھی جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس ترقیاتی کام سے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی کے 3 روزہ اجتماعِ عام کے لیے مینارِ پاکستان اور گریٹر اقبال پارک کا وسیع و عریض علاقہ ایک بار پھر مذہبی و دعوتی اصلاحی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، جہاں ملک بھر سے آنے والے لاکھوں افراد کی میزبانی کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔یہ جماعت اسلامی کا چوبیسواں اجتماع عام ہے، جو گیارہ سال کے طویل وقفے کے بعد منعقد ہورہا ہے اور تنظیمی حلقوں میں اس کی اہمیت کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔اجتماع کا آغاز کل جمعہ کی نماز کے فوراً بعد ہوگا، جس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن افتتاحی خطاب کریں گے جب کہ آنے والے 3 دن سیاسی مباحث، سماجی...
معروف جرمن ٹریول ویلاگر وائلڈ کارلوس پاکستان میں اپنی پہلی آمد کے تجربات کے بارے میں ایک ویڈیو میں کراچی ایئرپورٹ سے ہی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گن گاتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا ماحول ان کے لیے حیران کن طور پر پرامن اور پرسکون تھا، ان کے مطابق یہاں کے لوگ بہت دوستانہ اور مہمان نواز ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان جیسی میزبانی دنیا میں کہیں نہیں‘ غیر ملکی سیاح وطن واپسی پر رو پڑے، ویڈیو وائرل پاکستان میں اپنے ابتدائی تاثرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ ان کے لیے انتہائی خوشگوار رہا۔ کارلوس نے بتایا کہ وہ جب ایئرپورٹ پہنچے تو پہلے دن انہیں کسی چیز کی قیمت ادا...
پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث چمن میں باب دوستی، خیبر میں طورخم، شمالی وزیرستان میں غلام خان، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا اور کرم میں خرلاچی بارڈر بند ہوئے 40 روز ہوگئے ہیں۔ چمن میں باب دوستی سے ہر قسم کی تجارت اور ویزا ٹریولنگ آج بھی معطل ہے۔ لیویز حکام کے مطابق سندھ پنجاب اور بلوچستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کا باب دوستی سے انخلا جاری ہے۔ حکام کے مطابق طورخم میں تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ شمالی وزیرستان میں غلام خان بارڈر، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا اور ضلع کرم میں پاک افغان سرحد خرلاچی کے بھی بند ہونے سے مال بردار گاڑیوں سمیت تمام...
راولپنڈی: ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی جانب سے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مطابق کے ضمنی امتحانات کا شفاف انعقاد راولپنڈی بورڈ کی انتھک محنت کا مظہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے 7383 امیدوار کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا۔ اسی طرح 15427 امیدوار امتحان میں ناکام، 93 غیر حاضر جب کہ کا 49 داخلہ فارم منسوخ کیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق 14705 طلبہ اور 8160 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ۔ امتحانات کے نتائج جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے تحت مرتب کیے گئے ۔ بروقت نتائج بورڈ کی شفاف پالیسیوں...
ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی جیولین اسٹارز نے شاندار کامیابیاں حاصل کرلیں۔ تفصیلات مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے انعامی رقم ملےگی جبکہ یاسر سلطان کے حصے میں 30 لاکھ روپے آئیں گے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی کاوشوں سے جولائی میں ایتھلیٹس کیش پرائز ایوارڈ پالیسی میں ترمیم کرکے اس میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا تھا۔ پی ایس بی کی 25 جولائی سے لاگو ہونے والی نئی انعامی پالیسی کے مطابق اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر حکومت کی طرف سے 50 لاکھ روپے اور چاندی کا...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی, طورخم بارڈر کی بندش،پاکستانی تاجروں کے کروڑوں ڈوبنے کا انکشاف
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر پر کئی ہفتوں سے تجارت معطل ہے، جس کے نتیجے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے دو درجن سے زائد ہول سیل ڈیلرز کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔ تاجروں کے مطابق انگور، قندھاری انار، سبزی اور خاص طور پر خشک میوہ جات کی خرید کے لیے افغان تاجروں کو ایڈوانس ادائیگیاں کی گئی تھیں، تاہم یہ تمام پھل اور سبزیوں سے بھرے ٹرالرز مسلسل افغان علاقے میں کھڑے ہیں جس کے باعث سامان خراب ہونا شروع ہوگیا۔ متعدد ٹرالے گلنے سڑنے کے بعد افغان منڈیوں کی طرف واپس جانا شروع ہوگئے ہیں جبکہ افغان تاجروں نے خراب مال کا ذمہ دار خود کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے متبادل ادائیگی...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عرفان صدیقی بہترین انسان اور اصولوں کی سیاست کے علمبردار تھے۔ مزید پڑھیں: عرفان صدیقی اعلیٰ شخصیت کے حامل انسان تھے، انہیں کبھی غصے میں نہیں دیکھا، رانا ثنااللہ وزیر قانون نے کہا کہ عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ گہری وابستگی کے ساتھ قومی سطح پر قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا اور سینیٹ میں ہمارے پارلیمانی رہنما بھی رہے۔ مزید پڑھیں: عرفان صدیقی کی وفات پر اپنا دکھ بیان نہیں کر سکتا، نواز شریف کے مرحوم سینیٹر کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وہ شاندار...
پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر اور معروف اداکارہ عظمیٰ گیلانی اور اداکار سہیل احمد کی جذباتی ملاقات نے مداحوں کے دل چھو لیے۔ عظمیٰ گیلانی ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، کئی دہائیوں سے آسٹریلیا میں مقیم عظمیٰ گیلانی نے اپنے قیام کے دوران پرانے ساتھی فنکاروں اور دوستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حال ہی میں اُن کی ریڈیو پاکستان لاہور میں معروف اداکار سہیل احمد سے ملاقات نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی، دونوں فنکار ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور آبدیدہ ہو کر گلے ملے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) عظمیٰ گیلانی نے اس موقع پر ایک پرانی...
برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے معروف گلوکار جواد احمد کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت قائم ہوئی تو پاکستان کے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوگی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف قسم کے تبصرے کیے اور بعض افراد نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔ مقدس فاروق اعوان نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی‘۔ جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی ???? https://t.co/xUelhAPF18 — Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) November 19, 2025 نور نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ جواد احمد...
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے نائیجیریا کے ریونیو موبلائزیشن الاؤنس اینڈ فِسکل کمیشن (RMAFC) کے 13 رکنی وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت فیڈرل کمشنر بیرسٹر ایمو ایفئنگ اکپان نے کی۔ ملاقات میں وزارت خزانہ اور ریونیو کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے پاکستان کی اصلاحاتی پیشرفت، خاص طور پر مالیاتی حکمرانی اور ریونیو اصلاحات میں بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال انہوں نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران اہم معاشی اشاریوں میں بہتری، بیرونی مالیاتی استحکام، افراط زر میں اعتدال، مالیاتی نظم و ضبط اور...
لاہور(شوبز ڈیسک) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ اور یونیسف پاکستان کی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس، صبا قمر نے پاکستان میں بچوں کے حقوق اجاگر کرنے پر زور دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں صبا قمر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ’’ایک ساتھ کھڑے ہوں‘‘۔ صبا قمر نے کہا کہ ہر بچے کو سیکھنے، صحت مند ماحول میں پروان چڑھنے، محفوظ زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل سے متعلق فیصلوں کیلئے آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے۔ اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 1.9 کروڑ بچیاں کم عمری کی شادیوں کا شکار ہیں،...
ریاض:پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ سعودی عرب میں جاری اسلامی یک جہتی گیمز کے فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے لمبی 83.05 میٹر کی تھرو کی اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار اسلامی یک جہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ جیولین تھرو مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 75.44 میٹر کی عمدہ تھرو کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا، یاسر سلطان نے 70.32 میٹر کی تھرو کی۔ دوسرے راؤنڈ میں...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولین ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ارشد ندیم کے گولڈ اور محمد یاسر کے سلور میڈل جیتنے پر پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ جیولین کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم اور محمد یاسر نے کمال محنت اور ہنر سے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کی محنت سے ملک و قوم کا نام روشن ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوش آئند ہے کہ مختلف فارمیٹس میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔...
کراچی(نیوز ڈیسک)ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز میں آج سری لنکا اور زمبابوے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے۔ ایونٹ کے ابتدائی معرکے میں زمبابوین ٹیم کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے جبکہ آئی لینڈرز اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور مزاحمت کی، بیٹنگ میں شروع میں اس کا کھیل کافی اچھا رہا مگر بعد ازاں 37 رنز کے دوران 7 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ اگرچہ بعد میں زمبابوین پیسرز نے پاور پلے میں پاکستان کی 3 اہم وکٹیں اڑائیں مگر بعد ازاں فخر زمان، عثمان اور نواز نے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کر دیا تھا۔ دوسری جانب آئی لینڈرز کی قیادت ڈاسن شناکا کے...
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم اور ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے مزید 3 عالمی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی راشد نسیم کو پاکستان کے لیے سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ان کی بیٹی فاطمہ نسیم فیمیل کیٹیگری میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکی ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر نئی کیٹیگری کو متعارف کروا کر راشد نسیم اور ان کی بیٹی فاطمہ نسیم کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے ہدف بھیجا۔ فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر غباروں کو پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ گنیز...
کوئٹہ ( نیوزڈیسک) بلوچستان کے مرکزی علاقوں کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت ایک ڈگری تک گرنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مرکزی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آج صبح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 1 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی 12، نوکنڈی 9، گوادر کی ساحلی پٹی پر 14 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام ٹائمز: ایسی صورتحال جس میں سیدہ زہرا س نبیوں، پیغمبروں، رسولوں جیسی ذمہ داری ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔ وہ ذمہ داری کہ اگر ادا نہیں ہوئی تو کار رسالت ادھورا رہ جائے گا۔ ایسی کون سی اہم ذمہ داری ہے جو ادا کی جانی ہے؟ اپنے ابن عم کو بچانا ہے؟ اپنے شوہر کو حاکم سے آزاد کروانا ہے؟ اپنے بچوں کے باپ کو نجات دلوانی ہے؟ نہیں! سیدہ کی شخصیت ان چیزوں سے کہیں بلند ہے! سیدہ وقت کے امام کی مطیع ہیں۔ تحریر: حجت الاسلام والمسلمین یوشع ظفر حیاتی امام عصر والزمان عج سے منسوب ایک حدیث نظر سے گذری۔ آپ ایک خط میں فرماتے ہیں کہ وفی ابنة رسول صلی اللّٰه علیه و آله...
اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ سعودی عرب میں جاری مقابلوں کے فائنل میں ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی سب سے طویل تھرو کرتے ہوئے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ مسلسل دوسری بار ہے کہ ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ مقابلے کے مختلف راؤنڈز میں بھی انہوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی برتری قائم رکھی۔ دوسری جانب پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی عمدہ کارکردگی کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔ ان کامیابیوں کے بعد گیمز 2025 میں پاکستان کے میڈلز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی رفتار دن بدن تیز ہو رہی ہے اور اس انقلاب کا مرکز بنیادی طور پر وہ ٹیکنالوجیکل انفرا اسٹرکچر ہے جو گزشتہ چند برسوں میں غیر معمولی رفتار سے پھیل رہا ہے۔ملک بھر میں ڈیجیٹل ترقی کے سفر کو ماضی میں کبھی اس انداز سے منظم نہیں دیکھا گیا تھا، تاہم موجودہ دور میں حکومت کی بھرپور توجہ، سرمایہ کاری میں اضافے اور ٹیکنالوجی اسکٹر کی بڑھتی ہوئی شمولیت نے پاکستان کو ایک ڈیجیٹل نیشن بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے 27ویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب میں وہ تمام عوامل واضح کیے جن کی بدولت پاکستان اب عالمی ڈیجیٹل نقشے پر نمایاں ہوتا جا رہا...
برسلز (نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برسلز میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ ایک عشائیے کے دوران یورپین پارلیمنٹ کے مختلف ممبران سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ ملاقات غیر رسمی ماحول میں ہوئی تاہم دونوں جانب سے متعدد اہم امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی شراکت، معاشی تعاون اور سیاسی روابط کے فروغ سے متعلق بھی مختلف تجاویز پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک دینی، دعوتی، اصلاحی اجتماع کیلئے این او سی کی درخواست کی تھی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے دفعہ 144 کے حکمنامے میں مخصوص نرمی کی سفارش کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر دفعہ 144 میں مخصوص نرمی کا فیصلہ کیا گیا، مخصوص اور محدود اجازت کو دفعہ 144 کے حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اصلاحی اجتماع کیلئے 20 اکتوبر کو این او سی جاری کیا تھا جس کی توثیق کیلئے درخواست...
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز کوٹری جنکشن پر موہنجودڑو ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اُترگئیں۔ریلوے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے واقعے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کے لیے کرین طلب کرلی گئی ہے، جلد ٹریک کو بحال کردیا جائے گا۔
فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمدوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کرلیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بنوں کے رہائشی ملزم نے کلفٹن برانچ کا جعلی ڈرائیونگ لائسنس پیش کیا، ملزم کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایجنٹ نے جعلی ڈرائیونگ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اہم اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوں گے۔ سپریم کورٹ میں 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کے 3 اجلاس ہوں گے، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاسوں میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی سمیت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے لئے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30 بجے دوپہر، دوسرا اجلاس 2:00 بجے اور تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر منعقد ہوگا۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی سفیر نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خطرہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کی سفیر کرسٹینا مارکس لاسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو موجود ہیں جو مسلسل خطے کی سکیورٹی کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ اور تعاون فراہم کر رہی ہے جو پورے خطے میں دہشت گردی کے خطرات کو مزید بڑھا رہی ہے۔کرسٹینا مارکس لاسن...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی طویل انتظار کی جانے والی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ (جی سی ڈی اے) میں پاکستان میں بدعنوانی کے مستقل چیلنجز کو اجاگر کیا ہے، جو ریاستی اداروں میں موجود نظام کی کمزوریوں سے پیدا ہوتے ہیں، شفافیت، انصاف اور دیانتداری میں بہتری کے لیے 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوراً شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ کی اشاعت اگلے ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے شرط قرار دی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان آئندہ 3 سے 6 ماہ کے اندر گورننس اصلاحات کا پیکج نافذ کرے تو 5 سال میں معاشی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اہم اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کے 3 اجلاس ہوں گے، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاسوں میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی سمیت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے لئے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30 بجے دوپہر، دوسرا اجلاس 2:00 بجے اور تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر منعقد ہوگا۔ آئی ایم ایف کو پاکستان میں مسلسل...
یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس ترجیحی ٹیرف اسکیم کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ اس پر جلد ہی نظرثانی ہونے والی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈان نیوز ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب سفیر کاروبلس سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کو اسکیم کی شرائط پوری کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، ہم یہی کہہ رہے ہیں کہ اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ایک معمول کی مانیٹرنگ مشن کا حصہ ہوگا،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ میں پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کے خدشات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوری شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا کہ اصلاحات سے پاکستان کی معیشت 5 سے 6.5 فیصد تک بہتر ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں اہم سرکاری اداروں کو حکومتی ٹھیکوں میں خصوصی مراعات ختم کرنے، ایس آئی ایف سی کے فیصلوں میں شفافیت بڑھانے اور حکومت کے مالیاتی اختیارات پر سخت پارلیمانی نگرانی کی سفارش کی گئی ہے۔ پولیس سے 5جعلی مقدمے، بچیاں اور عورت اغوا کرانا کہاں کا...
وفاقی آئینی عدالت نے پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی عدالت نے ’الجزیرہ‘ کی دستاویزی فلم نشر کرنے پر پابندی کیوں لگائی؟ چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کیے۔ 2016 میں پیمرا نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ بھارتی مواد پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا، حالانکہ ابتدا میں لائسنس دیتے وقت چینلز کو 10 فیصد بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا سیٹ سیل، مستقبل خطرے میں واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے 2017...
دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ (DXB) نے 2025 کے پہلے نو ماہ میں 32 لاکھ پاکستانیوں کو خوش آمدید کیا۔ دبئی ایئرپورٹس نے مسافروں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے۔ حکام کے مطابق دبئی ایئرپورٹ استعمال کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر چوتھا رہا ہے۔ دبئی ایئرپورٹس کے مطابق پاکستانی مسافر دبئی کا رخ سیاحت، کاروبار، خاندانی ملاقاتیں، ملازمت کے مواقع اور یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور امریکا کے ٹرانزٹ کے طور پر کرتے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر کرنے کیلئے دبئی ایئرپورٹ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دبئی ایئرپورٹ نے مسافر آمد و رفت کے لحاظ سے اپنی 65 سالہ تاریخ کی بلند ترین سہ ماہی ریکارڈ کی۔ ...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے 2026 کے مون سون سیزن میں معمول سے 22 سے 26 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک میں موسم کی شدت بڑھ رہی ہے اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری ناگزیر ہے۔ ڈی جی این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسم زیادہ شدت اختیار کر رہا ہے، اور آئندہ مون سون سیزن ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں لا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری انہوں...
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے امیر اداکار کی مالیت ساڑھے 13ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے،تاہم یہ بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی مجموعی دولت کا صرف 4فیصد ہے۔ ہمایوں سعید اس کے باجوودبھارتی اداکاروں پربھاس، رجنی کانت، اور رنبیر کپور سے زیادہ امیر ہیں۔ہمایوں سعید پاکستان کے سب سے امیر اداکار ہیں اور ان کی مجموعی دولت ساتھی پاکستانی اداکاروں جیسے فواد خان، ماہرہ خان، مایا علی، اور شاہدشاہ سے بھی زیادہ ہے۔ہمایوں سعید پاکستان کے ایک ممتاز اداکار، پروڈیوسر، اور ٹیلی ویژن اسٹار ہیں جو اپنے ہٹ ڈراموں جیسے میرے پاس تم ہو، بن روئے، کافر، اور دل لگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ لالی ووڈ کی ایک بڑی شخصیت کے طور پر، انہوں نے...
اسلام آ باد: پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 2016ء میں پیمرا نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ بھارتی مواد کو پاکستان میں ایئر نہیں کیا جائے گا۔ ابتدا میں لائسنس دیتے وقت 10 فیصد بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ بعد ازاں جسٹس منصور علی شاہ نے 2017ء میں بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل قرار دے دیا تھا۔ آج ہونے والی سماعت میں وفاقی عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
دہشت گردوں کی سرپرستی اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرکے طالبان رجیم نے افغانستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک نے افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کے غاصب افغان طالبان پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عالمی برادری افغان طالبان رجیم کو عالمی فورمز میں بلانےاور تعلقات قائم کرنے سے مکمل طور پر گریز کررہی ہے۔ افغان جریدے طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو ایک بار پھر مدعو نہیں کیا گیا ، جس کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ طلوع نیوز کے مطابق روسی سربراہی میں ایس سی او...
آپریشن جیک پاٹ مشرقی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے سفاک بھارت اور دہشتگرد گروہ مکتی باہنی کا نام نہاد آپریشن تھا۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں دہشتگردی کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ 1971ء میں پاک بھارت جنگ سے قبل بھارت نے اپنی دہشتگردانہ پالیسی کے تحت مشرقی پاکستان میں خون کی ہولی کھیلی۔ 1971ءکی جنگ کے پس منظر میں بھارت اور مکتی باہنی کی طویل دہشتگردانہ مذموم مہم اور سازش نمایاں تھی۔ فروری 1971ء سے بھارت نے مشرقی پاکستان میں اسپانسرڈ دہشتگردانہ کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ بھارت نے15اگست1971ءکو دہشتگردی کے ہولناک منصوبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نام نہاد ’’آپریشن جیک پاٹ‘‘ کا آغاز کیا ۔ بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی...
پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی، اسٹارٹ اپس اور اے آئی سے عالمی معیار کا ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو فروغ، ملک میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس، 400 سے زائد ٹیک کمپنیز اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں۔ پاکستان میں نئی کمپنیوں (اسٹارٹ اپس) کی تعداد 4,100 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیاں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یو اے ای، سعودی...
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے بڑی شرط پوری کر دی۔ وزارت خزانہ نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ تکنیکی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ رپورٹ میں ٹیکس نظام، سرکاری اخراجات، احتساب، عدالتی نظام میں سنگین مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طاقتور یا سرکاری اداروں سے جڑے گروہ کرپشن کی سب سے خطرناک شکل ہے۔ پاکستان میں کرپشن کا دیرینہ مسئلہ ملکی ترقی کوشدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے بار بار قرض...
پاکستان کے ایتھلیٹ اولمپیئن ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں لمبی تھرو کرکے ملک کے لیے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ ارشد ندیم نے فتح کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ الحمدللہ، خوش ہوں کہ پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا، سرجری کے بعد مکمل صحت حاصل کرنے کے لیے اب بھی سخت محنت کر رہا ہوں، لیکن جیتنے کی لگن برقرار ہے۔ آئندہ مقابلوں میں بھی مزید کامیابیاں آئیں گی، ان شا اللہ۔ Alhamdulillah, grateful to bring home another gold for Pakistan! Still working hard to get back to 100% after surgery, but the hunger to win remains! More to come in the...
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایتھلیٹ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابی پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز سے اپنی تھرو کے مناظر پر مشتمل مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Arshad Nadeem Olympian (@arshadnadeem29) انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللّٰہ، پاکستان کے لیے ایک اور طلائی تمغہ جیتنے پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا، ’سرجری کے بعد 100 فیصد فام میں واپس آنے کے...
—فائل فوٹو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ میں پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کے خدشات کی نشاندہی کی گئی ہے۔15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوری شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا کہ اصلاحات سے پاکستان کی معیشت 5 سے 6.5 فیصد تک بہتر ہوسکتی ہے۔رپورٹ میں اہم سرکاری اداروں کو حکومتی ٹھیکوں میں خصوصی مراعات ختم کرنے، ایس آئی ایف سی کے فیصلوں میں شفافیت بڑھانے اور حکومت کے مالیاتی اختیارات پر سخت پارلیمانی نگرانی کی سفارش کی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے انسدادِ بدعنوانی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی اور عملدرآمد میں...
ہمارے آج کے کالم کا موضوع افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی کا تجارتی دورہ بھارت ہے۔ افغان وزیر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ بھارت کی دعوت پر وہاں گئے ہیں۔ اس دورے میں افغانستان بھارت تجارت بڑھانے اور اس مقصد کے لیے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے استعمال کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اس اہم پیش رفت پر بات کرتے ہیں، مگر پہلے اس سب کچھ کا پس منظر سمجھ لیں۔ مسئلہ درحقیقت کیا ہے؟ افغان طالبان حکومت آج ایک ایک شدید بحران کا شکار ہے۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جس مخمصے کا شکار ہے، اس سے کس طرح نکلے؟ مسائل 2 ہیں: پہلا نفسیاتی، دوسرا معاشی۔ نفسیاتی مسئلہ یہ ہے کہ افغان...
بالی ووڈ اداکار وِویک اوبرائے نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عاطف اسلم کے مقبول گانے ’تیرے لیے‘ پر جھومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو کے منظرِعام پر آتے ہی اداکار کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے شریا گھوشال سمیت گانے کی تیاری سے وابستہ دیگر تمام فنکاروں کا ذکر کیا، مگر اصل گلوکار عاطف اسلم کا نام لینا بھول گئے۔ یہ بات سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرت اور ناگواری کا باعث بنی۔ View this post on Instagram A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi) صارفین نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اوبرائے نے سب کو کریڈٹ دیا، سوائے اُس لیجنڈ کے...
نئی دہلی: بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث اسے 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جب کہ طویل فضائی راستوں کے سبب اخراجات میں اضافہ اور پروازوں میں تاخیر معمول بنتی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے نقصان کے ازالے کے لیے باضابطہ طور پر بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد طلب کر لی ہے۔ کمپنی نے حکومت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اسے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دلائی جائے تاکہ اضافی سفر اور ایندھن کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ رپورٹس میں کہا گیا...
نئی ٍدہلی: افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ افغان قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔ میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی تصویر...
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے رواں سال کے مسافروں سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق ایئرپورٹ نے سال کے ابتدائی نو ماہ میں 32 لاکھ پاکستانی مسافروں کو خوش آمدید کہا، اور دبئی کا استعمال کرنے والے مسافروں میں پاکستانی چوتھے نمبر پر رہے۔ پاکستانی شہری سیاحت، کاروبار، ملازمت کے مواقع، خاندانی ملاقاتوں اور یورپ، مشرقِ وسطیٰ و امریکا کے لیے ٹرانزٹ کے طور پر دبئی کا رخ کرتے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی سفر میں دبئی ایئرپورٹ کو مرکزی مقام حاصل ہے۔ جولائی سے ستمبر کے درمیان 2 کروڑ 42 لاکھ مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ کا استعمال کیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 1.9 فیصد زیادہ ہے۔ یہ تعداد ایئرپورٹ کی...
راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت کے لیے مشترکہ مشق کامیابی مکمل کی اور تمام تربیتی مقاصد حاصل کرلیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان۔انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق "شاہین اسٹرائیک–ٹو” کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی، دونوں ممالک کی مشترکہ فوج مشق 8 سے 19 نومبر تک جاری رہی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے آپریشنز تھے، اس مشق میں پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی خصوصی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا اور تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق کا...
احمد منصور: دہشت گردوں کی سرپرستی اور محفوظ پناہ گاہیں،افغان طالبان رجیم نے ملک کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک نے افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کے غاصب افغان طالبان پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا، عالمی برادری افغان طالبان رجیم کو عالمی فورمز میں بلانےاور تعلقات قائم کرنے سے مکمل طور پر گریزاں ہے۔ افغان جریدے’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو ایک بار پھر مدعو نہ کیا گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم ...
ویب ڈیسک :کوئٹہ شہر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر اچانک معطل کر دی گئی ہے، انٹرنیٹ معطلی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ اس سے قبل ایک ہفتے تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند رہی تھی، جسے گزشتہ رات ہی بحال کیا گیا تھا۔ بحالی کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ حکام نے دوبارہ انٹرنیٹ سروس معطل کر دی، جس کے باعث شہریوں، طلبہ اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم عوام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بار بار معطلی سے سے نہ صرف آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے تعلق رکھنے والے راشد نسیم اور ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی 70 ویں سالگرہ پر ان باصلاحیت باپ بیٹی نے مزید 3 عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام پہلے سے زیادہ روشن کر دیا۔ راشد نسیم پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں جب کہ ان کی کم عمر بیٹی فاطمہ نسیم خواتین کی کیٹیگری میں ملک کے لیے سب سے زیادہ ریکارڈ قائم کرنے والی شخصیت بن چکی ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نئی مخصوص کیٹیگری متعارف کرواتے ہوئے دونوں کو خصوصی اہداف بھیجے...
ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن (یومِ اطفال) منایا جا رہا ہے. اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہترین پرورش کیلئے والدین میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے 20 نومبر 1989 کو بچوں کیلئے مخصوص کیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے بچوں کو درپیش مسائل کا سدباب اور ان کی فلاح و بہبود میں بہتری لانا ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم عالمی یوم اطفال پر والدین میں بچوں کی بہترین تربیت کے لئے شعور بیدار کیا جاتا ہے کہ وہ ابتدائی...
امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ رکوانے پر کال کرکے میرا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی کال کرکے کہا کہ میں تیار ہوں، میں نے کہا کس بات پر تیار ہو تو مودی نے کہا کہ جنگ روکنے پر تیار ہوں، مودی نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکالنے لگے تھے، مگر میں نے مداخلت کرکے جنگ رکوا دی۔ امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی...
ارشد ندیم :چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سعودی عرب میں منعقدہ اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم کی جانب سے سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پاکستان کا فخر ہے. اس موقع پر انہوں نے کھلاڑی کے کوچ اور اہلِ خانہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ارشد ندیم نے آج پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے،ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم...
عالمی یومِ اطفال 2025: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا بچوں کے حقوق کے تحفظ اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور
عالمی یومِ اطفال کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے علیحدہ پیغامات میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور معیاری تعلیم کی قومی و عالمی اہمیت اجاگر کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، حقوق اور تعلیم کے فروغ کے عزم کا اعادہ کر رہا ہے۔ اس سال یومِ اطفال ’میرا دن، میرے حقوق‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد بچوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل اور ان کے حقوق کی مؤثر تکمیل پر توجہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کے مستقبل کا انحصار بچوں کی بہتر نشوونما اور تعلیم پر...
کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگی، ملت جعفریہ کے خلاف میڈیا ٹرائل کے پس پردہ عوامل؟ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فرقہ پرست کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیجانب سے ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کیوں؟ تاریخی پاک ایران تعلقات کے باوجود اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کے جمہوری اسلامی ایران کیخلاف انتہائی نازیبا خطابات کیوں؟ اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کی ملت تشیع کے خلاف اختلافات کے پیغام پاکستان بیانیئے پر اثرات؟ شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں کی مسلکی، غیر ملکی وابستگی، سیاسی و مذہبی سہولتکاروں کی شناخت کیوں ظاہر نہیں کی جاتی؟ شیعہ مسلمانوں کے خلاف کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی کھلے عام سرگرمیاں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر...
ملکی معاشی صورتحال کے باعث حکومت نے دیگر شعبوں کی طرح تنخواہ دار طبقے پر بھی بھاری مقدار میں ٹیکس عائد کیا تھا۔ یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے جبکہ دیگر شعبے زیادہ ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ تاہم ایف بی آر کے ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال24-2025 کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 498 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے جبکہ مجموعی ٹیکس وصولی 11 ہزار 747 ارب روپے رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گیا، ریلیف دینے کے لیے بڑی تجویز سامنے آگئی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سب سے زیادہ ٹیکس وصولیوں میں حصہ ڈالنے والے شعبوں کی...
کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مرکزی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 1 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی 12، نوکنڈی 9، گوادر کی ساحلی پٹی پر 14 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ایرانی انقلاب آیا تو کسی بھی انقلاب کی طرح چنگھاڑتا آیا۔ ہر انقلاب کی طرح اس نے بھی انہیں روند ڈالا جن کے کرتوت اس کے وجود کے ذمہ دار تھے۔ انقلاب ایسا ہی ہوتا ہے۔ یہ کبھی صدیوں تو کبھی عشروں کی گھٹن کا نتیجہ ہوتا ہے۔ سو جب طویل بے بسی اچانک کچھ وقت کے لیے ایک طرح کی قادر مطلق بن جاتی ہے، تو سب سے پہلے انصاف والی عینک توڑ ڈالتی ہے۔ یہ بے رحم طاقت وہ سب کرتی ہے جس کا جزو جزو لاقانونیت سے عبارت ہوتا ہے۔ قابل قبول ہی نہیں قابل فخر لاقانونیت۔ اس کے افتخار کی وجہ وہ طویل ناانصافیاں ہوتی ہیں جن سے پورا سماج مدتوں گزرا ہوتا ہے۔ یوں یہ...
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے اکتوبر 2025 میں ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ اس ایک مہینے میں برآمدات 384 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات ہیں۔ ماہرین کے مطابق اکتوبر کی برآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ رہیں، جبکہ ستمبر کے مقابلے میں بھی ان میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں مجموعی آئی ٹی برآمدات ایک اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پے پال سروس شروع کرنے کے لیے حکومت کیا کوشش کررہی ہے؟ ہر چند ماہ بعد وزارتِ اطلاعاتِ ٹیکنالوجی کی جانب...
اسلام آباد (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے ابھی سے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت کی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔ شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے پانی...
واشنگٹن (آئی این پی )عالمی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ مستحکم ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، ان کی مدت میں 2030 ء تک توسیع سے ملک میں استحکام کی توقع مزید بڑھی ہے۔ یہ بات بلومبرگ کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کئی سال کی بے یقینی کا خاتمہ ہوا ہے، عوام شیئرز مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز اور فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ظاہر کی، دونوں نے وزیراعظم کے بہتر مالی...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق شاہین سٹرائیک ٹو کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین سٹرائیک ٹو 8 سے 19 نومبر انسداد دہشتگردی کے ڈومین میں ہوئی۔ مشق میں پاک فوج اور انڈونیشیئن آرمی کی کامبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ افتتاخی تقریب میں پاکستان کے جنرل افسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انڈونیشیا کی جانب سے سینئر عسکری حکام نے نمائندگی کی۔ دونوں ممالک کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مشق میں گنجان آباد علاقوں میں کارروائیوں اور کاؤنٹر آئی ای ڈی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
لاہور+ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت لیا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.44 میٹر، دوسری تھرو 83.05 میٹر، تیسری تھرو 82.48 میٹر رہی جبکہ چوتھی باری میں 77.06 میٹر کی تھرو کی۔ ارشد ندیم نے 83.05 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل جیت گئے۔ چیئرمین پی سی بی محسن...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے علیمہ خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور پارلیمان کی بالادستی ہونی چاہئے۔ اس کیلئے اتفاق رائے چاہئے تو ہم تیار ہیں۔ آئین پر چلے تو مل کر آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ اچھا سماجی معاہدہ کریں‘ پاکستان کو چلائیں۔ حکمران 5 نکات پر دستخط کر دیں۔ بانی پی ٹی آئی سے میں دستخط کرا لوں گا۔ دوسری جانب اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے والے ججز آگے آکر ہماری تحریک کو لیڈ کریں، پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی۔ سپریم کورٹ کے جن ججز نے قربانی دیکر استعفیٰ دیا ہے وہ پاکستانی قوم کے ہیروز...
پاکستان 5 برس میں اصلاحات پر عمل کر لے تو جی ڈی پی میں 26 ارب ڈالر اضافہ ہو سکتا ہے: آئی ایم ایف رپورٹ
اسلام آباد (عترت جعفری) آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں کرپشن اور گورننس کے حوالے سے تشخیصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان آئندہ پانچ سال کے اندر گورننس کی اصلاحات کے پیکج پر عمل کر لے تو اس کی جی ڈی پی میں پانچ سے ساڑھے چھ فیصد (قریبا 20 سے 26 ارب ڈالر تک) اضافہ ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی ایک اہم شرط کو پورا کرتے ہوئے گورننس اور کرپشن کی تشخیصی سپورٹ جاری کر دی گی ہے اور اس رپورٹ کے اجرا سے ائی ایم ایف کے بورڈ کی طرف سے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور جاری قرضہ پروگرام کی قسط کے اجراء کی اخری رکاوٹ بھی دور ہو گئی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26 ویںاور 27 ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کر دیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں، جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے۔ لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بیرون ممالک سے...
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ حکمران کرپشن خاتمہ کے نعروں‘ وعدوں کی بجائے کرپشن کی سزا موت کا بل اسمبلی میں پیش کریں ۔پاکستان کی بقا کرپشن کے خاتمے میں ہے ۔18ویں‘ 26ویں اور 27ویں ترامیم توہوچکیں ‘ اب بقائے پاکستان ترامیم بھی منظور ہو نی چاہئیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا چین ودیگر ترقی یافتہ ممالک میں کرپشن پر سخت قوانین موجود ہیں ۔پاکستان بھی کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ، حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ فوری کرپشن کے خاتمہ کیلئے قانون سازی کریں۔ تحریک انصاف نظریاتی واحد سیاسی جماعت ہے جو کرپشن کی سزا موت کو قانون بنانا چاہتی ہے، آئندہ الیکشن میں ایسے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار عطیات دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے اور کراچی پاکستان میں عطیات دینے والوں میں سب سے اوپر ہے اور جو لوگ عطیات چھپا رہے ہیں وہ بھی سامنے آئیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں چیلنجز آتے رہتے ہیں، متحد ہو کر ہی چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے، ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا...
بہاول نگر: فورٹ عباس میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر خبر ایکسپریس نیوز پر چلنے کے بعد پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں شوہر سمیت سسرال کے چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، سسرال والوں نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی تاہم پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ایک ایسا ملک ہے جسے جغرافیائی حیثیت، نوجوان آبادی، انسانی وسائل، اور خطّے میں اہم اسٹرٹیجک مقام جیسی نعمتیں عطا ہیں، مگر ان مواقع سے فائدہ نہ اٹھا پانے کی بنیادی وجہ نظامی کمزوریاں اور پالیسی کی ناپائیداری ہے۔ معاشی زوال، سیاسی عدم استحکام، ٹیکنالوجی میں پسماندگی، ماحولیاتی خطرات اور بین الاقوامی سطح پر متزلزل تعلقات، یہ سب ایسے مسائل ہیں جنہوں نے ریاستی ڈھانچے کو کمزور کیا ہے۔ اسی پس ِ منظر میں ستائیسویں آئینی ترمیم ایک بڑے نظامی موڑ کے طور پر سامنے آئی ہے، جس نے ریاستی اداروں کے توازن اور طاقت کی ترتیب کے بارے میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی شرحِ نمو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکیر پیٹنے ’’کا مطلب ہے تجدّد (Innovation) اور تبدیلی کی مخالفت کرنا۔ یہ ایک ایسے شخص یا رویے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو تخلیقی صلاحیتوں سے عاری ہو اور ماضی میں اٹکا رہے۔ اس لیے یہ محاورہ ترقی اور بہتری کے راستے میں رکاوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ اب جو ہونا تھا وہ تو ہوگیا۔ یہ زمینی حقائق ہیں کہ پاکستان میں ایک آئینی عدالت بن چکی ہے جس کے چیف جسٹس کا حلف جسٹس امین الدین خان نے اٹھا لیا ہے۔ اب ہم آگے بڑھتے ہیں اور اس کی کچھ دنیا کے دیگر ممالک سے تقابلی اور تاریخی جائزہ لیتے ہیں۔ اب پاکستان بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے جہاں عدالت عظمیٰ...
نیو دہلی: بھارت کی جانب سے بلند بانگ دعوئوں اور جارحانہ بیانیے کے برعکس پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب کر دی ہیں. آپریشن سندور میں تاریخی ناکامی اور مسلسل مالی نقصان کے بعد بھارتی حکومت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ بھارتی میڈیا چینل ریپبلک نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد ایئر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان پہنچا۔ ائیر انڈیا نے اس نقصان کی تلافی کیلیے بھارتی حکومت سے معاوضے کی درخواست بھی کر دی ہے۔ ریپبلک نیوز کے مطابق پاکستان کی فضائی...