2025-12-14@07:38:32 GMT
تلاش کی گنتی: 168824
«اور جلد»:
(نئی خبر)
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے خاندان نے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دیا، ملک کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، محمد نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کا آغاز کیا، ملکی ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نواز شریف کا نام لکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی محمد نواز رضا کی کتاب ”مرد آہن محمد نواز شریف“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ آج سینئر صحافیوں کے درمیان موجود ہوں جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے پاکستان کی کئی دہائیوں خدمت کی ہے، صحافت اور صحافیوں سے...
وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نیاہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نیوزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم اور بیرونس چیپ مین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی مشغولیت اور وسیع تر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے اہم شعبوں میں...
امیر جماعتِ اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیرِآباد میں بلاسود قرضہ فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرکاری نظام کو بہترین ہونا چاہیے، لیکن موجودہ صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے اور ہر شعبہ طبقاتی تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تقریباً 44 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر اسکیمیں موجود ہیں، لیکن یہ غربت ختم کرنے میں ناکام ہیں اور حکومت صرف دکھاوے کی اقدامات کر رہی ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی نے نوجوانوں کے مسائل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان...
ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈگری تنازع کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری سے 3 دن میں جواب طلب کر رکھا ہے۔کیس کی سماعت 15 دسمبر کو کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ کے سائے دروازے تک پہنچ گئے، امریکا پر انحصار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران کے مشکل مرحلے سے نکل چکا ہے اور اب ملک ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے گڈ گورننس کو فروغ دیا جائے گا، کاروباری ماحول کو سہل بنایا جائے گا اور نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت دے کر قومی معیشت کا متحرک حصہ بنایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر، برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی دی رائٹ آنرایبل بیرونیس چیپمین، اراکینِ پارلیمنٹ، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ...
دنیا کی غالب تہذیبیں اور طاقتور ہمیشہ مالیاتی اختیارات پر قابض رہے۔ ماضی میں یورپی طاقتوں نے اطالوی بینکوں کے سود پر مبنی قرض دینے کے نظام کو واحد مالیاتی ذریعہ کے طور پر دنیا پر مسلط کیا لیکن اسلامی مالیات کی حالیہ ترقی نے اس تصور کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ دنیا کو درپیش مشکلات کے باوجود اسلامی معیشت آج فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کے لیے مؤثر اور متبادل نظام کے طور پر سامنے آئی اور سود پر مبنی مغربی مالیاتی نظاموں کی اجارہ داری کو چیلنج کررہی ہے۔ اسلامی مالیات کا یہ غیرمتوقع عروج عالمی مالیاتی ماحول کو تیزی تبدیل کررہا ہے۔ سعودی عرب اور ایران اس وقت بالترتیب 25 تا 30فیصد مارکیٹ شیئر کے...
جنگ کے سائے دروازے تک پہنچ گئے، امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، برطانوی وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )برطانیہ نے اپنے دفاع اور جنگی امور سے متعلق امریکا پر انحصار کو ختم کرکے ازخود فوجی تیاریاں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ دفاع ایل کارنز نے متنبہ کیا ہے کہ یورپ کے دروازے پر جنگ کے سائے دستک دے رہے ہیں۔ برطانوی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ یورپ ایسے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں جنگ کے خطرات قریب تر ہیں۔ نیٹو اتحادیوں کو فوری طور پر ہر ممکن ردعمل کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ایل کارنز نے کہا کہ...
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ اور اداکارہ تارا ستاریا نے رواں سال کے اوائل میں اپنے تعلقات کو عوامی طور پر تسلیم کیا، اور اب دونوں نے اپنے رشتے کے ابتدائی دنوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کافی قیاس آرائیوں کے بعد اس جوڑے نے جولائی 2025 میں اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ ویر پہاڑیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں یہ بات پسند ہے کہ پہلی ملاقات سے ہی انہوں نے اپنے جذبات کو کھلے دل سے قبول کیا اور جہاں بھی گئے، اپنے احساسات کا اظہار کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ نہیں محسوس کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی...
وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف islamabad police security WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس کے 2 اہلکاروں کا گینگ بنا کر اغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ملزمان نے سونے کے تاجر کو اٹھایا، پرائیویٹ ٹارچرسیل میں رکھ کر تشدد کیا اور 2 کروڑ روپے لیے۔ذرائع نے کہا کہ بدترین تشدد، پیسے لینے، سادہ کاغذوں پر انگوٹھے لگوانے اور کسی کو نا بتانے کی قسمیں دے کرچھوڑا۔ ایس پی صدر علی کاظم نے انکوائری کرکے دونوں اے ایس آئیز کو قصور وار قرار دے دیا جس کے بعد دونوں اے ایس آئیز اور ساتھیوں سمیت ملزمان پر...
سٹی 42 : غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان (این آر ای) 14 دسمبر 2025 کو ملک بھر کے بڑے علاقائی مراکز میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ امتحان پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی پالیسی کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نُمز)، راولپنڈی کے زیرِ انتظام لیا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق مجموعی طور پر 7 ہزار 76 غیر ملکی میڈیکل و ڈینٹل گریجویٹس نے رجسٹریشن کروا رکھی ہے، جن میں 6 ہزار 989 میڈیکل جبکہ 87 ڈینٹل گریجویٹس شامل ہیں۔ امتحان چار مراکز اسلام آباد/راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں منعقد ہوگا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی اعداد...
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج پولیو وائرس صرف پاکستان اور افغانستان میں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور نائیجیریا جیسے ممالک میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ میئر نے زور دیا کہ پولیو کے مرض کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ آنے والی نسلیں اس موذی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔
نو مئی کیسز، عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کر دی جب کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں آج سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی۔آج بھی ان کیسوں میں مقدمات کے چالان نقول تقسیم کرنے کا پراسس مکمل نا ہوسکا، ملزمان کی کم تعداد عدالت پیش ہوئی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے حاضری لگوائی اور چلے گئے ان...
منگنی توڑنے اور پرانی رنجش پر قتل کرنیوالے مجرم کی اپیل خارج،2بار عمر قید کی سزا برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قتل کے مجرم رِفعت حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے دو بار عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کے کیس میں مجرم رِفعت حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے سنائی گئی دو بار عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا اور ساتھ ہی پراسیکیوشن کی جانب سے سزا بڑھانے کی درخواست بھی خارج کر دی۔ سپریم...
سٹی 42 : شکارپور میں رحیم آباد لاڑو کے مقام پر خوفناک روڈ حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق رحیم آباد لاڑو کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین میں خطرناک تصادم ہوا، جس کی وجہ سے مسافر وین میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے انہی نے بنوائی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور پریس کلب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد نئی نسل کے ذہنوں میں ایک منظم سازش کے تحت زہر بھرا گیا اور نواز شریف کے بارے میں غلط تاثر پیدا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 70 اور 80 کی دہائی میں میاں نواز شریف نے ایشیا کی سب سے بڑی اسٹیل فیکٹری قائم کی، اور آج بھی تصاویر موجود ہیں جن میں ایوب خان اس فیکٹری کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی وزیر نے بھی اس فیکٹری کا دورہ کیا، لیکن نئی نسل کو اس کی اہمیت سے ناواقف رکھا گیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف نیشنلائزیشن...
ہری پور میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کے تعاون سے ایک فلاحی ادارے کے زیر اہتمام 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ترک فلاحی تنظیم کے وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نوبیاہتا جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔ اس موقع پر ہر دلہن کو ضروریات زندگی پر مشتمل جہیز فراہم کیا گیا، جبکہ 41 جوڑوں کو 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے برائیڈل گفٹس دیے گئے۔ اس کے علاوہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کے مہمانوں کی جانب سے ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی بھی دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف...
امریکی ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق، 20امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 شاہ خالد واشنگٹن (شاہ خالد )20امریکی ریاستوں نے ایچ ون بی ویزا پروگرام پر عائد کی گئی نئی 1 لاکھ ڈالر فیس کے اطلاق پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی فیس تقریبا 100000 مقرر کی گئی ہے جو ویزا پروگرام کے تحت نئے درخواست دہندگان پر لاگو ہوگی۔ ریاستوں کا کہنا ہے کہ یہ فیس وفاقی قانون اور اندرونی قوانین جیسے ایڈمنسٹریٹیو پروسیجر ایکٹ اور کانگریس کی منظوری کے بغیر نافذ کی گئی، جس سے یہ غیر قانونی اور نقصان دہ ہے۔ریاستوں کا کہنا ہے کہ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو وائرس نے عالمی صحت کے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور اب اس وائرس کی پاکستان میں موجودگی کی بھی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد ملک میں احتیاطی اقدامات کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے، فلو کی یہ نئی قسم معمول کے موسمی انفلوئنزا سے مختلف ضرور ہے، مگر اس کا پھیلاؤ غیر معمولی رفتار اختیار کر چکا ہے۔عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق انفلوئنزا اے (A) کی نئی قسم H3N2 کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کے باعث برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ یورپی خطے میں موسمِ سرما کے...
لاہور کے اچھرہ جیولر مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلوگرام سونے کے غبن کا معاملہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔ پولیس نے ملزم شیخ وسیم کے خلاف امانت میں خیانت کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے اور فراڈ سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ نیا مقدمہ نورالعین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام ہے کہ شیخ وسیم 9 کروڑ روپے مالیت کا سونا لے کر فرار ہوگئے۔ ادھر میڈیا نے ملزم کی ٹریول ہسٹری حاصل کر لی ہے، جس کے مطابق شیخ وسیم نے ملائشیا، بنکاک، دبئی اور سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے موبائل...
افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں افغان ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق افغانستان پر نمائندگان خصوصی اجلاس میں شریک ہونگے نمائندہ خصوصی محمد صادق کابل میں پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی، تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو شریک ہونگے۔روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف، چینی نمائندہ خصوصی یو شیاوونگ، ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان کے صدر کے نمائندے شامل ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اجلاس سے خطاب کرینگے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے...
سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں، آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، یہ اضافی شرط نہیں عملی اقدام ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں پالیسی ساز بنائے گا، ہر سیکٹر ایکسپورٹ کرے، ہم خدمت کے لیے حاضر ہیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاسکو کو ہم بند کر رہے ہیں، یہ ادارہ کرپشن کا گڑھ تھا، فاٹا پاٹا...
کھیل کے میدان میں بھی بھارت کے کھوکھلے دعوے پاکستان کی کامیابیوں تلے دب گئے، اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی عالمی سطح پر گونج سنائی دے رہی ہے۔ کھیل کے میدان کو کرپشن کی بھینٹ چڑھا کر بھارت نے عالمی اداروں کا اعتماد کھو دیا، مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کے باعث ٹورنامنٹ کی عارضی معطلی کے بعد دوسری بڑی گراؤٹ سامنے آئی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کے لیے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی ہے؟ پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل 2025 کی عارضی معطلی تاریخ کا سب سے بڑا دھچکا تھا۔ بھارتی جریدے اکنامک ٹائمز کے مطابق 2025 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی برانڈ ویلیو 20...
حکومت نے بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے تحفظ اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام کر لیا ہے۔ اب پروٹیکٹر یا کسی بھی سرکاری فیس کی نقد ادائیگی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ بیورو آف امیگریشن نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک جانے والے امیدوار اپنی تمام ادائیگیاں صرف بینک یا منظور شدہ آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع سے ہی کریں گے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو امیدواروں سے کسی بھی قسم کی نقد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور تمام ادائیگیاں صرف منظور شدہ بینک یا ڈیجیٹل ذرائع سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بس کے بریک فیل ہونے پر خاتون مسافر نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پیش آنے والے ایک دلخراش حادثے نے شہری ٹرانسپورٹ کی ناقص حالت اور مسافروں کی جان کو درپیش خطرات پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس کے بریک اچانک جواب دے گئے، جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو گئی اور بس میں سوار ایک خاتون نے جان بچانے کی کوشش میں چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔پولیس حکام کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد بس تیزی سے فٹ پاتھ کی جانب بڑھ گئی،...
سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات آج سر بنی یاس فورم کے موقع پر ہوئی، جس کی تفصیل اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دی۔ اسحاق ڈار نے لکھا کہ آج برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ انصاف، میرے دوست ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کے حوالے سے اچھی ثابت ہوئی ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی نائب...
گوگل نے زبانوں کے ترجمے کے لیے ایک نیا بیٹا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اب حقیقی وقت میں ترجمہ براہ راست سن سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر گفتگو کرنے والے کی آواز کا انداز اور لہجہ برقرار رکھتا ہے، جس سے غیر ملکی زبانوں میں بات چیت، لیکچرز اور میڈیا مواد کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل فوٹوز نے ویڈیو ایڈیٹنگ کے جدید فیچر متعارف کروا دیے اس سہولت کے استعمال کے لیے صارفین گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کھول کر لائیو ٹرانسلیٹ آپشن پر کلک کرتے ہیں اور اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ سنتے ہیں۔ یہ بیٹا فیچر اس وقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے امریکا، میکسیکو اور بھارت میں دستیاب ہے، جہاں یہ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ظہران ممدانی نیویارک میئر وعدے وی نیوز
بھارت کے شہر بنگلور میں ایک 32 سالہ تاجر ارون کمار اپنے پالتو طوطے کو بچانے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بنگلور کے گیری نگر علاقے میں پیش آیا۔ ارون کمار کا پالتو مکاؤ طوطا، جس کی مالیت تقریباً ڈھائی لاکھ بھارتی روپے تھی، جمعے کی صبح گھر سے اڑ کر قریبی بجلی کے کھمبے پر جا بیٹھا تھا۔ طوطے کو واپس لینے کے لیے ارون کمار نے ہاتھ میں لوہے کا پائپ اٹھایا اور کمپاؤنڈ کی دیوار پر چڑھ گئے۔ اس دوران پائپ اچانک ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں شدید کرنٹ لگا اور وہ دیوار سے نیچے گر گئے۔ سینئر پولیس...
صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، جاوید لطیف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، پاکستان کی بربادی کرنے والا ایک بڑا گروپ تھا، جب گوجرانوالہ میں نوازشریف نے ان کے نام لیے تو ہمارے اپنے کمزور دل کے لوگ اسٹیج سے چھلانگیں مار کر دوڑ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک ویڈیو کلب میں انہوں نے کہا کہ بڑے عرصے سے کہہ رہا تھا کہ فیض حمید کو گرفتار کرنے اسے سزا دینے سے جسٹس نہیں ہوسکتا۔...
لاہور میں سینئر صحافی محمد نواز رضا کی کتاب “مردِ آہن محمد نواز شریف” کی تقریب رونمائی میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خطاب کیا۔ تقریب میں صحافت کے شعبے کے تجربہ کار سینئر صحافی بھی موجود تھے، جنہوں نے کئی دہائیوں تک اپنے قلم کے ذریعے پاکستان کی خدمت کی۔ وزیر اطلاعات نے اپنے خطاب میں صحافت اور صحافیوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ محمد نواز رضا کا صحافتی کیریئر بھی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے مرحوم صحافی عرفان صدیقی کے مثبت صحافت کے فروغ میں کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ عناصر سازش کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی...
سٹی 42 : مردان میں رنگ روڈ سلیم خان کے قریب 2 موٹر کاروں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مردان میں رنگ روڈ سلیم خان کے قریب 2 موٹر کاروں میں خوفناک تصادم ہوا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ۔ ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے ایک زخمی 62 سالہ احمد ساکن ساڑوشاہ اور جانبحق 55 سالہ خاتون ساکن محمد آباد پھاٹک کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے دیگر افراد کو لوکل ٹرانسپورٹ میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملک کے مختلف علاقوں...
پاکستان عمران خان سے متعلق رپورٹس پر فوری اور موثر کارروائی کرے، نمائندہ اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں ایسے حالات میں رکھا جا رہا ہے جو غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک کے زمرے میں آسکتے ہیں، انہوں نے پاکستانی حکام سے عالمی اصولوں اور معیارات کی تعمیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ستمبر میں قانونی ٹیم نے پاکستانی حکومت سے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کو روکنے کے لیے...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک اور معیشت کو نقصان پہنچایا، اور سازش کے تحت نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ مزید پڑھیں: جنرل فیض حمید کو سزا، کیا عمران خان بھی لپیٹ میں آ سکتے ہیں؟ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر تباہی لائی، کسی سیاسی جماعت نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے خلاف خط نہیں لکھا، لیکن انہوں نے یہ بھی کیا۔ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ان کے پاس کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں، 12 سال میں خیبرپختونخوا کو تباہ کردیا گیا، وہاں کوئی ایک بھی انقلابی منصوبہ نہیں لگایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ایک بار پھر پسِ پردہ سازشیں سرگرم ہو چکی ہیں اور بعض عناصر سابق وزیراعظم اور بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ وہی منصوبہ ہے جو ماضی میں مختلف شکلوں میں نافذ کیا گیا اور جس کے اثرات نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ سیالکوٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے چار سالہ دورِ حکومت میں ملک کے سیاسی، آئینی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کے ساتھ سنگین کھلواڑ کیا گیا، جس کی ذمہ داری سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض...
کیلیفورنیا کی ایک خاتون نے اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل لاٹری میں 10 لاکھ امریکی ڈالر جیت لیے۔ لاٹری حکام کے مطابق لیٹریس پریزنٹائن نے کیلیفورنیا لاٹری کا اسکریچ کارڈ خریدا تھا، جو وہ عموماً کامپٹن میں ایسٹ کامپٹن بولیوارڈ پر واقع ایک ڈونٹ شاپ سے خریدتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان ان کا معمول تھا کہ وہ روزانہ صبح 10 ڈالر کے 2 اسکریچ کارڈ لیتی تھیں اور سالگرہ سے ایک دن پہلے بھی انہوں نے یہی معمول دہرایا۔ خاتون کے مطابق دوسرے کارڈ پر نمبرز ملتے ہی انعامی رقم ظاہر ہوئی، جس پر انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہ...
اپنے لیے جیون ساتھی کے انتخاب کا موقع دینے والے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ اب پاکستان میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں رہا۔ اس شو کا فارمیٹ اپنے آغاز سے پہلے ہی متنازع رہا ہے۔ یوٹیوب پر نشر ہونے کے بعد اس شو پر تنقید میں مزید اضافہ ہوا تھا۔ عائشہ عمر کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے اس ریئلٹی شو کو اسلامی اقدار اور پاکستانی ثقافت کے منافی قرار دیا جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس شو کو یوٹیوب سے ہٹانے کے لیے باقاعدہ مہم بھی چلائی تھی اور اب یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔ ریئلٹی شو کی انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بتایا کہ کچھ سیاسی وجوہات کی بنا پر ہمارا پروگرام پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا۔ یاد رہے...
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کر رہا ہے۔ نظام کی تبدیلی کے لیے مؤثر اور طاقت ور آواز اٹھنی چاہیے۔ پنجاب کے شہر وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 44 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر، حکومت نے آئی ایم ایف کا اہم مطالبہ مان لیا حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت کئی اسکیمیں چل رہی ہیں، لیکن غربت ختم نہیں ہو رہی۔ اگر نوجوانوں کو آئی ٹی کے کورسز کرائے جائیں تو وہ...
فیض حمید کے سازشی عناصر اب بھی عمران کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ انچارج فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی، فیض حمید کے بوئے ہوئے سازشی عناصر اب بھی عمران کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔ سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کو15 ماہ کارروائی چلا کر سزا سنائی گئی، مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جنرل فیض اب جنرل نہیں رہے، ان سے جنرل کا ٹائٹل بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند...
فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت اور چوہدری سالک حسین کی مشاورت سے رکن قومی اسمبلی اور پارٹی کی سینئر رہنما مسز فرخ خان کو پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کے طور پر نامزد کر دیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی قیادت نے مسز فرخ خان کی سیاسی صلاحیتوں اور خواتین کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی خواتین ونگ کی قیادت کو نئی توانائی اور سمت دیں گی۔ مسلم لیگ ہاوس میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق حسن اور...
حضرت زہراؑ کی شخصیت فرد کی تعمیر، امت کی تشکیل اور نظامِ الٰہی کے نفاذ کا عملی نمونہ ہے، علامہ جواد نقوی
تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا صرف خواتین ہی کیلئے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک کامل رول ماڈل ہیں، وہ ایسی جامع اور ہمہ پہلو شخصیت ہیں جن کی زندگی فرد کی تعمیر بھی ہے، امت کی تشکیل بھی اور نظامِ الٰہی کے نفاذ کی عملی تصویر بھی۔ اسلام ٹائمز۔ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادتِ باسعادت، یومِ تکریمِ مادر، یومِ خواتین اور یومِ تاسیسِ جامعہ اُمّ الکتاب کے موقع پر سالانہ کانفرنس “خدیجہؑ مادرِ اُمّت، فاطمہؑ مادرِ امامت” کے عنوان سے جامعہ اُمّ الکتاب میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک افسوسناک واقعے نے فوجی کیمپ میں تنہائی اور ذہنی دباؤ کے مسائل کو اجاگر کر دیا ہے، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اوڈیشہ کے فوجی کیمپ میں پیش آیا، جہاں گولی چلنے کی آواز سن کر فوری طور پر افسران موقع پر پہنچے، پہنچنے پر اہلکار کو شدید زخمی حالت میں خون میں لت پت پایا گیا، جو آخری سانسیں لے رہا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اہلکار کو فوراً قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا ۔بین...
آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی کھلاڑیوں سے خاص لگاؤ ہے اور وہ مستقبل میں مزید پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ دبئی میں ایکسپرَیس سے گفتگو میں وائٹ نے بتایا کہ رواں سیزن میں فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو منتخب کرنے کا اختیار فرنچائزز کے پاس ہے، لیکن ذاتی طور پر وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیموں کے درمیان ممکنہ نمائشی میچ کے حوالے سے وائٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں سب کچھ ممکن...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، پہیہ جام ہڑتال ختم میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لیے انتہائی مثبت قرار دیا اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ ایک مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے 4 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اور پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو اس منصوبے کے لیے مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سینہئر صوبائی وزیر مریم...
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے، ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، معاون خصوصی ہارون اختر، برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ آنر ایبل بیرونیس چیپمین ،اراکین پارلیمنٹ ، کاروباری شخصیات و دیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ٹرانسپورٹرز نے خیرمقدم کیا اور اس اقدام کی حمایت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کی بہتری، ترقی اور مسائل کے حل کے لیے چار کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں درج ذیل ہیں: گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی، منی مزدا ٹرانسپورٹ کمیٹی، پبلک ٹرانسپورٹ کمیٹی، سٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹی، یہ کمیٹیاں ٹرانسپورٹرز کی سفارشات مرتب کریں گی اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پیش کریں گی۔ آئندہ بدھ کو ٹرانسپورٹرز اور حکومت کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں حتمی تجاویز کا اعلان...
ترجمان جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ محترم سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کا جمیعت اہلحدیث پاکستان سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، وہ نہ ہی جمعیت اہلحدیث کے ذمہ دار ہیں اور نہ ہی عہدیدار۔ ترجمان نے کہا کہ ان سے انکی نامعلوم جماعت کا تعارف لیا جائے اور انہیں جعمیت اہلحدیث سے منسوب نہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان نے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کیساتھ اعلان لاتعلقی کردیا۔ ترجمان جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ محترم سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کا جمیعت اہلحدیث پاکستان سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، وہ نہ ہی جمعیت اہلحدیث کے ذمہ دار ہیں اور نہ ہی عہدیدار۔ ترجمان نے کہا کہ ان سے ان کی نامعلوم جماعت کا تعارف لیا جائے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان میں دنیا کی پہلی خودکار سمت شناسی کی صلاحیت رکھنے والی مسافر فیری کی رونمائی کر دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان نے دنیا کی پہلی خودکار سمت شناسی کی حامل مسافر فیری کی رونمائی کر کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔ یہ جدید فیری، جسے اولمپیا ڈریم سیٹو کا نام دیا گیا ہے، جاپان کے شِن اوکایاما بندرگاہ سے ٹونوشو بندرگاہ تک مسافروں کو لے جانے کے لیے استعمال کی جائے گی اور اس کی سیمی آٹونومس (جزوی خودکار) آپریشن 11 دسمبر سے باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔نیپون فاؤنڈیشن کے مطابق یہ جدید فیری خودکار سمت شناسی کی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے انسانی عملے کی...
سجاد حسین لکھتے ہیں کہ کسی بھی ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور انتظامی خود مختاری بہت اہم ہے۔ اگر نئے صوبے بنانے سے عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں تو اس پر غور کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ موجودہ پاکستان میں معاشی عدم استحکام، روزگار کے مسائل اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر انتظامی ڈھانچوں میں تبدیلی بے حد ضروری لگتی ہے۔ مثال کے طور پر، پنجاب کی آبادی تقریباً 12 کروڑ اور سندھ کی تقریباً 7 کروڑ ہے، لیکن صرف ایک سیکرٹریٹ، ایک ہائی کورٹ اور ایک وزیراعلیٰ کے ذریعے مسائل حل کرنا عملی طور پر ممکن نہیں۔ دنیا کے دیگر ممالک میں صوبوں یا ریاستوں کی تعداد پاکستان سے کہیں زیادہ ہے۔...
نواز شریف کو ہٹا کر نااہل شخص کو مسلط کیا گیا، سازشوں کی وجہ سے پالیسیوں کا تسلسل قائم نہ رہ سکا، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو بڑے ترقیاتی منصوبے دیے، لیکن پھر ایک نااہل شخص کو مسلط کردیا گیا، اور سازشوں کی وجہ پالیسیوں کا تسلسل قائم نہ رہ سکا۔ مزید پڑھیں: 2017 میں ترقی کرتا پاکستان سازشوں کے باعث تباہی سے دوچار ہوا، نواز شریف لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی، جبکہ دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، ان کو 10 سال کا موقع مل جاتا تو مہاتیر محمد سے بڑے لیڈر ثابت ہوتے۔ احسن اقبال نے کہاکہ نوازشریف...
آئی ایل ٹی ٹوئںٹی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے خاص لگاؤ ہے، مستقبل میں مزید پاکستانیوں کو لیگ میں کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ دبئی میں نمائندہ ’ایکسپریس‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ رواں سیزن میں فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ ہماری لیگ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سمیت کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو منتخب کرنے کا اختیار فرنچائزز کو ہوتا ہے، تاہم ذاتی طور پر مجھے پاکستانی کرکٹرز سے خاص لگاؤ ہے۔ پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیموں کے درمیان ممکنہ نمائشی میچ کے حوالے سے ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ کرکٹ میں سب کچھ ممکن...
وزیراعلی مریم نوازشریف کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا خیرمقدم ٹرانسپورٹرز نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لئے وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری، ترقی اور تمام مسائل کے حل کے لئے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کی بھرپور شرکت رہی۔ مسائل کے حل کے لیے چار مستقل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں جبکہ ہڑتال کے...
بھارتی ریاست اوڈیشہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اوڈیشہ کے فوجی کیمپ میں پیش آیا، جہاں گولی چلنے کی آواز پر افسران کے دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی فوج کے اہلکار گولی کی آواز آنے والے مقام پر پہنچے تو اپنے ایک ساتھی اہلکار کو خون میں لت پت پایا جو آخری سانسیں لے رہا تھا۔ اہلکار کو شدید زخمی حالت میں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اہلکار کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ گولی کنپٹی پر...
پاکستانی ڈرامے نہ صرف اپنے دل چھو لینے والے موضوعات اور قدرتی اداکاری کے لیے مشہور ہیں، بلکہ ان کے شاندار موسیقی اور دل کو چھو جانے وال اوریجنل ساؤنڈ ٹریکس(او ایس ٹی ایس) بھی ان کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کے ڈرامے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی موسیقی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ 2025 میں کئی ڈراموں کے OSTs نے شائقین کو اپنے سروں میں باندھ لیا اور انہیں اپنے لذت انگیز اور دل کو چھونے والے گانوں سے مسحور کردیا۔ مری زندگی ہے تُو گلوکار: عاصم اظہر اور صابری سسٹرز(بیگم نفیسہ صابری اور بیگم قمرہ صابری) شاعر: عاصم اظہر، ندیم بیگ، کمائل عباس موسیقار: عاصم اظہر مری زندگی...
لاہور میں بسنت کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس طے کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ہر پتنگ ساز اور ڈور مینوفیکچرر کو رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ اضافی طور پر، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیے پانچ ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پتنگ ساز اور ڈور مینوفیکچررز رجسٹریشن کے لیے فارم اے، جبکہ کائٹ ایسوسی ایشن کے لیے فارم سی بھرنے ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے بسنت منانے کے لیے 6 سے 8 فروری تک مشروط اجازت دی ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس دوران شہریوں کی حفاظت اور روایتی سرگرمیوں کے نظم و ضبط کو...
سٹی 42 : ہری پور میں برادر ملک ترکی کے تعاون سے زیرِ اہتمام 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ترک فلاحی تنظیم کے وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نوبیاہتا جوڑوں کا نکاح خود پڑھایا۔ اس موقع پر ہر دلہن کو ضروریاتِ زندگی پر مشتمل جہیز فراہم کیا گیا جبکہ 41 جوڑوں کو 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے برائیڈل گفٹس بھی دیے گئے، ساتھ ہی ہر جوڑے کو 200ڈالرسلامی بھی دی گئی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے...
وفاقی وزیر خزانہ: سرکاری افسروں کے اثاثے پبلک کرنا آئی ایم ایف کی اضافی شرط نہیں بلکہ عملی اقدام ہے
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ سرکاری افسروں کے اثاثے عوام کے سامنے لانا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی کوئی نئی شرط نہیں، بلکہ یہ ایک عملی قدم ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ملکی معاشی پالیسیوں میں روزانہ تبدیلیاں ہو رہی ہیں، جو ایک المیہ ہے۔ لاہور میں آل پاکستان چیمبرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام میں یہ تاثر ہے کہ آئی ایم ایف نے مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں، حالانکہ بات اسٹرکچرل ریفارمز پر ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری تک این ایف سی کمیٹی کو بلا کر آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے۔ وزیر خزانہ نے تنخواہ...
روس کے زیرِ قبضہ یوکرین کے زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک بار پھر خطرناک صورتحال سے بال بال بچ گیا، جہاں جاری روس یوکرین جنگ کے باعث بجلی کی فراہمی اچانک منقطع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی بند ہونے کے بعد پلانٹ کا کولنگ سسٹم رات بھر ایمرجنسی جنریٹرز کے ذریعے چلتا رہا، جس سے کسی بڑے ایٹمی حادثے سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ بعد ازاں پاور پلانٹ کو دوبارہ بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ آئی اے ای اے کے مطابق روس یوکرین جنگ کے دوران اب تک بارہ مرتبہ اس ایٹمی تنصیب کی بجلی منقطع ہو چکی ہے، جو ایک تشویشناک صورتحال کی عکاسی...
پاکستان کے نوجوان ڈرائیور سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ میں ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈ میں طے کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی اسٹنٹ مین کے پاس تھا، جس نے 2022 میں یہی فاصلہ 1 منٹ اور 15 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔ سلطان گولڈن کی اس کامیابی نے نہ صرف سابقہ ریکارڈ توڑا بلکہ ریورس ڈرائیونگ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل بھی قائم کر دیا۔ ان کی اس...
اسلام ٹائمز: وفد میں حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے متولی و کربلا معلیٰ میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے علامہ السید احمد الصافی کے نمائندے الحاج جواد الحسناوی، حرم مولا عباسؑ میں شعبہ دینی امور کے سربراہ اور حرم کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی، مولا حسینؑ اور مولا عباسؑ کے حرم کے آفیشل قاری و مؤذن اور خادم حرم مولا عباسؑ سید حیدر جلو خان و دیگر شامل ہیں۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ ولادت باسعادت دختر رسول اللہ (ص) جناب سیدہ فاطمہ زہرا صدیقہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی جانب سے کراچی میں ’’فاطمہؑ سبیل نجات‘‘ کے عنوان سے 4 روزہ عظیم الشان فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا۔ مسجد خیرالعمل...
جھل مگسی میں نوشہرہ کے قریب ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران ایک حادثہ پیش آیا، جہاں ریلی میں شریک ڈرائیور کو تیل پہنچانے والی گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت اشفاق احمد، وریل خان، عبدالغفار اور شیردل کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد جیپ ریلی میں حصہ لینے والے ڈرائیور جہاں زیب عمرانی کو ایندھن پہنچانے جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور...
حکومت کی جانب سے ڈان میڈیا گروپ کے ٹی وی اور ریڈیو چینلز کو سرکاری اشتہارات کی فراہمی بغیر کسی باضابطہ اعلان کے بند کیے جانے پر ملک کی مختلف میڈیا تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔ یہ اقدام اس سے قبل روزنامہ ڈان کو سرکاری اشتہارات کی محدود فراہمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ میڈیا تنظیموں نے اس فیصلے کو آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اشتہارات کی بندش فوری طور پر ختم کی جائے۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈان میڈیا گروپ پاکستان کے معتبر اور قدیم ترین صحافتی اداروں میں شمار ہوتا ہے، اور سرکاری اشتہارات کی بندش کسی بھی...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے، ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، معاون خصوصی ہارون اختر، برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ آنر ایبل بیرونیس چیپمین ،اراکین پارلیمنٹ ، کاروباری شخصیات و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج میرے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں اس افتتاحی تقریب میں موجود ہوں ،کاروباری طبقے اور...
مجلس عاملہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا واسع نے کہا کہ جے یو آئی کا اس سرزمین سے نظریاتی، عوامی اور تاریخی تعلق کسی نوزائیدہ جماعت کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ جیسے جے یو آئی کے مضبوط قلعے کو کمزور کرنے کے لیے مختلف دعوے اور پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں، مگر جے یو آئی کا اس سرزمین سے نظریاتی، عوامی اور تاریخی تعلق کسی نوزائیدہ جماعت کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوسکتا۔ قلعہ سیف اللہ میں ضلعی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کروڑوڑں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں و میڈیکل کلینکس و نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایف بی آر کو ڈیٹا اینالسز کے دوران موصول ہونیوالے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے ملک میں ڈاکٹروں کا بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود 73 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ڈاکٹروں کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)حکام کے مطابقتازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ30 ہزار 243 ڈاکٹرز رجسٹرڈ...
عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی کے دورۂ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں انتہائی مختصر قیام نے مداحوں کو مشتعل کر دیا، جس کے نتیجے میں اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ کے لیے موجود رہے۔ مداحوں کو امید تھی کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو قریب سے دیکھ سکیں گے یا میدان میں کوئی علامتی سرگرمی انجام دیتے ہوئے دیکھیں گے، مگر ایسا نہ ہو سکا۔ مشتعل مداحوں نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شکایت کی کہ میسی کو سیاسی رہنماؤں اور وزرا نے گھیر رکھا تھا، جس کے باعث عام شائقین انہیں دیکھ تک نہ سکے۔ مداحوں کا...
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، یہ اضافی شرط نہیں عملی اقدام ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا سول سرونٹس اور تمام پارلیمنٹرینز کے اثاثے 31 دسمبر کو ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، اس حوالے سے قانون سازی کر چکے ہیں، یہ اضافی شرط نہیں عملی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ نوکریاں پیدا کرنا حکومت کا کام نہیں، یہ کام پرائیویٹ سیکٹر کا ہے، اسٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر حکومت نے سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثوں کو عام کرنے سے متعلق قانونی عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور یہ اقدام آئی ایم ایف کی کسی اضافی شرط کے تحت نہیں بلکہ عملی اصلاحات کا حصہ ہے۔ مزید پڑھیں: آئی ایم ایف بھی مان گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ گیا ہے، وزیرخزانہ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے نے شفافیت کے لیے سرکاری ملازمین کے اثاثے منظرعام پر لانے کی ہدایت کی تھی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سول سرونٹس اور تمام اراکینِ...
سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بعض سازشی عناصر اب بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کے بقول یہ تمام منصوبے اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے سیاسی منصوبے کے مرکزی انچارج تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب فیض حمید کور کمانڈر پشاور تھے تو انہوں نے عمران خان کی سیاست کو تقویت دی، جبکہ دھاندلی کے ذریعے انہی کی نگرانی میں عمران خان کو اقتدار میں لایا گیا۔ خواجہ آصف کے مطابق...
ویکسین نہ خریدی گئیں تو صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہو جائے گا، مریض فٹ پاتھوں پر آ سکتے ہیں: مصطفیٰ کمال
کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے ویکسین کی بروقت خریداری نہ کی گئی تو ملکی صحت کا نظام شدید بحران کا شکار ہو سکتا ہے اور مریضوں کو فٹ پاتھوں پر علاج کرانا پڑ سکتا ہے۔ کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی میں کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر پیداوار نہیں ہو رہی، جبکہ ہر گزرتے سال کے ساتھ بین الاقوامی فنڈنگ میں کمی آ رہی ہے، جو مستقبل میں ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بچوں کو ویکسین لگوانے کے حوالے سے معاشرے میں پائے جانے والے شکوک و...
سلطان محمد گولڈن نے طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیونگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: اگر آپ ہنڈائی الینٹرا ہائبرڈ 2025 کی ٹیسٹ ڈرائیو کے خواہاں ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے سلطان محمد گولڈن نے 2022 میں قائم تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ توڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1 منٹ 15 سیکنڈز کا تھا، جو ایک امریکی اسٹنٹ مین نے قائم کیا تھا۔ ریکارڈ توڑنے کے بعد شائقین کی جانب سے سلطان محمد گولڈن کو بھرپور داد اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ساتھ سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ میں ریمپ جمپ کا...
چینی سائنسدانوں نے غذائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایسا متبادل گوشت تیار کر لیا ہے جو غذائیت، ذائقے اور ساخت میں چکن سے مشابہت رکھتا ہے۔ یہ نیا پروٹین روایتی چکن کے مقابلے میں سستا اور ماحول دوست متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق محققین نے فرمینٹیشن اور فائبر اسٹرکچرنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے اس متبادل گوشت کو تیار کیا ہے۔ یہ پروٹین پودوں سے حاصل شدہ غذائی اجزا اور فنگس پر مبنی مواد سے بنایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجربات میں یہ متبادل گوشت چکن کی طرح پکایا جا سکتا ہے اور اس کی بناوٹ ایسی ہے کہ اسے چکن کی طرح ریشے ریشے بھی...
اقوام متحدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے ایک نام نہاد ’سیٹلر روڈ‘ کی تعمیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کے باعث فلسطینی آبادی کو اپنی زمینوں سے کاٹ دیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) کے مطابق اس نئی سڑک کی تعمیر کے لیے قریباً 100 ہیکٹر فلسطینی اراضی ضبط کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام سے انکاری، نئے منصوبے کی منظوری دے دی ’یہ سڑک فلسطینی کسان دیہات اور چرواہا برادریوں کو ان کی زمینوں سے جدا کر دے گی اور مختلف فلسطینی آبادیوں کے درمیان رابطہ منقطع ہو جائے گا۔‘ یہ اقدام مغربی کنارے میں اسرائیلی علیحدگی سڑک کے ماڈل...
افغان سرزمین سے لاحق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی ایک اہم کانفرنس کل ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے متعلق خصوصی نمائندگان اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی اور تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف، چین کے خصوصی نمائندے یو شیاوونگ کے علاوہ ازبکستان، ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا...
اپنے بیان میں پشتونخوا میپ کے نے متعدد افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے اقدامات کو نہ صرف سیاسی انتقام بلکہ آئینی، جمہوری، اسلامی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے انسداد دہشتگردی کے تحت فورتھ شیڈول کے متعدد افراد کا نام شامل کرنے کو قومی، سیاسی، جمہوری کارکنوں اور غیور عوام کو حقیقی رہنماﺅں کی جدوجہد سے روکنے اور اپنے وطن، اس کے وسائل کے دفاع سے دستبردار کرنے کا ناروا، غیر آئینی و غیر قانونی عمل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پشتونخوا میپ کے صوبائی پریس ریلیز میں حکومت کے اس اقدامات کو نہ صرف سیاسی انتقام بلکہ آئینی،...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری میں مبینہ طور پر ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز، میڈیکل کلینکس اور نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ ڈیٹا اینالسز کے دوران سامنے آنے والے چونکا دینے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جن سے ملک میں ڈاکٹروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ٹیکس عدم تعمیل کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار 243 ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہیں، تاہم رواں سال صرف 56 ہزار 287 ڈاکٹرز نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائے، جبکہ 73 ہزار سے زائد ڈاکٹرز قابلِ ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود...
چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے حوالے سے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ان عناصر کے خلاف ہر وقت مکمل طور پر تیار ہے جو ملک میں فرقہ وارانہ ہنگامہ یا عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حال ہی میں گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا، جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے فیلڈ...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ حکومت اگر ویکسین نہیں خریدے گی تو صورتحال تشویشناک ہوگی اور مریض فٹ پاتھوں پر آجائیں گے۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی میں کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ویکسین کی لوکل پروڈکشن نہیں ہو رہی اور ہر سال گزرنے کے ساتھ ساتھ فارن فنڈنگ کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ٹیکے لگانے جاتے ہیں تو دماغ میں آتا ہے پتا نہیں یہ انگریزوں کی سازش ہے اور دماغ میں یہ آتاہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے وہ نسل نہیں بڑھا سکیں گے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر انسان کو مریض...
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر جوڑے ربیکا حسین نے اپنی سلامی کے لفافے اور ان کی رقم مداحوں سے شیئر کردی۔حسین ترین نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اہلیہ ربیکا کے ہمراہ شادی کے دوران سلامی کے طور پر ملنے والے لفافے کھولے۔ویڈیو میں ربیکا اور حسین ترین کو معروف اداکار دانش تیمور سمیت وی لاگر دوستوں کی سلامیوں والے لفافے بھی کھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ربیکا حسین نے بتایا کہ انھیں ڈاکٹر مدیحہ اور احسن نے 20 ہزار ، کشف اور لاریب نے 20 ہزار ، معاذ صفدر نے 300 ڈالر ، شہیر نے 25000، اقرا اور اریب نے ایک لاکھ سلامی دی۔اس دوران جوڑے نے...
فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقے آواران میں نمازِ جمعہ کے دوران مارٹر گولوں اور راکٹس سے معصوم بچوں کو نشانہ بنادیا۔ سویلین آبادی پر حملے میں 4 بچے زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی ہندوستانی ایجنڈے کے تحت بلوچ نسل کشی اور امن تباہ کرنے کی ایک کڑی قرار دی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ایجنڈے کو بے نقاب کرنے اور کچلنے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ نہتے بچوں پر حملہ دہشت گردوں کی سفاکیت، بزدلی اور شکست خوردہ ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کا ایجنڈا بلوچستان کے امن و امان کو تباہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نےاہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نےوزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم اور بیرونس چیپ مین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی مشغولیت اور وسیع تر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ...
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا جس دوران انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا، چیف آف ڈیفنس فورسز نے فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کچھ سازشی عناصر اب بی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے انچارج تھے، فیض حمید جب کور کمانڈر پشاور تھے اس وقت انہوں نے عمران خان کی سیاست کو تقویت پہنچائی، دھاندلی کے ذریعے فیض حمید کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا، پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو لانے کے لیے اور بھی شخصیات کام کرتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، فیض اور بانی پی ٹی آئی اس...
تصویر بشکریہ جیو نیوز چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے 56ویں اجلاس میں 2019 تک کے تمام پرانے وراثتی کیسز 30 دن میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہوئے۔اعلامیے کے مطابق جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا گیا اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور...
فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقے آواران میں نمازِ جمعہ کے دوران مارٹر گولوں اور راکٹس سے معصوم بچوں کو نشانہ بنادیا۔ سویلین آبادی پر حملے میں 4 بچے زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی ہندوستانی ایجنڈے کے تحت بلوچ نسل کشی اور امن تباہ کرنے کی ایک کڑی قرار دی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ایجنڈے کو بے نقاب کرنے اور کچلنے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ نہتے بچوں پر حملہ دہشت گردوں کی سفاکیت، بزدلی اور شکست خوردہ ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کا ایجنڈا بلوچستان کے امن و...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 4ہزار 299ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 52ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 741روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 220روپے کی کمی سے 6ہزار 464روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 189روپے کی کمی سے 5ہزار 541روپے کی سطح پر...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل کا فیصلہ کیاگیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق، کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیگر اہم فیصلوں میں کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کا نفاذ،...
قتل کے مجرم رِفعت حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے دو بار عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔ سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کے کیس میں مجرم رِفعت حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے سنائی گئی دو بار عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا اور ساتھ ہی پراسیکیوشن کی جانب سے سزا بڑھانے کی درخواست بھی خارج کر دی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا درست عدالتی اختیار استعمال کیا تھا، اور پراسیکیوشن نے مجرم...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات پر تیزی سے عمل کر رہی ہے اور پالیسیوں میں تسلسل کو یقینی بنایا جائے گا۔ لاہور میں آل پاکستان چیمبرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنوری تک قومی مالیاتی کمیشن سے متعلق کمیٹی کو دوبارہ بلا کر پیش رفت کی جائے گی، جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ مثبت اور تعمیری ماحول میں بات چیت ہوچکی ہے۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف سے اسٹرکچرل ریفارمز پر بات جاری ہے اور سرکاری ملازمین و پارلیمنٹرینز کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کے لیے پہلے ہی قانون سازی مکمل کی جاچکی ہے۔...
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت میں استحکام پائیدار ترقی کی جانب پیشرفت ہے، اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی، سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی،برآمدی صنعتوں میں بہتری سے زرمبادلہ میں اضافہ دیکھنے کو ملا، سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہونے سے کاروبار کو فروغ ملا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی،وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور...
وزیرِاعظم کے پیوٹن سے ملاقات کے انتظار کی خبر غلط نکلی، آر ٹی انڈیا نے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)آر ٹی انڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیرِاعظم شہباز شریف کے بارے میں ایک پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لیے “انتظار کر رہے تھے”۔ آر ٹی انڈیا نے وضاحت میں کہا ہے کہ یہ پوسٹ “واقعات کی غلط عکاسی” ہو سکتی تھی۔یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وزیرِاعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ایک بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ جمعے کے روز وزیرِاعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ میں پیش آنے والا ایک غیر معمولی اور دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بن گیا، جب ایک فیکٹری میں کام کرنے والی خاتون ایک ایسے حادثے کا شکار ہوئیں جس نے طبی دنیا کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا۔ یہ واقعہ نہ صرف اسٹرینج اینڈ انٹرسٹنگ خبروں کی فہرست میں شامل ہو گیا بلکہ انسانی جسم اور جدید طب کی حیران کن صلاحیتوں کی ایک زندہ مثال بھی بن گیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق رواں سال کے آغاز میں کام کے دوران اچانک ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جب فیکٹری کی ہیوی مشینری میں خاتون کے بال پھنس گئے، چند لمحوں میں صورتحال اس...
آئی ایل ٹی 20:ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز دبئی، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی سیزن 4 میں ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ وائپرز نے جائنٹس کے خلاف مسلسل چھٹی میچ میں فتح کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔خذیمہ تنویر نے ابتدائی پاور پلے میں 4 وکٹیں حاصل کر کے گلف جائنٹس کے ٹاپ آرڈر کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے صرف 10 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جو یو اے ای کے بولر کے لیے آئی ایل ٹی...
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کو اس قومی ایونٹ کی میزبانی پر فخر ہے، کیونکہ سندھ نے ہمیشہ پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ سرزمین ہے جہاں سے پاکستان کے حق میں پہلی قرارداد منظور ہوئی، جس نے وفاق، اتحاد اور مشترکہ قومی تقدیر پر ہمارے یقین کو مضبوط کیا، اور نیشنل گیمز کی میزبانی اسی قومی وابستگی کا تسلسل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی حکومت کی ٹیم کے شکر گزار ہیں جن...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک، حوصلہ، قوانین کا احترام اور چیلنجز کا مقابلہ کرنا صرف کھیلوں کی نہیں بلکہ قومی اقدار کی علامت ہیں۔ اختتامی تقریب میں بلاول بھٹو نے رواں سال مئی میں پاکستان کی دفاعی جنگ میں قوم کی اتحاد اور عزم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ نے نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی دکھائی بلکہ ملک کی خودمختاری اور عزت بھی قائم رکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتح صرف فوجی نہیں بلکہ قومی فتح تھی، جس نے عوام کے اتحاد، قومی نظم و...
چین، متحدہ عرب امارات تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید ال نہیان کے ساتھ ملاقات کی۔ہفتہ کے روزوانگ ای نے کہا کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 سال سے زائد عرصے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا احترام اور تعاون کیا ہے اور بین الاقوامی تبدیلیوں سے قطع نظر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترین طریقے سے ترقی کرتے رہے ہیں۔ چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام اور کاروباری طبقہ گزشتہ کئی دہائیوں سے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ صنعتکار تاجراورسرمایہ کاروں کو برسوں سے پاکستان میں پیچیدہ قواعد و ضوابط کے بوجھ کا سامنا رہا ہے۔ لاہور میں نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان کی معیشت نہایت نازک صورتحال سے دوچار تھی اور ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔ براہ راست:- وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔ https://t.co/JWtnjlKOrt — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) December 13, 2025 وزیراعظم کے مطابق اس وقت مہنگائی بے قابو تھی،...