2025-11-20@22:12:03 GMT
تلاش کی گنتی: 155493

«نام اور»:

(نئی خبر)
    پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی، اسٹارٹ اپس اور  اے آئی سے عالمی معیار کا ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو فروغ، ملک میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس، 400 سے زائد ٹیک کمپنیز اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں۔ پاکستان میں نئی کمپنیوں (اسٹارٹ اپس) کی تعداد 4,100 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیاں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یو اے ای، سعودی...
    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے بڑی شرط پوری کر دی۔ وزارت خزانہ نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ تکنیکی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔  رپورٹ میں ٹیکس نظام، سرکاری اخراجات، احتساب، عدالتی نظام میں سنگین مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طاقتور یا سرکاری اداروں سے جڑے گروہ کرپشن کی سب سے خطرناک شکل ہے۔  پاکستان میں کرپشن کا دیرینہ مسئلہ ملکی ترقی کوشدید نقصان پہنچا رہا ہے۔   وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے بار بار قرض...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی غیر معمولی اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر خان، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں  آڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا، اجلاس میں ملک میں سیاسی ابتری، غیر آئینی 27ویں ترمیم اور دیگر نہایت سنگین امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی چیرمین کی تینوں بہنوں، صوبائی وزیر مینا خان، رکنِ قومی اسمبلی شاہد خٹک اور رکنِ صوبائی اسمبلی عبدالسلام پر ہونے والے مبینہ تشدد اور...
    آسٹریلیا نے پرتھ میں ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قائم مقام کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی ہے کہ برینڈن ڈوگیٹ اور جیک ویدرالڈ ڈیبیو کریں گے۔ Australia confirm new-look playing XI for Ashes first Test in Perth ???? Full story: https://t.co/bgzPQhZwkC pic.twitter.com/oqTEuSgFA4 — cricket.com.au (@cricketcomau) November 20, 2025 2010-11 کے نیو ایئر ٹیسٹ میں عثمان خواجہ اور مائیکل بیئر کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلوی ٹیم میں ایک سے زائد ڈیبیوٹنٹ کھلاڑی شامل ہوں گے۔ جیک ویدرالڈ، 2022 میں ٹیسٹ میں واپسی کے بعد سے عثمان خواجہ کے ساتویں اوپننگ پارٹنر ہوں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کا پیس اٹیک انجری مسائل کے باعث مشکلات...
    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 3 اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس میں اہم ججز کی تعیناتی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے پہلے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ دوسرا اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہوگا، جس میں وہاں کے 3 سینیئر ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔ تیسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی...
    امریکا کی ریاست ٹیکساس میں گورنر گریگ ایبٹ نے انتہائی متنازع قدم اٹھاتے ہوئے دو بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔ گورنر نے مسلم برادر ہڈ اور کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشنز پر پابندی لگائی ہے، دونوں تنظیمیں دہشتگرد قرار، وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق یہ اعلان اس حقیقت کے باوجود کیا گیا کہ دونوں تنظیمیں امریکی حکومت کی دہشت گرد فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشنز نے اقدام کو بے بنیاد، غیرقانونی اور کھلی اسلام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ایبٹ سازشی کہانیوں کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اگر یہ اعلان عملی...
    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بہت جلد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی لاکر وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے لایا جائے گا۔ دوستین خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ موجود وزیراعلیٰ نے پی پی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو مایوس کیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی صادق عمرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، دوستین ڈومکی کو کچھ تحفظات ہیں تو وہ لیگی قیادت کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے، معاملہ پارٹی قیادت کے...
    آئینی عدالت نے اپنے پہلے فل کورٹ اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک آئینی عدالت کے اپنے الگ رولز تشکیل نہیں پاتے، سپریم کورٹ کے رولز 2025 آئینی عدالت میں بھی نافذ العمل ہوں گے۔ مزید پڑھیں: نئی گج ڈیم کیس: وفاقی آئینی عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل جاری مزید فیصلہ کیا گیا کہ آئینی عدالت کا کم سے کم بینچ 2 رکنی ہوگا اور صرف وہ وکلا دلائل دے سکیں گے جن کے پاس سپریم کورٹ کا لائسنس موجود ہو۔ یہ اقدامات آئینی عدالت کے بروقت اور مؤثر آغاز کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    امریکی صدر ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے۔ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے یہ بل پاس کیا تھا۔ ایپسٹین کو جنسی استحصال اور نوعمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز کو جاری کرنے کے لیے ووٹ دینا چاہیے، کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی 20 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات میں ٹرمپ سے متعلق انکشاف سامنے آیا کہ وہ ایپسٹین کے جنسی استحصال اور جرائم سے آگاہ تھے۔
    پاکستان کے ایتھلیٹ اولمپیئن ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں لمبی تھرو کرکے ملک کے لیے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ ارشد ندیم نے فتح کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ الحمدللہ، خوش ہوں کہ پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا، سرجری کے بعد مکمل صحت حاصل کرنے کے لیے اب بھی سخت محنت کر رہا ہوں، لیکن جیتنے کی لگن برقرار ہے۔ آئندہ مقابلوں میں بھی مزید کامیابیاں آئیں گی، ان شا اللہ۔ Alhamdulillah, grateful to bring home another gold for Pakistan! Still working hard to get back to 100% after surgery, but the hunger to win remains! More to come in the...
    خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کے پیشِ نظر 3 روزہ مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حلقہ NA-18 مانسہرہ میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے باعث 22، 23 اور 24 نومبر کو تعطیلات ہوں گی۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکولوں کو تین روز کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں سردیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کا سیزن دوسری جانب ملک بھر میں امتحانات اور سردیوں کی تعطیلات کے...
    برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برسلز میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ ایک عشائیے کے دوران یورپین پارلیمنٹ کے مختلف ممبران سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ ملاقات غیر رسمی ماحول میں ہوئی تاہم دونوں جانب سے متعدد اہم امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی شراکت، معاشی تعاون اور سیاسی روابط کے فروغ سے متعلق بھی...
    —فائل فوٹو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ میں پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کے خدشات کی نشاندہی کی گئی ہے۔15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوری شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا کہ اصلاحات سے پاکستان کی معیشت 5 سے 6.5 فیصد تک بہتر ہوسکتی ہے۔رپورٹ میں اہم سرکاری اداروں کو حکومتی ٹھیکوں میں خصوصی مراعات ختم کرنے، ایس آئی ایف سی کے فیصلوں میں شفافیت بڑھانے اور حکومت کے مالیاتی اختیارات پر سخت پارلیمانی نگرانی کی سفارش کی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے انسدادِ بدعنوانی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی اور عملدرآمد میں...
    ہمارے آج کے کالم کا موضوع افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی کا تجارتی دورہ بھارت ہے۔ افغان وزیر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ بھارت کی دعوت پر وہاں گئے ہیں۔ اس دورے میں افغانستان بھارت تجارت بڑھانے اور اس مقصد کے لیے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے استعمال کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اس اہم پیش رفت پر بات کرتے ہیں، مگر پہلے اس سب کچھ کا پس منظر سمجھ لیں۔ مسئلہ درحقیقت کیا ہے؟ افغان طالبان حکومت آج ایک ایک شدید بحران کا شکار ہے۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جس مخمصے کا شکار ہے، اس سے کس طرح نکلے؟ مسائل 2 ہیں: پہلا نفسیاتی، دوسرا معاشی۔ نفسیاتی مسئلہ یہ ہے کہ افغان...
    لاہور: ناشتے کا بل  مانگنے پر ملزم نے دکاندار کے بچوں پر  گرم دودھ پھینک دیا اور چاقو سے حملہ بھی کیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ناشتے کا  بل مانگنے پر دکاندار کے بچوں پر شدید تشدد کیا گیا۔ مدعی مقدمہ گل زر خان نے بتایا کہ ملزم امجد نے بقایا جات اور ناشتہ بل مانگنے پر ساتھیوں مرتضیٰ، عادل، رضا اور دیگر 7 سے زائد افراد کے ساتھ حملہ کر دیا۔ مدعی نے بتایا کہ ملزم امجد نے غصے میں آ کر گرم دودھ دکاندار کے 2 بیٹوں عمر شہزاد اور عباد پر پھینک دیا، جس سے دونوں جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے چاقو کے وار کر کے 2 دیگر بیٹوں...
    رجب بٹ کی شراب نوشی کے الزام پر ان کی والدہ کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل رجب بٹ کی نشے کی حالت میں چیٹ وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نشے کی حالت میں نامناسب الفاظ استعمال کرتے سنے گئے تھے۔ اُن کی جب یہ چیٹ وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا پر تنقیدوں کا انبار لگ گیا تو رجب بٹ کی والدہ نے اپنے بیٹے کے اس رویے پر وضاحت جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رجب بٹ “نشے میں نہیں تھا” بلکہ دوا کے اثر میں تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کا بیٹا سردیوں میں سائنس، گلے اور نزلے کی تکالیف کا شکار رہتا ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز رویوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں معاشرے کے لیے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ ہاؤس آف کامنز میں خطاب کے دوران انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایسے رویے نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہیں بلکہ ایک مہذب معاشرے میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت ملک میں بڑھتی اسلاموفوبیا اور نسلی امتیاز کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت، دھمکی یا تعصب پر مبنی کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی...
    امریکی میڈیا کے مطابق پہلے خبر منظر عام پر آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاموشی سے رواں ہفتے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق پہلے خبر منظر عام پر آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے روسی سفیر اور یوکرینی صدر کے سکیورٹی ایڈوائزر سے بھی منصوبے پر بات چیت کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین...
    آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔ پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے پلئینگ الیون کی تصدیق کردی ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے برینڈن ڈوگٹ اور جیک ویدرالڈ ٹیسٹ ڈبیو کریں گے، پلئینگ الیون میں عثمان خواجہ جیک ویدرالڈ، مارنوس لبوشین اور کپتان اسٹیو اسمتھ شامل ہیں۔ ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلیکس کیری اور میچل اسٹارک بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ نیتھن لیون، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
    پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر محمد بلال قیوم کو جعلی کرنسی کے معاملے میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری سے کروڑوں روپے کے نوٹ برآمد تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ بلال قیوم نے 50 لاکھ روپے کی رقم عامر نامی شخص کو دی تھی، جس کے ذریعے جعلی نوٹ استعمال کیے گئے۔ ایجنٹ عامر اس رقم کے استعمال کے دوران پکڑا گیا، اور ایف آئی اے کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یہ رقم پولیس افسر کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد بلال قیوم نے اپنی خدمات کے دوران اسپیشل برانچ،...
    ذرائع کے مطابق ”چھٹے شیڈول کی دفعات اور ریاستی درجے کا مقدمہ” کے عنوان سے لداخ کے لیے فریم ورک کا مسودہ بھارتی وزارت داخلہ کو ای میل کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کی نمائندہ تنظیموں لہہ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لداخ کے دیرینہ سیاسی مطالبات کو فوری طور پر پورا کرے جن میں 30رکنی قانون ساز اسمبلی کا قیام اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت خطے کے لئے ریاستی درجہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ”چھٹے شیڈول کی دفعات اور ریاستی درجے کا مقدمہ” کے عنوان سے لداخ کے لیے فریم ورک کا مسودہ بھارتی وزارت...
    بالی ووڈ اداکار وِویک اوبرائے نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عاطف اسلم کے مقبول گانے ’تیرے لیے‘ پر جھومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو کے منظرِعام پر آتے ہی اداکار کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے شریا گھوشال سمیت گانے کی تیاری سے وابستہ دیگر تمام فنکاروں کا ذکر کیا، مگر اصل گلوکار عاطف اسلم کا نام لینا بھول گئے۔ یہ بات سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرت اور ناگواری کا باعث بنی۔   View this post on Instagram   A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi) صارفین نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اوبرائے نے سب کو کریڈٹ دیا، سوائے اُس لیجنڈ کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال نے ایک کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ایک واقعہ بھی ثابت کرکے دکھائیں کہ ان کی تعیناتی کے بعد ادارے میں کسی ایک افسر کو سفارش، سیاسی یا بیرونی دبائو میں آ کر تعینات یا ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ ان کا اصرار تھا کہ نیا متعارف کرایا جانے والا Peers Based (گمنام ساتھیوں کی جانب سے) کارکردگی اور دیانت داری کا ریٹنگ سسٹم اُس دیرینہ مطالبے کو پورا کرتا ہے کہ تقرریاں عہدے پر اہلیت کے مطابق افسر کو تعینات کرنے کے اصول (Right Man for the Right Job) پر کی جائیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں ملک کے ٹیکس وصولی کے سب سے...
    کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید...
    پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے کھانسی کے شربت سمیت متعدد ادویات کو ناقص قرار دے کر فوری پابندی لگا دی. پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے عام استعمال کی کئی ادویات، خصوصاً کھانسی کے شربتوں کی متعدد بیچز کو ’ناقابل معیار‘ قرار دیتے ہوئے ان کی فروخت پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔ شہریوں، دکان داروں اور اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان خطرناک مصنوعات کو فوری طور پر واپس کریں۔ یہ بھی پڑھیں: اتھارٹی کے باضابطہ الرٹ میں ان ادویات کے نام اور بیچ نمبر جاری کیے گئے ہیں، جن میں سب سے خطرناک ایریکوف کف سیرپ ہے، جس میں ڈائی ایتھائلین گلائیکول کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔ ’یہ ایک زہریلا کیمیکل ہے جو انسانی صحت...
    یہ تحریر پہلی بار 20 نومبر 2023 کو شائع کی گئی تھی۔ فیض احمد فیضؔ کی 41ویں برسی کے موقع پر اس تحریر کو دوبارہ شائع کیا جارہا ہے۔ ’’14 دسمبر 1958 کی یخ بستہ صبح تھی جب ایک کالی گاڑی مجھے اسکول سے لیکر گھر پہنچی تھی۔ عجیب منظر دیکھا کہ کچھ اجنبی افراد نے آپ کو پکڑ رکھا تھا، جو آپ کو گرفتار کرنے آئے تھے۔ آپ گزشتہ روز ہی لندن سے لوٹے تھے۔ آپ کو پھر کھو دینے کے خیال سے میں شدید ذہنی صدمے میں تھی، میں چلائی آپ کہاں جارہے ہیں ابو، آپ کب واپس آئیں گے؟ لیکن آپ نے مڑ کر میری کُرلاتی نم آنکھوں میں نہیں دیکھا تھا۔ بنا کسی وضاحت کے آپ...
    پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم اور ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے مزید 3 عالمی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی راشد نسیم کو پاکستان کے لیے سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ان کی بیٹی فاطمہ نسیم فیمیل کیٹیگری میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکی ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر نئی کیٹیگری کو متعارف کروا کر راشد نسیم اور ان کی بیٹی فاطمہ نسیم کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے ہدف بھیجا۔ فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر غباروں کو پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ گنیز ورلڈ...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان اور صبا قمر کے درمیان چپقلش کی خبریں کئی بار منظر عام پر آئی ہیں، اس حوالے سے ماہرہ خان نے واضح موقف پیش کیا ہے۔ ماہرہ اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیر کے دوران فواد خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک تھیں، جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ میڈیا میں بارہا ان دونوں کے درمیان ’خاموش دشمنی‘ کا تاثر کیوں دیا جاتا ہے۔ ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اس تاثر میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سے کئی مرتبہ یہی سوال کیا جا چکا ہے اور وہ ہمیشہ یہی کہتی آئی ہیں کہ ان کی جانب سے کبھی بھی...
    ویب ڈیسک : نادرا نے خیبر پختونخوا میں اپنے مراکز کے لیے موسمِ سرما 2025 کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق نادرا کے نئے اوقات آج19 نومبر سے نافذ ہو گئے ہیں۔ نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس اور زونل دفاتر نئے شیڈول کے مطابق صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ نادرا کے رجسٹریشن سینٹرز جو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں ایک ہی شفٹ میں کام کریں گے اور ان کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم اس سے قبل نادرا نے والدین کو اپنے بچوں...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرم میں سکیورٹی فورسز نے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔ جائیداد کے لالچ میں شوہر کا قتل؛ اہلیہ اور اس...
    امریکا اور روس کے حکام نے یوکرین کی جنگ ختم کرنے کے لیے ایک نیا خفیہ منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت یوکرین کو اپنا علاقہ چھوڑنا ہوگا اور اپنی فوج کی تعداد میں نمایاں کمی کرنا پڑے گی۔ یہ رپورٹ ایسے موقع پر سامنے آئی جب روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں یوکرین کے مغربی شہر تریپنوپل میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں آزادانہ جہاز رانی پر متفق، امریکا رپورٹس کے مطابق یہ مسودہ منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور کریملن کے مشیر کیریل دیمترییف نے تیار کیا ہے، جس میں یوکرین کی فوجی اور سیاسی خودمختاری پر روس کو غیر معمولی اختیار...
    نئی دہلی: بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث اسے 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جب کہ طویل فضائی راستوں کے سبب اخراجات میں اضافہ اور پروازوں میں تاخیر معمول بنتی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے نقصان کے ازالے کے لیے باضابطہ طور پر بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد طلب کر لی ہے۔ کمپنی نے حکومت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اسے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دلائی جائے تاکہ اضافی سفر اور ایندھن کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ رپورٹس میں کہا گیا...
    نئی ٍدہلی: افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ افغان قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔ میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:      افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی تصویر...
    روس یوکرین جنگ میں تیزی، روس نے میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی میزائل حملوں سے یوکرین کے رہائشی علاقوں میں شدید تباہی اور آگ بھڑک اٹھی، روس نے یوکرین کے 153 علاقوں پر حملے کئے جن میں 19 افراد ہلاک، 66 زخمی ہوگئے۔ خارکیف سمیت کئی شہروں میں ڈرون حملوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی، یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں نے بجلی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔ یوکرینی حکام نے کہا کہ روسی حملوں سے رہائشی عمارتوں ، ایک اسکول، سپر مارکیٹ اور ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا، زیلنسکی نے عالمی برادری سے مزید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی...
    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے رواں سال کے مسافروں سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق ایئرپورٹ نے سال کے ابتدائی نو ماہ میں 32 لاکھ پاکستانی مسافروں کو خوش آمدید کہا، اور دبئی کا استعمال کرنے والے مسافروں میں پاکستانی چوتھے نمبر پر رہے۔ پاکستانی شہری سیاحت، کاروبار، ملازمت کے مواقع، خاندانی ملاقاتوں اور یورپ، مشرقِ وسطیٰ و امریکا کے لیے ٹرانزٹ کے طور پر دبئی کا رخ کرتے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی سفر میں دبئی ایئرپورٹ کو مرکزی مقام حاصل ہے۔ جولائی سے ستمبر کے درمیان 2 کروڑ 42 لاکھ مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ کا استعمال کیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 1.9 فیصد زیادہ ہے۔ یہ تعداد ایئرپورٹ کی...
    راولپنڈی: کرم ضلع میں سیکورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 23 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں کارروائیاں اس وقت کی گئیں جب انٹیلی جنس رپورٹس میں علاقے میں دہشت گرد عناصر کی غیر معمولی نقل و حرکت کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد فورسز نے مربوط اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی منصوبہ بندی کرکے علاقے کا گھیراؤ کیا۔ پہلا آپریشن دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد کیا گیا جہاں مسلح خوارج نے سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی کے خلاف شدید مزاحمت دکھائی،  تاہم فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گرد گروہ کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے...
    امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک انتہائی متنازع اقدام اٹھاتے ہوئے دو اہم مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔ گورنر نے مسلم برادرہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کو ریاست میں دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا اور ان سے وابستہ افراد کے لیے ٹیکساس میں زمین خریدنے پر بھی پابندی لگا دی۔ یہ فیصلہ اس کے باوجود سامنے آیا ہے کہ دونوں تنظیمیں وفاقی سطح پر امریکہ کی دہشت گرد فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس اقدام کو بے بنیاد، غیرقانونی اور واضح طور پر اسلام دشمنی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گورنر ایبٹ من گھڑت سازشی نظریات کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور...
    راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت کے لیے مشترکہ مشق کامیابی مکمل کی اور تمام تربیتی مقاصد حاصل کرلیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان۔انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق "شاہین اسٹرائیک–ٹو” کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی، دونوں ممالک کی مشترکہ فوج مشق 8 سے 19 نومبر تک جاری رہی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی  کے آپریشنز تھے، اس مشق میں پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی خصوصی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا اور تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق کا...
    کراچی: ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن سمیت متعلقہ جرائم میں سہولت کاری یا ملزم کو بچانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت یہ کارروائی کی جائے گی جس کے لئے ایک سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث یا اس سے متعلق کسی بھی جرم میں معاونت فراہم کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان افسران کے خلاف قوانین کے تحت مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایئرپورٹ اور سی پورٹ امیگریشن حکام کو مزید ہدایات دی...
    ملک کے معروف شاعر و دانشور اور تصنیفات کے مصنف فیض احمد فیض کی آج 41 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ فیض احمد فیض کی تصنیفات میں نقش فریادی، دست سبا، نسخہ ہائے وفا، زندان نامہ، دست تہہ سنگ، سروادی سینا، میرے دل میرے مسافرسمیت درجنوں نادر و نایاب شعری مجموعے شامل ہیں۔ اپنے نادر الفاظ کو محبت کے موتیوں میں پرو دینے والے پاکستان کے ممتاز شاعر فیض احمد فیض 13فروری 1911کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہیں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور مرزا غالب کے بعد اردو ادب کا عظیم شاعر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ فیض احمد فیض کی شاعری کی ہردلعزیزی کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتاہے کہ ان کے ادبی مجموعوں...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: جب آپ اپنے دل کو محبت کےلیے کھولتے ہیں، تو زندگی نرم پڑنے لگتی ہے، آسانی سے باہر نکلتی ہے اور بہت سے طریقوں سے بہتی ہے۔ یہ آپ کا وقت ہے کہ آپ کائنات کی توانائیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، اپنے ذہن کے دائرے میں تخلیقی حل کو ابھرنے دیں۔ پچھلے نئے چاند اور اگلے کے درمیان، آپ محسوس کریں گے جیسے آپ نے متوازی جہانوں اور حقائق میں دخل کیا ہے، نئے راستے آپ کی زندگی میں ابھر رہے ہیں اور ہلکے دل والے، کھیلنے والے مواقع آپ کے راستے میں چل رہے ہیں۔ جو کچھ آپ کرتے ہیں اس کے ہر حصے سے پیار کریں، یا اسے بالکل...
     احمد منصور: دہشت گردوں کی سرپرستی اور محفوظ پناہ گاہیں،افغان طالبان رجیم نے ملک کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک نے افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کے غاصب افغان طالبان پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا، عالمی برادری افغان طالبان رجیم کو عالمی فورمز میں بلانےاور تعلقات قائم کرنے سے مکمل طور پر گریزاں ہے۔ افغان جریدے’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو ایک بار پھر مدعو نہ کیا گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے تعلق رکھنے والے راشد نسیم اور ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی 70 ویں سالگرہ پر ان باصلاحیت باپ بیٹی نے مزید 3 عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام پہلے سے زیادہ روشن کر دیا۔ راشد نسیم پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں جب کہ ان کی کم عمر بیٹی فاطمہ نسیم خواتین کی کیٹیگری میں ملک کے لیے سب سے زیادہ ریکارڈ قائم کرنے والی شخصیت بن چکی ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نئی مخصوص کیٹیگری متعارف کرواتے ہوئے دونوں کو خصوصی اہداف بھیجے...
    بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں رام گوپال ورما کی فلم ’کمپنی‘ میں مرکزی کردار حاصل کرنے کے لیے غیرمعمولی محنت کی اور باقاعدہ طور پر کچی آبادی میں رہائش اختیار کی۔ ایک انٹرویو میں ویویک اوبراے نے بتایا کہ وہ تقریباً 2 ماہ کچی آبادی میں رہے جہاں رات کے وقت ’بڑے بڑے چوہے‘ آتے تھے اور انہیں پانی بھرنے کے لیے ڈرم استعمال کرنا پڑتا تھا، جب کہ غسل خانے کے لیے عوامی بیت الخلا کا سہارا لینا پڑتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی سب سے امیر اداکارہ کون، حیران کن نام سامنے آگیا ویویک کے مطابق جب انہوں نے پہلی بار رام گوپال ورما...
    اسلام ٹائمز: عراقی عوام نے حالیہ انتخابات میں کالعدم بعث پارٹی یا اسرائیل کیساتھ تعلقات کی وکالت کرنیوالوں اور عراق میں امریکی فوجی موجودگی جاری رکھے جانے کے حامیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ 11 نومبر 2025ء کے دن منعقد ہونیوالے پارلیمانی الیکشن میں ٹرن آوٹ تقریباً 56 فیصد رہا۔ عراق میں سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کی سرنگونی کے بعد یہ کسی بھی الیکشن میں سب سے بڑا ٹرن آوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی عراقی عوام نے حالیہ انتخابات میں کالعدم بعث پارٹی یا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وکالت کرنے والوں اور عراق میں امریکی فوجی موجودگی جاری رکھے جانے کے حامیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ 11 نومبر 2025ء...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ضمنی انتخاب میں تعینات سرکاری ملازمین کے خلاف دھمکی آمیز بیان کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ اس بیان نے نہ صرف سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے بلکہ انتخابی عمل کی شفافیت سے متعلق سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے آج صبح ساڑھے 11 بجے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سہیل آفریدی کے بیان پر مناسب قانونی کارروائی اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کا ردِعمل دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان نے سہیل آفریدی کے بیان کا دفاع کرتے...
    ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن (یومِ اطفال) منایا جا رہا ہے. اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہترین پرورش کیلئے والدین میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔  اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے 20 نومبر 1989 کو بچوں کیلئے مخصوص کیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے بچوں کو درپیش مسائل کا سدباب اور ان کی فلاح و بہبود میں بہتری لانا ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم عالمی یوم اطفال پر والدین میں بچوں کی بہترین تربیت کے لئے شعور بیدار کیا جاتا ہے کہ وہ ابتدائی...
    راولپنڈی: تھانہ بنی کی حدود میں ایک ماہ قبل ہونے والے شہری کے اندھے قتل کا معما حل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول وقار احمد کی اہلیہ، اس کا آشنا اور آشنا کا ساتھی واردات میں ملوث پائے گئے ہیں جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت مقتول کی گاڑی روک کر فائرنگ کی اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا تھا۔ تحقیقات کے آغاز میں مقدمے میں شامل کی گئی ایک خاتون کا واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہ ہو سکا۔ بعد ازاں پولیس نے کیس کی سمت متعین کرنے کے لیے سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں، ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مزید پڑھیں: ’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں موجود دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلا ہدفی آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگرد مارے گئے۔   آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی کے بعد...
    آئرش مصنفہ سلی رونی نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین ایکشن سے وابستہ ان قیدیوں کی حالت پر فوری توجہ دی جائے جو بہتر جیل حالات، ضمانت اور تنظیم پر عائد پابندی کے خاتمے کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 زیرِ سماعت قیدیوں میں سے 2، دو ہفتے سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کی صحت بگڑنے کی اطلاعات ہیں۔ مزید پڑھیں:بکر پرائز 2025 اپنے نام کرنیوالی بھارتی مصنفہ بانو مشتاق کون ہیں؟ رونی نے قیدیوں پر مبینہ سینسرشپ، خطوط روکے جانے، طویل تنہائی اور بغیر ٹرائل طویل حراست کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام قیدی بغیر جرم ثابت...
    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیا مرزا نے پہلی بار اس بات کا کھل کر اعتراف کیا ہے کہ سابق شوہر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد بطور سنگل پیرنٹ زندگی گزارنا ان کے لیے کتنا مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد پار بچے کی پرورش نہایت چیلنجنگ ذمہ داری ہے۔ ثانیا مرزا، جو پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد دبئی منتقل ہوئیں، علیحدگی کے بعد اپنے بیٹے اذہان کی بنیادی ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو میں، جو انہوں نے فلم ساز اور میزبان کرن جوہر کے ساتھ کی، ثانیا مرزا نے اعتراف کیا کہ تنہا والدین بننا نہ صرف جذباتی طور پر بھاری ہے بلکہ اپنے مصروف پیشہ ورانہ معمول کے ساتھ اسے سنبھالنا بھی...
    امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ رکوانے پر کال کرکے میرا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی کال کرکے کہا کہ میں تیار ہوں، میں نے کہا کس بات پر تیار ہو تو مودی نے کہا کہ جنگ روکنے پر تیار ہوں، مودی نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکالنے لگے تھے، مگر میں نے مداخلت کرکے جنگ رکوا دی۔ امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی...
    اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کشمیری قیادت کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی اور مشترکہ بیانیے کا فروغ انتہائی اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازعہ ہے، جسے کسی بھی صورت بھارت کا داخلی معاملہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کشمیری قیادت کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی...
    اسرائیل نے الزیتون، خان یونس اور شجاعیہ میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فورسز کے غزہ میں فضائی حملے میں مزید 28 فلسطینی شہید کر دیئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیل نے الزیتون، خان یونس اور شجاعیہ میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 10 اکتوبر سے اب تک 279 فلسطینی شہید جبکہ 652 افراد زخمی ہوچکے، اسرائیل نے 393 بار معاہدے کی خلاف ورزی کی، غزہ میں شدید بارشوں سے بھی مشکلات بڑھ گئیں، 70 ہزار خاندان متاثر ہوئے۔
    عالمی یومِ اطفال کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے علیحدہ پیغامات میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور معیاری تعلیم کی قومی و عالمی اہمیت اجاگر کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، حقوق اور تعلیم کے فروغ کے عزم کا اعادہ کر رہا ہے۔ اس سال یومِ اطفال ’میرا دن، میرے حقوق‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد بچوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل اور ان کے حقوق کی مؤثر تکمیل پر توجہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کے مستقبل کا انحصار بچوں کی بہتر نشوونما اور تعلیم پر...
    7 سال کی عمر میں شام کے تاریخی مگر محصور شہر حلب سے کیے گئے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے عالمی توجہ حاصل کرنیوالی 16 سالہ لڑکی کو جنگ سے متاثرہ بچوں کی وکالت پر کِڈز رائٹس پرائز سے نوازا گیا۔ 2016 میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکی منتقل کیے جانیوالی بانا العبد کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز ان کی ان کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا، جن میں خاندانوں کا دوبارہ ملاپ، اسکولوں کا دوبارہ کھلنا، اور غزہ، سوڈان، یوکرین اور شام جیسے جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے لیے امید فراہم کرنا شامل ہے۔ Today, I stood on the stage of the International Children’s Peace Prize, but I wasn’t alone. I carried every child who lives in fear ,...
    امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج درجنوں کمپنیوں کے ساتھ 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہو رہے ہیں، امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان ایک مضبوط اور جرأت مند انسان ہیں۔...
    امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بےقابو ہو جانیوالی تھی، لیکن اب مجھے لگ رہا ہے کہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کیلئے بہت اہم ہے، اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کے حوالے سے کوئی مضبوط اقدام کروں، اسی لیے سعودی ولی عہد کی درخواست پر  سوڈان تنازع پر کام...
    کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگی، ملت جعفریہ کے خلاف میڈیا ٹرائل کے پس پردہ عوامل؟ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فرقہ پرست کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیجانب سے ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کیوں؟ تاریخی پاک ایران تعلقات کے باوجود اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کے جمہوری اسلامی ایران کیخلاف انتہائی نازیبا خطابات کیوں؟ اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کی ملت تشیع کے خلاف اختلافات کے پیغام پاکستان بیانیئے پر اثرات؟ شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں کی مسلکی، غیر ملکی وابستگی، سیاسی و مذہبی سہولتکاروں کی شناخت کیوں ظاہر نہیں کی جاتی؟ شیعہ مسلمانوں کے خلاف کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی کھلے عام سرگرمیاں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر...
    کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بعد مسافروں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن کا افتتاح 2 روز قبل وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟ سہولیات کی بات کی جائے تو 2 نئے اور جدید کمرشلی امپورٹنٹ پرسنز (سی آئی پی) لاؤنجز بنائے گئے ہیں۔ وہاں 3 کشادہ اور روشن ویٹنگ ہالز (انتظار گاہیں) بھی تیار کیے گئے ہیں اور مسافروں اور سامان کی آسانی کے لیے 4 خودکار زینے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ جدید اور اعلیٰ معیار کے ایگزیکٹو واش رومز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے شخص کی شناخت مجاہد حسین کے نام سے کی گئی ہے۔
    کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مرکزی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 1 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی 12، نوکنڈی 9، گوادر کی ساحلی پٹی پر 14 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    ایرانی انقلاب آیا تو کسی بھی انقلاب کی طرح چنگھاڑتا آیا۔ ہر انقلاب کی طرح اس نے بھی انہیں روند ڈالا جن کے کرتوت اس کے وجود کے ذمہ دار تھے۔ انقلاب ایسا ہی ہوتا ہے۔ یہ کبھی صدیوں تو کبھی عشروں کی گھٹن کا نتیجہ ہوتا ہے۔ سو جب طویل بے بسی اچانک کچھ وقت کے لیے ایک طرح کی قادر مطلق بن جاتی ہے، تو سب سے پہلے انصاف والی عینک توڑ ڈالتی ہے۔ یہ بے رحم طاقت وہ سب کرتی ہے جس کا جزو جزو لاقانونیت سے عبارت ہوتا ہے۔ قابل قبول ہی نہیں قابل فخر لاقانونیت۔ اس کے افتخار کی وجہ وہ طویل ناانصافیاں ہوتی ہیں جن سے پورا سماج مدتوں گزرا ہوتا ہے۔ یوں یہ...
    پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے اکتوبر 2025 میں ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ اس ایک مہینے میں برآمدات 384 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات ہیں۔ ماہرین کے مطابق اکتوبر کی برآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ رہیں، جبکہ ستمبر کے مقابلے میں بھی ان میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں مجموعی آئی ٹی برآمدات ایک اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پے پال سروس شروع کرنے کے لیے حکومت کیا کوشش کررہی ہے؟ ہر چند ماہ بعد وزارتِ اطلاعاتِ ٹیکنالوجی کی جانب...
    پاک ایران سرحد پر واقع سوراب مند تجارتی پوائنٹ تقریباً 10 سال مسلسل بند رہنے کے بعد دوبارہ کھلنے والا ہے جس سے خطے میں معاشی بحالی اور دو طرفہ تجارت کو نئی جہت ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سیاسی مشاورت: تجارت سمیت اہم معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے حالیہ دنوں ایرانی حکام سے ملاقات کی جس میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں اس اہم سرحدی پوائنٹ کو دوبارہ فعال کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ سرحدی انتظامات کے جائزے کے لیے یکم دسمبر کو پلر نمبر 214 کا مشترکہ معائنہ بھی طے پایا ہے۔ سوراب مند بارڈر گیٹ...
    اسلام آباد (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے ابھی سے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت کی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔ شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے پانی...
    اسلام آباد (آئی این پی )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت کے حوالے سے بیان کو دنیا نے سچ ثابت ہوتا دیکھا، جہاں افواج پاکستان نے بھارتی ٹیکنالوجی تک کو شکست دی۔طلبہ اور اساتذہ نے...
    لاہور+راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑے اعلانات کیے۔  مریم نواز نے راولپنڈی میں 30 ارب سے سگنل فری کوریڈور بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے، لاہور کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد اگلا کینسر ہسپتال راولپنڈی اور پھر ڈی جی خان میں بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جلد از جلد بس سٹیشن بنانے کی ہدایت کی۔ 100 ارب سے دیہات میں نیا ڈرینیج اور سیوریج سسٹم لانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہراسگی کے خلاف نیا قانون لانے کا بھی اعلان...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق شاہین سٹرائیک ٹو کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین سٹرائیک ٹو 8 سے 19 نومبر انسداد دہشتگردی کے ڈومین میں ہوئی۔ مشق میں پاک فوج اور انڈونیشیئن آرمی کی  کامبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ افتتاخی تقریب میں پاکستان کے جنرل افسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انڈونیشیا کی جانب سے سینئر عسکری حکام نے نمائندگی کی۔ دونوں ممالک کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مشق میں گنجان آباد علاقوں میں کارروائیوں اور کاؤنٹر آئی ای ڈی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
    ابوظہبی(آئی این پی )خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابوظہبی آرٹ 2025 ء کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔خاتون اول نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے، ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کا موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کئے جاتے ہیں۔
    لاہور+ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت لیا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.44 میٹر، دوسری تھرو 83.05 میٹر، تیسری تھرو 82.48 میٹر رہی جبکہ چوتھی باری میں 77.06 میٹر کی تھرو کی۔ ارشد ندیم نے 83.05 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل جیت گئے۔ چیئرمین پی سی بی محسن...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے علیمہ خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور پارلیمان کی بالادستی ہونی چاہئے۔ اس کیلئے اتفاق رائے چاہئے تو ہم تیار ہیں۔ آئین پر چلے تو مل کر آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ اچھا سماجی معاہدہ کریں‘ پاکستان کو چلائیں۔ حکمران 5 نکات پر دستخط کر دیں۔ بانی پی ٹی آئی سے میں دستخط کرا لوں گا۔ دوسری جانب اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے والے ججز آگے آکر ہماری تحریک کو لیڈ کریں، پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی۔ سپریم کورٹ کے جن ججز نے قربانی دیکر استعفیٰ دیا ہے وہ پاکستانی قوم کے ہیروز...
    مظفرآباد(آئی این پی )آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے ایوان صدر مظفر آباد میں حلف اٹھا لیا۔سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے نئی کابینہ سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں 18 وزرا اور 2 مشیر شامل ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں سردار فہیم ربانی، چودھری اخلاق، یاسر سلطان، سردار محمد حسین، نبیلہ ایوب، چودھری رشید، چودھری ارشد، جاوید بڈھانوی، جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، دیوان چغتائی، ملک ظفر، ضیا القمر، عامر یاسین ، بازل نقوی، میاں عبد الوحید اور علی شان سونی نے بطور وزرا حلف اٹھایا۔آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وزیراعظم نے...
    اسلام آباد (عترت جعفری) آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں کرپشن اور گورننس کے حوالے سے تشخیصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان آئندہ پانچ سال کے اندر گورننس کی اصلاحات کے پیکج پر عمل کر لے تو اس کی جی ڈی پی میں پانچ سے ساڑھے چھ فیصد (قریبا 20 سے 26 ارب ڈالر تک) اضافہ ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی ایک اہم شرط کو پورا کرتے ہوئے گورننس اور کرپشن  کی  تشخیصی سپورٹ جاری کر دی  گی ہے اور اس رپورٹ کے اجرا سے ائی ایم ایف کے بورڈ کی طرف سے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور جاری قرضہ پروگرام کی قسط  کے اجراء کی اخری رکاوٹ بھی دور ہو گئی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26 ویںاور 27 ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کر دیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں، جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے۔ لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بیرون ممالک سے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سعودی عرب کے بزنس فورم میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے میں اپنے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں جوہری طاقتوں کو ٹیرف کی تلوار دکھا کر ایک ممکنہ ایٹمی جنگ کی دلدل سے کھینچ نکالا۔ فورم سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت لڑنے کو تیار تھے اور مجھے ایٹمی ہتھیاروں کی بو آ رہی تھی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے انہیں خبردار کیا کہ جنگ روکو ورنہ 350 فیصد ٹیرف لگا دوں گا اور تم امریکا کے ساتھ تجارت کی خواب دیکھنا بھی بھول جاؤ گے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مشیروں نے کہا آپ ایسا...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہو گا۔ مصدق ملک اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے پریس کانفرنس کی۔ مصدق ملک نے کہا کہ اگلے سال مون سون سیزن زیادہ شدت سے آئے گا۔ اور اگلے دو سو دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہئے۔ اس سال سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ ہمارا نکاسی کا نظام موجودہ موسمی شدت کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ہے۔ طویل مدتی حکمت عملی کے تحت پانچ سال میں موسمیاتی مطابقت کا حامل انفراسٹرکچر تیار...
    اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انسانی معاشرے کے حسن اور قوموں کی ترقی میں تعلیم کا اہم ترین کردار ہے۔ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے، چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت۔ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف سکول، کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدار کا خیال رکھ سکے۔ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں نجی سکول میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملتان اولیاء...
    لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات پر پنجاب بھر میں قائم ماڈل کورٹس کے قیام کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی جامع عدالتی اصلاحات، جدید کیس مینجمنٹ سسٹم اور مؤثر مانیٹرنگ کا براہ راست نتیجہ ہے کہ ماڈل کورٹس نے اکتوبر 2025 کے مہینے میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ہزار 275 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں۔ جس سے ناصرف زیر التواء مقدمات کی تعداد میں کمی آئی ہے بلکہ وکلاء اور سائلین کا نظام انصاف پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق فوجداری ماڈل کورٹس نے گزشتہ ماہ 1ہزار 72 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں، جن میں قتل...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن پوری رفتار سے جاری ہے۔ صوبے بھر میں اس کریک ڈاؤن کو منظم، قانون کے مطابق اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے ویسل بلور میکانزم کے تحت شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کی ترغیب دی ہے‘ جس کے نتیجے میں متعدد افراد نے درست اور قابلِ عمل معلومات فراہم کی ہیں۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی نشاندہی کرنے والے شہریوں کو نقد انعام دیا جائیگا جبکہ ویسل بلور کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ گزشتہ تین ہفتوں میں 6...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زمین کے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ سی ڈی ے اپنا کام نہیں کرسکتا تو ایف آئی اے کو بھیج دئیے، اداروں میں بد عنوانی ہوتی ہے  ویری فیکیشن کا تو کوئی طریقہ ہونا چاہیے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بد قسمتی سے  یہ نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہی ہے، سرکاری دفاتر میں بیٹھے افسر تنخواہ بھی لیتے ہیں اور رشوت بھی لیتے ہیں۔ ء ریکارڈ نہیں ہے تو2021ء  تصور کر لیں سب...
    اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، سردار محمد یوسف نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے ایک جامع، روشن اور قابلِ عمل نمونہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو اخلاق، عدل، رواداری، شفقت سے بھرپور اور حکمت آج کے دور کے چیلنجز کا بہترین حل فراہم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر سردار یوسف نے مزید کہا کہ صوفیائے کرام نے سیرت نبوی ﷺ کو صرف بیان نہیں کیا بلکہ اپنے کردار اور عمل سے اس کا زندہ نمونہ پیش کرکے ہماری رہنمائی کی۔ آج مختلف ادارے اسی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار عطیات دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے اور کراچی پاکستان میں عطیات دینے والوں میں سب سے اوپر ہے اور جو لوگ عطیات چھپا رہے ہیں وہ بھی سامنے آئیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں چیلنجز آتے رہتے ہیں، متحد ہو کر ہی چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے، ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال 2025ء کا عالمی یوم اطفال میرا دن، میرے حقوق کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو بچوں کے بنیادی حقوق کی ادائیگی، ان کی نشوونما اور زندگی کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے بچوں سے جڑا ہوتا ہے لہٰذا عالمی سطح پر بچوں کی خوشحالی اور فلاح کے لیے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔...
    بہاول نگر: فورٹ عباس میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر خبر ایکسپریس نیوز پر چلنے کے بعد پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں شوہر سمیت سسرال کے چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، سسرال والوں نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی تاہم پولیس...
    کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے ملیر کے علاقے دھنی پرتو گوٹھ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے میں 4 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نواز، محمود، نصار اور محمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکوؤں محمد نواز اور محمود کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر دو ملزمان نصار اور محمد خان کو تھانہ شاہ لطیف منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول بمعہ میگزین، 2 موٹر سائیکلیں، 2 قیمتی لیپ ٹاپ، 9 موبائل فونز، 50 ہزار روپے نقد اور 3 عدد پرس برآمد کیے گئے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات اور تباہ کاریوں کو روکنا اب ملکی سیاست اور حکمتِ عملی کا بنیادی محور ہونا چاہیے، کیونکہ حالیہ برسوں میں سیلاب نے معیشت، انفرا اسٹرکچر اور انسانی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے بتایا کہ 2022 کے تاریخی سیلاب نے ملکی معیشت کو 9 فیصد جی ڈی پی کے برابر نقصان پہنچایا۔ گزشتہ تین سے چار بڑے سیلابوں کے دوران 4 ہزار 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4 کروڑ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے، رواں برس بھی صورتحال تشویش ناک رہی...
    کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، اور اس سلسلے میں خواتین کے لیے مزید پنک بسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے جو بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر جلد نظر آئیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بسیں پہلے ہی چل رہی ہیں، جبکہ بی آر ٹی گرین لائن میں بھی خواتین کے لیے علیحدہ اسپیس مختص کی جائے گی تاکہ انہیں محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کی جا...
    معروف اور پیش بینی کے واقعات سے شہرت پانے والی اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ کے مصنف ڈینیئل انتھونی مک گراتھ چل بسے۔ ڈین مک گراتھ کی عرفیت سے پہچانے جانے والے اسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل کے بارے میں علم ہوا ہے کہ ان کی موت فالج کے باعث ہوئی۔ ڈین مک گراتھ امریکی شوبز اور مزاحیہ تحریروں کی دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے تھے۔ انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم بھی حاصل کی تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔ ڈین ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ہونہار طالب علم تھے اور دوران تعلیم MIT میں کمپیوٹر گیمز بھی ڈیزائن کرتے رہے۔...
    سنگاپور میں ’’وِکڈ: فار گُڈ‘‘ فلم پریمیئر کے دوران امریکی پاپ اسٹار آریانا گرانڈے سے بدسلوکی کرنے والے شخص کو 9 دن قید کی سزا سنادی گئی۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچائی تھی۔ اسٹیج پر آکر حملہ کرنے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا تھا۔ مقامی اخبار اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق 26 سالہ جانسن وین کو عدالت نے عوامی خلل پیدا کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔ وین خود کو ’اسٹیج انویڈر‘‘ یعنی مشہور شخصیات کے قریب جانے کے لیے اسٹیج یا رکاوٹیں توڑ کر گھس آنے والا فرد کہتے ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھی کئی بار لائیو ایونٹس کی سیکیورٹی توڑ چکے ہیں، جن میں کیٹی پیری، دی ویکینڈ کے کنسرٹس اور ویمنز...
    ہالی ووڈ کے مقبول ترین ایکشن ہیرو ٹام کروز کو بالآخر اُن کے طویل اور شاندار کیریئر کے اعتراف میں پہلا اعزازی آسکر ایوارڈ دے دیا گیا۔ یہ وہ اعزاز ہے جس کا انتظار انہوں نے تقریباً ساڑھے چار دہائیوں تک کیا۔ اتوار کی شام لاس اینجلس میں ہونے والی سالانہ گورنرز ایوارڈز کی پروقار تقریب میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے ٹام کروز کو یہ ٹرافی پیش کی، اور حاضرین نے انہیں ایک منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی۔ 63 سالہ اداکار کو اپنے پورے کیریئر میں بہترین اداکاری کے لیے چار بار نامزدگیاں ملیں لیکن وہ کبھی آسکر جیت نہ سکے۔ اس بار بھی انہیں کسی فلمی کردار پر ایوارڈ نہیں ملا، بلکہ...
    بھارتی شوبز انڈسٹری کے ایک ابھرتے ہوئے گلوکار صرف 36 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے افسردہ چھوڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار ہیومنے ساگر ابھی کامیابیوں کے سیڑھیوں پر شہرت کے عروج کی جانب تیزی سے گامزن تھے کہ وقت اجل آگیا۔ میوزک اسٹار ہیومنے ساگر کا جگر ناکارہ ہوچکا تھا جس سے ان کے دیگر اعضا کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا تھا اور وہ تیزی سے کمزوری اور نقاہت کا شکار تھے۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ گلوکار کو 3 دن قبل طبیعت بگڑنے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ اہل خانہ کے بقول ہیومنے ساگر کا نمونیا بگڑ گیا تھا جب کہ وہ پہلے ہی جگر کے دائمی مرض میں مبتلا تھے۔ ماہر...