2025-09-18@04:07:24 GMT
تلاش کی گنتی: 427

«ترقیات کراچی»:

(نئی خبر)
    فوٹو: اسکرین گریپ یونیورسٹی روڈ کراچی کی موسمیات چورنگی کے قریب تاجر کو قتل کردیا گیا ہے، تاجر پر فائرنگ کی  سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں تاجر کی گاڑی کو سڑک کنارے رکتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گاڑی رکتے ہی موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آتے ہیں، گاڑی میں سوار شخص اتر کر ملزمان سے گتھم گتھا ہوتا ہے ایک ملزم اور تاجر ہاتھا پائی کرتے ہوئے روڈ پر گر پڑتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران ملزم نے فائر کیا جس سے تاجر جاں بحق ہوا، مقتول کی شناخت فرحان قاسم کے نام سے ہوئی ہے، مقتول فرحان قاسم فشریز میں کاروبار کرتا تھا۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطاب جناح ٹرمینل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلستان جوہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شارع فیصل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ، ماڑی پور پر کم سے کم درجۂ حرارت 11 جبکہ بن قاسم میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں شمال کی سمت سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا...
    کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں کےدوران شہر کا موسم مزید خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم پر مزید  پیش گوئی کرتے ہوئے کہا   کہ شہر کا  کم سےکم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سےکم درجہ حرارت 9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی کا کم سےکم درجہ حرارت 11سے 13 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کا موسم دن میں گرم اور رات میں کافی ٹھنڈا...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ  24  گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مشرق سے11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔ کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر  یا منگل سے درجۂ حرارت میں اضافے...
    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث رات سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، درجہ حرارت دس اعشاریہ نو ڈگری رہا لیکن شدت آٹھ سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات نے شہر میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے اور اتوار کو پارہ سنگل ڈیجٹ تک جاسکتا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ رات کم سے کم درجہ حرات10.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈہوا، شمال مشرق سمت...
    کراچی: شہر قائد میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد موسم پھر بدل گیا جب کہ  درجہ حرارت  کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے۔   مغربی سسٹم کے اثرات کے تحت کراچی کا موسم ایک بار پھر بدل رہا ہے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کے سبب شہر کے درجہ حرارت میں دوبارہ کمی ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3.6 ڈگری کمی سے 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں آئندہ چندروز تک برقرار رہنے والے سرد موسم کے دوران پارہ سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے سرد ہواؤں کے نئے سلسلے سے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت کراچی میں سردی کی لہربرقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر میں سردی کی شدت میں معمولی کمی ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات نے جمعرات سے سرد ہواؤں کا سلسلہ شہر میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ پر آسکتا ہے۔ اس سسٹم کے تحت23جنوری سے سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔علاوہ ازیںملک میں بارشوں کی کمی کے...
    کراچی(آن لائن)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ 2 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہلکی د±ھند کے باعثحدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر 24 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گزشتہ 5 سال کے مقابلے 2024ء میں سب سے زیادہ آپریشن کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز تیزی سے جاری ہے، جلد ہی ایس بی سی اے کے قوانین میں ترامیم کرکے 20 فیصد خلاف ورزی کا خاتمہ کیا جائے گا اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کے خلاف سزائیں اور جرمانہ کے ساتھ ساتھ ایسے عناصر کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کی تجویز دی جائے گی، سخت کاروائیوں کے لیے قانون موجود نہیں ہے۔ حیدرآباد میں فائر فائٹنگ کا کوئی معقول انتظام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ بلدیات میں لاپتا...
    اے این ایف نے کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں کراچی، لاہور، گوادر، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران کارروائی 104 کلوگرام سے زائد چرس، قریبا ساڑھے 10 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
    کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں21 جنوری تک دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں 22 جنوری سے سردی کی ایک نئی لہر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں شمال مشرق سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہواٸیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔
    — فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے...
    کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دو روز کےدوران سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے جب کہ کرشہرقائد میں جمعے اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم ٹھنڈا رہ سکتا ہے۔علاوہ ازیں بادلوں کا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوجائیاگ اور یہ سسٹم ایک دو روز ملک میں رہے گا، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ شہر میں آج بروز جمعرات دوپہر کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ پارہ 24 سے 25 ڈگری متوقع ہے جبکہ...
    کراچی: محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں تندوتیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جمعہ و ہفتہ کو شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، معمول سے تیز ہواوں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، اگلے کئی روز تک شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس دوران کم سے کم پارہ 10 سے12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، لاڑکانہ،تھرپارکر اور عمرکوٹ میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے، صوبے کے وسطی و بالائی اضلاع میں رات و صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جنوری سے مغربی ہواوں کا ایک نیا سلسلہ...
    فوٹو بشکریہ رپورٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق بھاری مقدار میں منشیات کی تھائی لینڈ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔دورانِ تلاشی سری لنکا کے باشندے سے 1 کلو 818 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جس نے منشیات مہارت کے ساتھ اپنے سفری بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکاماینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم غیر ملکی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ ملزم...
    کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی شہری خاتون کی جانب سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھیں۔ جہاں ئیرپورٹ سکیورٹی فورس کے انسداد منشیات ونگ نے ملزمہ سے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کئے اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔خاتون ملزمہ کی نے لاہور میں منشیات وصول کرنے والے نائیجیرین ساتھی کی نشاندہی کی، جس کے بعد نائیجیرین باشندے کو بھی لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    ---فائل فوٹو ملک بھر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے جناح ٹرمینل پر درجۂ حرارت 8.9، گلستان جوہر میں 10.5 جبکہ شارع فیصل پر  12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اسی طرح ماڑی پور میں درجۂ حرارت  13.5 اور بن قاسم میں 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی: تیز ہوائیں، سردی بڑھ گئی، کئی علاقوں میں درجۂ حرارت 14.5 ریکارڈشہرِ کراچی میں تیز ہوائیں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے...
    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔ اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات کو یقینی...
    فوٹو بشکریہ رپورٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی، جہاں سے خاتون کو حراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائیجیرین ساتھی...
    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے، وسطی اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردی کی لہر جاری ہے جب کہ پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر کی فضاؤں پر جزوی بادلوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے تاہم اتوار کو بھی کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پیر سے درجہ حرارت دوبارہ سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی توقع ہے اور...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے کہا کہ اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے مختلف حکومتوں نے مختلف اقدامات بھی کیے، ایف بی آر نے رواں ہفتے ایک حیران کن فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے جو کنٹینر افغانستان جاتے ہیں ان کی سرویلنس ختم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتا ہے کہ اگر کوئی اچھا کام ہو بھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کے بیگ کے خفیہ حصے سے کرسٹل آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام نے بتایا کہ جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی، مسافر امتیاز علی سعودی ائر کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ جارہا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں کو سامان کی اسکیننگ پر منشیات کا شک ہوا، مسافر امتیاز کا تعلق خیرپور سے ہے، کراچی ایرپورٹ پر مسافر امتیاز علی کو جدہ جانے والی پرواز SV-700 پر سوار ہونے سے پہلے کسٹمز عملے...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر سے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو محمد شعیب کے مطابق ملزمان سے 800 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان متعدد بار منشیات کیسز میں جیل جا چکے ہیں۔
    کراچی: پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں ایک کارروائی کے دوران منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے امتیاز علی نامی مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے سعودی عرب جدہ روانہ ہو رہا تھا جو اپنے ہمراہ 500گرام کرسٹل آئس اور 80گرام ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہو سکی لیکن ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے شک کی بناء پر مسافر کے ٹرالی بیگ کی اسکیننگ کی اور بعدازاں اسے پھاڑ کر اسکے ہینڈل،...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر بدستور برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں8تا 9ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔شہر میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام یا رات سانگھڑ، تھر پارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔