2025-07-08@17:01:35 GMT
تلاش کی گنتی: 4259

«تشویش کا»:

(نئی خبر)
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان کیا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ملتان، وہاڑی، رحیم یار خان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور سمیت 12 اضلاع کی دیہی خواتین کو گائے اور بھینسیں ملیں گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ 55 سال تک کی عمر کی طلاق یافتہ، بیوہ غریب خواتین مفت گائے اور بھینس کےلیے ایپلی کیشن کے ذریعے اپلائی کرسکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عزم ظاہر کیا کہ دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹانا ہے۔
    اسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
    xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں پھر ردو بدل کرتے ہوئے  6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ والے سیلری سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح ایک فیصد کرنے کی چھ لاکھ سے بارہ لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس ڈھائی فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر منافع کیلئے سرمایہ کاری کی کم از کم مدت 3 ماہ کرنے کی سفارش کردی،  اجلاس میں چھ لاکھ سے بارہ لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس ڈھائی فیصد سے کم کرکے ایک...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے۔ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران کے اندر میزائل حملے کیے ہیں جن میں ایرانی میزائلوں، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ الجزیرہ نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ اصفہان ایران کے جوہری پروگرام کا اہم مرکز ہے اور یہاں ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی...
    اسرائیلی فوج نے اپنے تازہ حملے میں ایرانی جوہری سائنسدان کو اہلیہ سمیت مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق ڈرون حملے میں 2 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایرانی جوہری سائنسدان اپنی اہلیہ سمیت موجود تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے اسلحہ منتقلی یونٹ کے کمانڈر بہنام شہریاری کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بہنام شہریاری ایران سے مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کو اسلحہ منتقل کرنے کی تمام کارروائیوں کے نگران تھے۔
    اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کی قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اصفہان میں نیو کلیئر سائٹ پر بھی حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم...
    اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ، قومی قیادت کا خراجِ عقیدت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور جمہوریت کی علمبردار شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں محترمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بی بی نے آمریت کے خلاف استقامت سے مزاحمت کی اور ہمیشہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر...
    ایران کے جوہری پروگرام کو دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے جرمن اخبار بِلڈ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’ہم جو اندازہ لگا رہے ہیں، اس کے مطابق ہم نے پہلے ہی کم از کم دو یا تین سال کے لیے ان کے پاس جوہری بم کے امکان میں تاخیر کر دی ہے۔‘ گیڈون سار نے کہا کہ ’اسرائیل کا ایک ہفتہ طویل حملہ جاری رہے...
    اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس سے پہلے سے کشیدہ خطے میں مزید تناؤ بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا سجیل 2 میزائل: اسرائیل میں تباہی مچانے والے جدید ترین ہتھیار کی خاص بات کیا؟ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آمین پورجودکی (جسے آمین فار جودخی بھی لکھا جاتا ہے) جو پاسداران کے ایرو اسپیس فورس میں دوسری ڈرون یونٹ کی قیادت کر رہے تھے، اسرائیلی فضائیہ کے نشانہ بنائے گئے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ ہفتے کے روز ہوا تھا، لیکن حملے کی صحیح جگہ یا دیگر تفصیلات فوری طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیل نے اصفہان میں واقع ایک حساس جوہری تنصیب کو اپنے حالیہ فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے، تاہم ایرانی حکام نے اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے تابکار مواد کے اخراج یا جانی نقصان کی تردید کی ہے۔اصفہان کے نائب گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں صوبے کے مختلف شہرلنجان، مبارکہ، شہریزہ اور مرکزی شہر اصفہان نشانہ بنے، جن میں جوہری تنصیبات کے گرد و نواح بھی شامل ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق نائب گورنر نے کہا کہ اگرچہ جوہری مقام کو نشانہ بنایا گیا، لیکن خوش قسمتی سے کوئی خطرناک اخراج نہیں ہوا، اور نہ ہی کوئی جانی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل...
    اسرائیل نے ایران پر تازہ حملوں میں میزائلوں کے ذخیرہ کیے گئے مقامات اور انفرااسٹرکچر کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام کام کرنے والی خبر رساں ایجنسی ’فارس نیوز‘ کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے وسطی شہر اصفہان میں ایک دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔ دھماکے کے بعد شہر میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ شہر اصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سینٹر کا گھر ہے، جو ایران کا سب سے بڑا جوہری تحقیقی کمپلیکس ہے۔ اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے 72ویں یومِ پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، جمہوریت اور عوام کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور خدمات ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ خورشید احمد شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کو اُن کی بے مثال جدوجہد اور عظیم قربانی کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف جمہوریت کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی بلکہ خواتین کی ترقی کے لیے بھی اہم اقدامات کیے، جنہوں نے مجموعی معاشرتی ترقی میں نمایاں...
    امریکا کا مشرق وسطیٰ میں بحریہ اور فضائیہ کے اثاثے منتقلی کا عمل جاری ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق پیر تا جمعرات 52 امریکی طیارے مشرق وسطیٰ روانہ ہوئے۔ طیارے یورپی ممالک اور مشرقی بحیرہ روم سے مشرق وسطیٰ منتقل ہوئے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق طیاروں میں بیشتر ٹرانسپورٹ اور ری فیولنگ طیارے ہیں۔ Post Views: 1
    ایران کا اسرائیل پرتازہ جوابی حملہ، فوجی اڈوں،ایٹمی ری ایکٹرکو نشانہ بنانے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز ایران اسرائیل جنگ نویں روزمیں داخل ہوگئی،ایران کی جانب سےاسرائیل پرتازہ جوابی حملہ کیاگیا،آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنےمیں ناکام ہوگئے،مقبوضہ وسطی اورجنوبی فلسطین میں سائرن بج اٹھے،حیفا پرایرانی حملوں میں زخمیوں کی تعداد پینتالیس ہوگئی۔ ایران نے اسرائیل کےفوجی اڈوں اوردمونا میں ایٹمی ری ایکٹرکو بھی نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے،ایران کے میزائل حملوں میں وسطی اسرائیل میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،اسرائیلی جنرل نےانتباہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ طویل ہوسکتی ہے،عوام تیار رہیں،مزید مشکل دن آنیوالے ہیں۔ ایران کے شہر اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،خیال رہے کہ اصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سینٹر ایران...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری کا شہید بینظیر بھٹو کی۷۲ ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام، صدر مملکت نے کہا ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی ، شہید بی بی نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت سے مزاحمت کی ۔ شہید محترمہ نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی، شہید بی بی قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ این بی 1.8.1 یا نمبس چین سے امریکا تک پھیل گیا۔ امریکا میں جون کے آغاز تک یہ وائرس نئے کیسوں کا تقریباً ایک تہائی حصہ بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق نمبس ویرینٹ کی علامات زیادہ تر سابقہ ویرینٹس جیسی ہی ہیں، جیسے کہ زکام جیسی علامات، بخار، گلا خراب، تھکن، سردرد، بدن درد، کھانسی، سانس لینے میں دشواری متلی یا الٹی آنا۔ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ ویرینٹ زیادہ شدید بیماری کا باعث بنتا ہے، لیکن اس کے زیادہ پھیلنے کی صلاحیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نمبس ویرینٹ میں کچھ مدافعتی نظام سے بچنے کی صلاحیت دیکھی گئی ہے،...
    نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3 سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن  3 سے 10سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی، آئرِس اسکین بھی لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں ترامیم کا نفاذ کردیا۔ اعلامیے کے مطابق شناختی نظام کو جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا نے اصلاحاتی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے۔ نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3...
    وزیر خزانہ کا بجٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ 150 ارب سے زائد کا ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 22 ارب روپے اور 80 ارب روپے غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تجویز کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ 26-2025ء کا اجلاس 23 جون کو طلب کرلیا۔ صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل مالی سال 26-2025ء کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ 150 ارب سے زائد کا ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 22 ارب روپے اور 80 ارب روپے غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تجویز کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ڈی پی...
    واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے نے "پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی کی، جس میں آئی ٹی فرموں، ٹیک ایگزیکٹوز، کاروباری رہنماؤں، اور کاروباری افراد نے نمایاں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے ریمارکس میں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ترقی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا وعدہ رکھتا ہے، اور یہ کہ پاکستان ابھی اپنی مکمل آئی ٹی صلاحیت کا ادراک کرنا شروع کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان کی نوجوان، باصلاحیت آبادی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مارکیٹ کے منافع کی اہمیت پر زور...
      اسلام آباد :  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مولانا کے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور انہیں اغوا کرنے کی ناکام کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔...
    امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگنے کی خبریں بھارتی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی وائرل ہونے والی خبروں میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے، خبروں میں دعوی کیا گیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگے۔ ہندوستانی میڈیا اس سے پہلے بھی پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا کر چکا ہے، انڈین میڈیا جعفر ایکسپریس، پہلگام اور انڈیا کی پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کے دوران بھی ایسا کر چکا ہے۔ فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کے بعد انڈین میڈیا پر چلنے والی جعلی خبریں امریکا کی ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگنے کی خبریں اسی...
    حکومت نے آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے دیگر سیکٹرز کے ساتھ آن لائن کام کرنے، خرید و فرخت کرنے اور آن لائن تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گو 10 جون کو پیش کیے گئے بجٹ میں اس ٹیکس کی تفصیل سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا لیکن اب اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آن لائن کاروبار اور کوریئر سروس والوں کے لیے بری خبر آن لائن کاروبار کرنے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت جبکہ آن لائن پڑھانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی حمایت کی گئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تمام آن لائن کاروبار کرنے والوں پر...
      اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں ترامیم کا نفاذ کردیا۔ اعلامیے کے مطابق شناختی نظام کو جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا نے اصلاحاتی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دےچکی ہے۔ نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3 سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن 3 سے 10سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی، آئرِس اسکین بھی لیا جائے گا۔ نادرا نے بتایاکہ 10 سے 18سال کے بچوں کیلئے تصویر، بائیومیٹرک اورآئرِس اسکین لازمی ہوگا۔...
    تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)ایران نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک اور موساد جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ گرفتار جاسوس بذریعہ واٹس ایپ ایرانی فضائی دفاع کا ڈیٹا شیئر کر رہا تھا۔(جاری ہے) جمعے کو حکام نے موساد کے ایک مشتبہ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ذریعے ایران کی فضائی دفاعی تنصیبات کے بارے میں معلومات اسرائیل کو بھیجی تھیں۔
    لاہور (نیوز ڈیسک)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں کوئی لنچ فری نہیں ہوتا،پاکستان میں کچھ لوگ عاصم منیر کے ٹرمپ کیساتھ لنچ پر خوشیاں منا رہے ہیں، امریکہ نے ایوب، ضیاء، ایوب خان اور مشرف کو سپورٹ کیا تھا ، اس کی قیمت ہوتی ہے ، اس لنچ کی بھی قیمت ہو گی، ابھی سے ہی 2030 کی باتیں ہونا شروع ہو گئی ہیں یہ لنچ بالکل فری نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2030 کی باتیں شروع ہو گئیں ہیں کہ اس وقت پاکستان وہاں ہو گا، یہاں ہوگا، یہ باتیں ہو رہی ہیں ، اسی قسم کا ایک ماحول بن رہاہے ، میری کوشش ہے...
    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو صادقین کیساتھ نہیں، وہ لاشعوری طور پر غزہ، ایران اور انسانیت کے قاتلوں ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے صہیونی ایجنڈے کیساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو خبردار کیا کہ اس معرکے میں خاموشی، غفلت یا غیر جانبداری دراصل ظلم کیساتھ کھڑا ہونے کے مترادف ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان صدائے حق کے ساتھ واضح اور بے خوف انداز میں کھڑا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایران محض ایک ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف نہیں لڑ رہا، بلکہ وہ اسلام، قرآن، انسانیت اور پاکستان کے دیرینہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: فلسطین ایکشن کے کارکنوں نے برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے اڈے میں گھس کر طیاروں کو نقصان پہنچایا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کی حمایت میں سرگرم تنظیم ‘فلسطین ایکشن’ سے تعلق رکھنے والے کارکن آکسفورڈ شائر میں واقع رائل ایئر فورس کے اڈے (RAF Brize Norton) میں داخل ہوئے اور وہاں موجود دو طیاروں کو نقصان پہنچایا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 لوگ اسکوٹرز پر سوار ہوکر رائل ائیر فورس کے ری فیولنگ کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں تک پہنچے اور پھر آگ بجھانے والے آلات کے ذریعے ان جہازوں کے ٹربائن انجن میں لال رنگ کا اسپرے کیا۔فلسطین ایکشن گروپ کا کہنا ہے کہ طیاروں...
    علی ساہی:پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے نئی جیمرز  گاڑیوں کی خریداری مکمل کر لی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے 2 بی ایم ڈبلیو گاڑیاں جبکہ جیمرز سے لیس وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 5 لینڈ کروزرز خریدی گئی ہیں۔دونوں بی ایم ڈبلیوگاڑیاں جرمنی سےامپورٹ کی گئی ہیں،بلٹ پروف گاڑیاں5لاکھ کےقریب یوروزمیں خریدی گئی ہیں. ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  پولیس حکام کے مطابق بی ایم ڈبلیوگاڑیاں سی ٹی ڈی کےزیراستعمال رہیں گی ،گاڑیاں غیر ملکیوں کے لئے استعمال کی جائیں گی،5 لینڈکروزرزگاڑیاں جیمرزکیلئے اور وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے استعمال ہونگی،20کروڑسےزائدمالیت کی لینڈکروزرگاڑیاں سپیشل...
    سٹی42: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دبئی، یو اے ای اور سعودی عرب میں پاکستانی تاجروں کو درپیش کاروباری اور لیبر ویزوں کے سنگین مسائل کو حل کیا جائے۔ کاروباری برادری کو ان ممالک میں ویزوں کے حصول میں غیر معمولی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ان مسائل کی وجہ سے پاکستان کی بیرونی تجارت شدید متاثر ہو رہی ہے۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ یہ ایک سفارتی سطح کا معاملہ ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔حکومت سینئر وفاقی وزیر کی سربراہی میں فوری اعلیٰ سطحی وفد ان ممالک میں بھیجے۔دبئی، یو اے ای اور سعودی عرب سے ویزہ پالیسی میں نرمی کے لیے بات...
    چین جنوبی ایشیا تعاون فورم کے چھٹے اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا پیسیفک ایمبیسیڈر عمران احمد صدیقی نے چینی نائب وزیرِ خارجہ سن وے ڈونگ سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے پاک چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون و شراکت داری کے عزم کا بھی اعادہ کیا، فریقین نے تعاون، نئے چیلنجز اور مشترکہ مواقع کے تناظر میں علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے تذویراتی ابلاغ اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری منصوبے سی پیک کے تحت زراعت، کان کنی، انڈسٹریل پارکس، آف شور...
    اسرائیلی فوج نے رات گئے تہران میں ایرانی فوجی تنصیبات اور ایک جوہری تحقیقاتی مرکز پر وسیع فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، صہیونی فوج کے ان حملوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے، جنہوں نے 120 بم اور میزائل داغے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے مقامات میں تہران میں واقع متعدد میزائل سازی کے کارخانے شامل تھے، جو ایران کی وزارت دفاع کے صنعتی مرکز کے طور پر کام کر رہے تھے۔ فوج کے مطابق ان اہداف میں وہ فوجی صنعتی مقامات شامل تھے جہاں میزائل کے پرزے تیار کیے جا رہے تھے، اور وہ تنصیبات بھی جہاں میزائل انجن کے لیے خام مال تیار کیا...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم شامل نہیں ہوگی، ان کے مطابق حکومت کی توجہ اب ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نظام کو شفاف بنانے پر ہے، کیونکہ ٹیکس چھوٹ اور رعایت کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹیوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کرنے کی حکومتی تجویز کو عوام پر بلاجواز بوجھ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، جب کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ ٹیکس چھوٹ اور ایمنسٹی اسکیموں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ تاہم، کمیٹیوں نے اعلیٰ پنشنز اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمدن پر...
    نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے اسرائیلی ہسپتال کو نشانہ بنانے کا صیہونی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بیان میں کہا کہ حق دفاع میں مخصوص اسرائیلی اہداف پر حملے کر رہے ہیں، ایسے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ایران پر حملوں میں ملوث ہیں، اسرائیل کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے۔ مشن نے واضح کیا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے ایران کی جانب سے عالمی قوانین کے پاسداری کے تحت مخصوص اہداف پر حملے کئے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ جمعرات کو ایران کے تازہ میزائل حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی میزائلوں نے...
    اقلیتی تنظیموں اور سماجی حلقوں کیجانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور اسے اقلیتوں کی فلاح کی سمت میں ایک مثبت اور عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے سرکاری رہائشی منصوبوں میں اقلیتی طبقات کیلئے ریزرویشن کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا کی صدارت میں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور ایچ کے پاٹل نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاست کے شہری و دیہی دونوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران کے بارے میں ایسے بیانات دیے ہیں جو بظاہر ایک دوسرے سے متضاد نظر آتے ہیں۔ کبھی وہ جنگ کے خاتمے اور جلد امن کی نوید دیتے ہیں، تو کبھی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا عندیہ دے کر اسرائیلی بمباری مہم میں شامل ہونے کی بات کرتے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ اگلے دو ہفتوں کے اندر یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا امریکا ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگا یا نہیں۔ اس غیر یقینی اور متغیر پالیسی نے ماہرین اور تجزیہ کاروں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ آیا ٹرمپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء (دوسرے مرحلہ)کے دسویں روزصبح کی شفٹ میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے پرچے لیے گئے۔چیئرمین انٹربورڈ غلام حسین سوہو نے امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے کنٹرول روم کمیٹی،سپر ویجی لینس ٹیموں، سینٹر سپرنٹنڈنٹس، سینٹر کنٹرول آفیسرز اور ویجی لینس آفیسرز کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹربورڈ کی جانب سے قائم کردہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعہ امتحانی عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کو فوری طورپر روکا جاسکے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے قبرص کے شہر لارنکا اور اٹلی کے شہر وینس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کردیں۔ السعودیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس ائر بس اے 320 پروازوں کے استعمال کیا جا رہاہے۔ لارنکا اور وینس کیلیے ریاض سے ہفتے میں 3پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بھی وینس کیلیے ہفتے میں 2پروازیں چلیں گی۔ واضح رہے کہ السعودیہ کی جانب سے اٹلی میں میلان اور روم کیلیے پہلے ہی پروازیں چلائی جارہی ہیں اور وینس تیسری منزل ہے۔
    راولپنڈی: صدر آصف علی زرداری نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر مملکت کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر صدر زرداری نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔دورے کے دوران نیول چیف نے صدر مملکت کو میری ٹائم سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اورمعرکہ حق میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کے بروقت اور مؤثر ردعمل، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاع پر...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی   لیکن حتمی حکم جاری کرنے سے گریزاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سینئر معاونین کو بتایا تھا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے امکانات دیکھ رہے ہیں اور اس کے بعد ہی حملے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ تاہم، اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم“ٹروتھ سوشل“ پر ایک مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”دی وال اسٹریٹ جرنل کو میری ایران کے بارے میں سوچ کا بالکل بھی...
    ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے بارے میں نشریاتی اداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں، محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب، بشمول برطانیہ، ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بہت فکر مند ہیں اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن غزہ میں پھیلنے والے تنازعے سے بچنے اور معیشت پر پڑنے والے اثرات سے بچنے کے لیے کشیدگی...
    فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں، رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی لیکن حتمی حکم جاری نہیں کیا۔ امریکی اخبارنے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ ٹرمپ نے سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم جوہری تنصیب فردو امریکی حملے کا ممکنہ ہدف ہے، جو ایک پہاڑ کے اندر واقع ہے اور عسکری ماہرین کے مطابق صرف انتہائی طاقتور...
    —فائل فوٹو سینیٹ میں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا۔ بل میں خاتون کو سرعام برہنہ اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔مجوزہ ترمیم کے مطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر مجرم کو عمر قید، جائیداد ضبطگی اور جرمانہ ہوگا۔ سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے فوجداری قانون میں ترمیم کے مطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر ملزم کو بلا وارنٹ گرفتار کیا جا سکے گا، خاتون...
    بیجنگ :چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “بیجنگ سے روم تک” کی تھیم پر ثقافتی تبادلہ اور فنون لطیفہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے چین میں سفیر انبولسو سمیت دیگر افراد نے مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ اور 2026 کے میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر مارلاگو نے تقریب کی کامیابی پر مبارکباد دی۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ...
    بجلی صارفین پر 10فیصد ڈیٹ سروس چارج کی حد ختم کرنے کی تجویز مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجلی صارفین پر 10فیصد ڈیٹ سروس چارج کی حد ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں پاور ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ اس وقت بجلی بلوں پر3 روپے23 پیسے فی یونٹ ڈیٹ سروس چارج لگا ہوا ہے، آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ اس حد کو ختم کیا جائے، اگر پاور سیکٹر کو مالی ضروریات ہوں تو اس سرچارج کو بڑھایا جاسکے۔...
    امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی غیر ملکی طلبہ ویزوں کی درخواستوں کے لیے انٹرویوز کا دوبارہ آغاز کرے گا۔ تاہم اس بار ویزا درخواست دہندگان کی ’سوشل میڈیا سرگرمیوں‘ کو بھی جانچ کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم محکمہ خارجہ نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے امیگریشن پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کے لیے انٹرویوز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے تھے۔ نئے رہنما اصولوں کے تحت، محکمہ خارجہ...
    بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان 3 میچز کی ٹی20 سیریز کے حوالے سے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پاکستان کرکٹ بورڈ کو 3 ٹی20 میچز کا شیڈول بھجوا چکا ہے، جس کے تحت میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوں گے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈز میں سیریز کے معاملات کو طے کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، پی سی بی نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کو ون ڈے میچز کی سیریز ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ مزید پڑھیں: نسیم، عامر اور علی رضا دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز سے نظر انداز، مگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) امریکہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کی درخواستوں پر عمل دوبارہ شروع کر رہا ہے، تاہم اب ایسے تمام درخواست دہندگان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جائزے کے لیے حکام کو دستیاب کرانا ہو گا۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ درخواست دہندگان نے اگر سب سے نچلی سطح کی رازداری "پبلک" کے تحت اپنے اکاؤنٹ کو سیٹ نہیں کر رکھا ہے، تو اسے اس بات کی علامت کے طور پر لیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی آن لائن سرگرمی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ نے نئے طلبہ کے لیے ویزا عمل کو روک دیا اس حوالے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کی منظوری کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔معروف امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کسی بھی وقت حملے کا باضابطہ حکم جاری کر سکتے ہیں، تاہم فی الحال ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے ایٹمی سرگرمیاں روکنے کی سنجیدہ پیش رفت کے منتظر ہیں اور اس حوالے سے تمام آپشنز کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد ایرانی حکام کو مذاکرات کی باضابطہ دعوت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور...
    ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی تاہم حتمی حکم روکا ہوا ہے، وہ فیصلے سے قبل ایران کو دی گئی پیشکش پر جواب کے منتظر ہیں۔امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق امریکی صدر ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی اور حملے سے متعلق اعلیٰ عہدے داروں کو بھی بتادیا ہے۔تاہم، ڈونلڈ ٹرمپ حتمی حملے کا حکم اس وقت تک مؤخر کر رہے ہیں جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ آیا ایران اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہوتا ہے یا نہیں، اور وہ اس...
    مسجدِ نبویؐ کے 100 دروازے اس عظیم مسجد کی صدیوں پر محیط دیکھ بھال، محبت اور فنی محنت کی روشن علامت ہیں۔ یہ دروازے اپنے دلکش ڈیزائن، باریک نقش و نگار، اور اعلیٰ کاریگری کے باعث منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کا جاہ و جلال اور آسان استعمال ایک ساتھ نظر آتا ہے۔ یہ دروازے ہر آنے والے کو خوش آمدید کہتے ہیں، چاہے اس کا لباس کچھ ہو یا زبان، یہ اسلامی اقدار جیسے وسعت قلبی اور امن کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ یہ دروازے اسلامی فنِ تعمیر کی اعلیٰ مثال ہیں، جن پر نفیس نقش و نگار اور خاص طرز کے کندہ کاری نظر آتی ہے، جو مسجدِ نبویؐ کی مخصوص معماری کی شناخت بن...
    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایرانی حکام نے امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست دی تھی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس خبر کو بے بنیاد اور سیاسی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے نہ ماضی میں اور نہ ہی حال میں کسی بھی سطح پر ٹرمپ انتظامیہ سے خفیہ ملاقات کی درخواست دی، اور نہ ہی ایسی کسی تجویز پر غور کیا گیا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جا کر نہیں گڑگڑایا۔ ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابل نفرت چیز  ایرانی سپریم لیڈر کے قتل...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین نوید قمر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہوا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف بی آر سے امپورٹ پالیسی سے متعلق سوال کیا کہ امپورٹ پالیسی سمجھایا جائے یہ کیا ماڈل ہے، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس ماڈل کو سمجھنے کے لیے وقت چاہیئے، آپ 2 گھنٹے دیں، ہم آپ کو علحیدہ پورا طریقہ کار سمجھا دیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ انگریزی لکھ دیتے ہیں ایک لائن میں سمجھا نہیں پاتے...
    واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا دفاع ناکام ہوچکا ہے، ان کے پاس فضائی دفاع نہیں ہے، ایرانی حکام وائٹ ہاؤس آنا چاہتے ہیں، ہم نے ایران کو 60 دن کا وقت دیا تھا، ہم نے ایران کی دفاعی صلاحتیں ختم کردی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی فضائی حدود پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی 40 سال سے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، مجھے نہیں پتا یہ...
    نوید قمر—فائل فوٹو اسلام آباد میں سید نوید قمر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری تجارت جواد پال نے ٹیرف اصلاحات پر بریفنگ دی۔سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ 5 سال میں کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز ہے، ان 5 سال میں اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو صفر کیا جائے گا، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیز کو 3.66 فیصد سے کم کر کے پہلے سال 1.76 فیصد پر لایا جائے گا۔ پہلے سال ریگولیٹری ڈیوٹیز کو 4.60 فیصد سے کم کر کے 2.71 فیصد پر لایا جائے گا، کسٹمز ڈیوٹیز کو 5 سال میں 11.93 فیصد سے کم کر کے 9.7 فیصد پر لایا جائے گا۔انہوں نے بتایا...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اپوزیشن لیڈر عمر ایوب عمران خان وی ٹو وی نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے جدید ترین پانچویں جنگی طیارے ایف-35 کو تہران کے جنوب میں واقع علاقے ورامین کے قریب مار گرایا ہے جبکہ متعدد صوبوں میں اسرائیلی ایجنٹس کے زیر استعمال 14 جاسوس ڈرونز اور ان کے خفیہ اڈے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق   ضلع ورامین کے گورنر حسین عباسی نے کہا کہ ایک اسرائیلی ایف35 جنگی طیارہ ورامین کے قریب مار گرایا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، طیارے کے پائلٹ کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئیں۔ایرانی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو شروع کی گئی بڑی فضائی جارحیت کے بعد سے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین نوید قمر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہوا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف بی آر سے امپورٹ پالیسی سے متعلق سوال کیا کہ امپورٹ پالیسی سمجھایا جائے یہ کیا ماڈل ہے، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس ماڈل کو سمجھنے کے لیے وقت چاہیئے، آپ 2 گھنٹے دیں، ہم آپ کو علحیدہ پورا طریقہ کار سمجھا دیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ انگریزی لکھ دیتے ہیں ایک لائن میں سمجھا...
    آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ کا آغاز 12 جون سے ہوگا، فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 جون کو ایجبیسٹن میں آمنے سامنے ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ اگلے سال 12 جون سے انگلینڈمیں کھیلا جائے گا، ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور سری لنکا کےدرمیان 12 کو جون ہوگا۔ شیڈول کے مطابق گروپ ون میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور 2 کوالیفائنگ ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں 14 جون کو ایجبیسٹن میں مدمقابل...
    برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق 2 سینئر ایرانی حکام نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ تہران سب سے پہلے عراق میں موجود امریکی افواج کو نشانہ بنائے گا، اور پھر دیگر عرب ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر حملے پھیلائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اگر امریکا اسرائیل کی جوہری تنصیبات کے خلاف مہم میں شامل ہوا تو ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق 2 سینئر ایرانی حکام نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ تہران سب سے پہلے عراق میں موجود امریکی افواج کو نشانہ بنائے گا، اور پھر دیگر عرب ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر حملے پھیلائے گا۔ حکام نے یہ بھی خبردار...
    سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزم چوہدری تنویر کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت کا ملزم کو20 جولائی کوتفیشی پیش رفت رپورٹ سمیت دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ، پولیس نے چوہدری تنویر کو عدالت پیش کرکے7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ، پولیس نے ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ،چوہدری تنویر کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت سول جج احسن رضا نے کی
    تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اب دفاع کی جنگ اپنی سرزمین سے باہر لڑنے کا فیصلہ کرے، جیسا کہ ایران اور دیگر استقامت کے محور ممالک کر رہے ہیں۔ پاکستان کیلئے عرب حکمرانوں کی حمایت کی امیدیں فریبِ نظر ہیں، وہ ہمیشہ سامراج کے سہولت کار رہے اور رہیں گے، پاکستان اپنے خدا، اپنے عوام، اپنی فوج اور خوداری پہ ہی بھروسہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سرپرستِ اعلیٰ علامہ سید جواد نقوی نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری صہیونی جارحیت اور اس کے پاکستان تک پھیلنے والے اثرات پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے شروع ہونیوالا معرکہ اب ایران تک آ پہنچا ہے، اور یہ جسارت اسرائیل کی...
    ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا پانچواں ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ تباہ کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ طیارہ تہران کے جنوب مشرقی علاقے ورامین کے قریب فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔ مہر نیوز ایجنسی اور ارنا کی رپورٹس کے مطابق، ایرانی صوبے کے گورنر حسین عباسی نے اعلان کیا کہ یہ جدید ترین اسرائیلی طیارہ ایرانی دفاعی میزائل سسٹم کے ذریعے مار گرایا گیا۔ یہ دعویٰ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ 14 جون کو شروع ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اب تک پانچ ایف-35 طیارے مار گرائے جا چکے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ کامیابی ایران کی جدید دفاعی...
    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم مودی کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق مودی نےٹرمپ کو کہا کہ پاکستان سےتنازع پربھارت تیسرےفریق کی ثالثی قبول نہ کرتاہے اور نہ کرےگا۔ سیکرٹری خارجہ کے مطابق نریندر مودی نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ٹرمپ کو کہا کہ آپریشن سندور تاحال جاری ہے۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 10ویں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت مقابلہ 5 اکتوبر کو ہوگا آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ ٹورنامنٹ آئندہ سال 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی خواتین ٹیمیں عالمی چیمپیئن بننے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کو گروپ ون میں شامل کیا گیا ہے جہاں وہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، روایتی حریف بھارت اور 2 کوالیفائر ٹیموں کا سامنا کرے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گا...
    ایران نے اسرائیل کا پانچواں ایف 35 طیارہ گرانے کا دعوی کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )اسرائیل سے جنگ کے دوران ایران نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دفاعی نظام نے تبریز پر پرواز کرنے والے اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بناکر مار گرایا۔ حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اب تک ایرانی فضائی حدود میں 5 اسرائیلی ایف 35 طیارے گرانے کا دعوی کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج اب تک ایرانی دعوں کی تردید کرتی آئی ہے۔علاوہ ازیں ایران نے سرحدی خلاف ورزی پر ایک...
    ایران نے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارہ تبریز کے قریب مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب، اسرائیلی پریشان ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام نے تبریز کے فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے ایک اسرائیلی اسٹیلتھ جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور تباہ کردیا۔ اب حالیہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے مار گرائے گئے ایف 35 طیاروں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ایران پہلے ہی 4 اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے کا اعلان کرچکا ہے، جس کے بعد ان دعوؤں کے اثرات امریکی جنگی طیارہ ساز کمپنی...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے جبکہ اپوزیشن کی نہیں چلائی جاتی۔اسد قیصر نے چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔اسد قیصر نے کہا کہ یہاں بیٹھے ہوئے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہے، ہمیں جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں۔ اسپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے: اسد قیصرسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اگرکشیدہ صورتحال میں تحریک عدم اعتماد لاتےتو ہماری حب الوطنی پر شکوک ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈرز...
    ایرانی شہر ورامن کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی F-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ورامن کے گورنر حسین عباسی نے بتایا کہ فوج کے فضائی دفاعی نظام نے انتہائی جدید لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے تہران کے جنوب مشرق سے تقریباً 35 کلو میٹر دور شہر ورامن کے قریب اسرائیلی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔ واضح رہے کہ جمعے سے شروع ہونے والی ایران اسرائیل گشیدگی کے دوران یہ اسرائیل کا پانچواں لڑاکا طیارہ ہے جسے ایرانی مسلح افواج نے مار گرایا ہے۔ اس سے قبل ایران نے 2 اسرائیلی ایف 35 لڑاکا پائلٹس کو بھی...
    امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ انہیں مزید اقدام کرنے چاہئیں تاکہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ختم کرے۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 26-20025 میں ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے 64 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے، جو ایک تاریخی قدم ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 1240 ارب روپے ہے، جس میں سے 371.739 ارب روپے ماحولیاتی خطرات میں کمی کے اقدامات کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ جدید طریقے اپنانے کے لیے 277.437 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب بجٹ اجلاس: عظمیٰ بخاری کو نازیبا اشارے کرنے پر انکوائری کا حکم سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے موسمیاتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران / تل ابیب: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، ایران نے “آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت اسرائیل پر حملوں کی دسویں لہر کا آغاز کر دیا، جس میں بیس سے زائد میزائل فائر کیے گئے، پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ اسرائیل کے دفاعی نظام کو غیر مؤثر قرار دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی میزائلوں کے تازہ حملے کے بعد پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، خصوصاً تل ابیب، حیفہ اور دیگر اہم شہروں میں خوف و ہراس کی فضا ہے، حملے کے بعد تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں،...
    سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ نے جائیداد خریداری پر نان فائلرز کے لیے 130 فیصد کی حد کو 500 فیصد کرنے کی تجویز منظور کر لی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایک لاکھ تنخواہ ہو، وہ اس دور میں 42 ہزار بنتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال  نے کہا کہ کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی مخالفت کی،  چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ عام لوگوں کو اس کلب سے فائدہ نہیں ہے، 300 لوگوں کی عیاشی کیلئے کلب بنا ہے۔ وزیر مملکت...
    اسرائیلی فوج نے تہران پر رات بھر جاری رہنے والے حملوں میں امام حسین یونیورسٹی کو نشانہ بنایا جبکہ ایک سینٹری فیوج پروڈکشن سائٹ، متعدد اسلحہ ساز فیکٹریوں پر حملوں اور متعدد ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی نیوز ویب سائٹس کے مطابق، اسرائیل نے امام حسین یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنایا ہے، جو کہ پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک ادارہ ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد جنگی طیاروں نے رات بھر جاری رہنے والی کارروائیوں میں حصہ لیا، جن میں ایران کے ایک سینٹری فیوج پروڈکشن سائٹ سمیت متعدد ہتھیار ساز فیکٹریوں پر حملے شامل تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران دارالحکومت تہران میں...
    سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ نے آن لائن تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور  کرلی۔  کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایک لاکھ تنخواہ ہو، وہ اس دور میں 42 ہزار بنتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال  نے کہا کہ کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی مخالفت کی،  چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ عام لوگوں کو اس کلب سے فائدہ نہیں ہے 300 لوگوں کی عیاشی کیلئے کلب بنا ہے۔ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ...
    اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز نے ایران کے راکٹ لانچرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فورسز ایرانی میزائل سسٹمز اور بیلسٹک تنصیبات پر مربوط حملے کر رہی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے CNN کے مطابق، اسرائیل نے ایران کی جوہری، بیلسٹک اور کمانڈ صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے مطابق، اب تک 70 ایرانی فضائی دفاعی بیٹریوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (IDF) کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ حملوں میں اصفہان سمیت ایران کے 12 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں زمین سے زمین تک مار...
    پاکستان کے معاشی حب کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ شمال مغرب سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ Post Views: 2
    لندن، نئی دہلی، یروشلم (ویب ڈیسک) برطانوی خبررساں ادارے کی حالیہ تحقیقی رپورٹ نے بھارت اور اسرائیل کے درمیان گہرے ہوتے خفیہ معاشی و انٹیلیجنس تعلقات پر سے پردہ اٹھا دیا۔ رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کاروباری ٹائیکون گوتم اڈانی اور اسرائیلی حکومت کے درمیان ہونے والے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا گیا ہے جس نے خطے کی سیاست اور سکیورٹی کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کی ویڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حائیفہ کی بندرگاہ پر بھارتی کنٹرول واضح ہو چکا ہے، اڈانی گروپ نے 2023 میں اس بندرگاہ کا 70 فیصد حصہ حاصل کیا جبکہ باقی 30 فیصد حصہ اسرائیل کے ایک کاروباری گروپ کے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے  بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کے حوالے سے بتایا ہے کہ نریندر مودی نے امریکی صدر سے 35 منٹ طویل گفتگو کے دوران دوٹوک موقف اختیار کیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تنازعے میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی نہ قبول کرتا ہے اور نہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی وکرم مسری کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ بھارت کا عسکری آپریشن ابھی جاری ہے۔ اس وقت کسی...
    انہوں نے اپنی جوانی کو جدوجہد آزادی کے لیے وقف کر دیا اور بالآخر 16جون 1994ء کو جام شہادت نوش کیا جب وہ جموں و کشمیر جہاد فورس کے چیف کمانڈر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے شہید نذیر احمد شاہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہیں 31سال قبل بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہید کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا کہ نذیر احمد شاہ نےں1980ء اور 1990ء کی دہائیوں میں تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ادا کیاںہے، انہوں نے اپنی جوانی کو جدوجہد...
    آپریشن وعدہ صادق سوم! دسویں لہر کا آغاز، ایران کا اسرائیلی فضاؤں پر کنٹرول کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیئے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے “مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول” حاصل کر لیا ہے اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملوں کے آگے بے بس ہو چکا ہے۔ ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیلی بیسز پر مزید بیسٹک میزائل داغ دیئے جس سے پورے...
    تہران ( نیوزڈیسک) ایران نے آپریشن ‘وعدہ صادق سوم’ کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیئے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے “مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول” حاصل کر لیا ہے اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملوں کے آگے بے بس ہو چکا ہے۔ ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیلی بیسز پر مزید بیسٹک میزائل داغ دیئے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایران نے تل ابیب پر 20 میزائل داغ دیئے، اسرائیلی حکومت نے شہریوں کو بنکر...
    ایران نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیل پر زبردست میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں دارالحکومت تل ابیب دھماکوں سے لرز اٹھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے میزائلوں نے اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور دشمن کے فضائی دفاع کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ایرانی افواج نے یہ حملہ اپنے جاری آپریشن ’وعدۂ صادق سوم‘ کے دسویں مرحلے کے تحت کیا، جس میں اسرائیل کے اسٹریٹجک اور حساس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق درجنوں بیلسٹک میزائل اور مسلح ڈرونز مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب فائر کیے گئے، جنہوں نے متعدد اہم عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی...
    ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے "مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول" حاصل کر لیا ہے اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملوں کے آگے بے بس ہو چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک اور میزائل حملہ کیا گیا ہے، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے کئی حملوں میں تازہ ترین ہے۔ اس حملے کے بعد پورے اسرائیل، بشمول تل ابیب، میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی میڈیا...
    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر ممکنہ حملوں کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں عملی طور پر شامل ہوتا ہے، تو ایران امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے عراق سے حملوں کا آغاز کیے جانے کا امکان ہے جبکہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی حکمت عملی بھی اپنائی جا سکتی ہے تاکہ بحری نقل و حرکت کو متاثر کیا جا سکے۔ امریکی حکام نے اس خدشے کے پیش نظر یورپ میں تقریباً...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں پنشن کے لیے فنڈز کا حجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیا ہے جو ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے، بجٹ میں 10ملین روپے سے زیادہ پنشن پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویزدی گئی ہے۔ سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی صورتحال اور ملک پراس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اس حوالے سے تمام شراکت داروں کے ساتھ ہماری مفیدبات چیت ہوئی ہے، اس کا مقصد توانائی کے معقول ذخائراوران کی قیمتوں کی نگرانی کویقینی بناناہے، حکومت صورتحال سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ اگر امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں براہ راست شامل ہوتا ہے، تو ایران حملوں کے لیے میزائل اور دیگر عسکری سازوسامان پہلے ہی تیار کر چکا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی ابتدا عراق سے ہو سکتی ہے، جبکہ ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں نصب کرنے کی حکمت عملی بھی اپنانے پر غور کر رہا ہے۔ادھر امریکا نے تقریباً تین درجن ری فیولنگ (ایندھن بھرنے والے) طیارے...
    آپ مانیں یا نہ مانیں، یقین کریں یا نہ کریں لیکن آج سے ہم نے پکا پکا ارادہ کرلیا ہے کہ موصوفہ معروفہ کے بارے میں اپنا منہ بُرا بُرا بالکل نہیں کریں گے اور نہ اس کے سچے سچے بیانات پر پیڑے پیڑے شک کریں گے۔اور یہ تو بالکل نہیں کہیں گے کہ اس کے مسلسل بے محابا، لگاتار، بلا ناغہ اور بے بریک بیانات پڑھ کر لوگوں کو ابکائیاں آنے لگی ہیں۔بلکہ یہ کہیں گے لوگ صبح اٹھتے ہی دوڑ دوڑ کر اخباری ایجنسیوں اور اسٹالوں کے سامنے قطاریں باندھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں تاکہ سب سے پہلے ان کا بیان پڑھ کر دل وجان کو گل و گلزار اور عطربار کرسکیں کوئی جھنکار ہے، نغمہ ہے، صدا...
    احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں نے کہا کہ ایران میں بھی سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی، رہنماؤں نے صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی اسرائیل کے جمہوری اسلامی ایران پر حملوں اور ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے دستور...
    ہمیں پتا ہے ایرانی سپریم لیڈر کہاں ہیں لیکن ابھی نشانہ نہیں بنانا چاہتے ، ٹرمپ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر جاری بیان میں کہاہے کہ ہمارے پاس ایران کے آسمانوں کا مکمل کنٹرول ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ہمارے پاس ایران کی فضاوں کا مکمل کنٹرول ہے ، ایران کے پاس بڑی مقدار میں اچھے فضائی ٹریکنگ سسٹمز اور دیگر دفاعی آلات موجود تھے لیکن یہ امریکہ کے بنائے گئے سازو سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، امریکہ سے بہتر کوئی نہیں کر تا۔دوسری جانب امریکی صدر کا ایک اور بیان میں یہ بھی کہناتھا کہ ہمیں معلوم...
    اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو آج برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کا ٹیلی فون موصول ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی امن کی صورتحال پر بات ہوئی۔ ایکسپریس کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آج برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلیفون موصول ہوا، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اسرائیل کی ایران پر بلا جواز جارحیت کو خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور کسی بھی ممکنہ خطرناک صورتِ حال سے بچنے کی فوری ضرورت پر زور...
    ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جاری جنگ کے دوران 28 اسرائیلی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس نے 28 دشمن طیاروں کا سراغ لگایا اور انہیں روکا۔ فوج کے مطابق ان میں سے ایک جاسوس ڈرون تھا جو “حساس” مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایران کی فوج نے اس سے قبل بھی متعدد اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم اسرائیل نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں اس کے آپریشنز کے دوران اس کے کسی عملے یا طیارے کو نقصان...