ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار اور لیجنڈری ہیرو دھرمیندر طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکار کی ٹیم نے منگل 11 نومبر کی صبح ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی آخری فلم ’اکیس‘ میں اداکاری کی تھی جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

دھرمیندر نے 1960 میں فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور چھ دہائیوں پر مشتمل اپنے سفر میں بالی وڈ کو ’شعلے‘، ’یادوں کی بارات‘، ’میرا گاوں میرا دیش‘، ’پھول اور پتھر‘ جیسی یادگار فلمیں دیں۔

انہیں 2012 میں حکومتِ ہند نے پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔

پنجاب کے لدھیانہ میں دھرمیندر کیول کرشن دیول کے نام سے پیدا ہونے والے اداکار نے 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی، بعد ازاں وہ اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

اپنی بڑھتی عمر کے باوجود دھرمیندر سوشل میڈیا پر متحرک رہے۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز میں کاشتکاری، صحت مند طرزِ زندگی، اور مثبت سوچ کے بارے میں مشورے دیتے دکھائی دیتے تھے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

بالی ووڈ اداکار جیتندر توازن بگڑنے سے سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار جیتندر اس وقت معمولی حادثے کا شکار ہوگئے جب وہ اداکارہ زرین خان کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیتندر جیسے ہی اپنی گاڑی سے اترے اور تقریب میں داخل ہونے لگے تو ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے۔ وہاں موجود افراد نے فوری طور پر انہیں سہارا دیا اور اٹھنے میں مدد کی۔

عینی شاہدین کے مطابق اداکار جلد ہی سنبھل گئے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ زرین خان، جو معروف اداکار و فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ تھیں، 7 نومبر کو ممبئی میں طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے سوگواروں میں شوہر سنجے خان اور بچے سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان شامل ہیں۔

चलते-चलते अचानक गिर पड़े जितेंद्र

जरीन खान की प्रार्थना सभा में श्रद्धांजलि देने पहुंचे अभिनेता जितेंद्र अचानक सीढ़ियों से टकराए और लड़खड़ाकर गिर पड़े. गनीमत रही कि उन्हें चोट नहीं लगी. वीडियो देख फैन्स की निकली आह.#Jeetendra pic.twitter.com/Y8pBUOgQnd

— NDTV India (@ndtvindia) November 11, 2025

تعزیتی تقریب میں رانی مکھرجی، ریتھک روشن، صبا آزاد، علی گوئی اور جیسمین بھاسن سمیت متعدد فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • بالی وڈ کے سینئر اداکار پریم چوپڑا کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
  • بالی ووڈ اداکار جیتندر توازن بگڑنے سے سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے، ویڈیو وائرل
  • بالی ووڈ اداکار جیتندر توازن بگڑنے سے سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے، ویڈیو وائرل
  • دھرمیندر کی موت کی خبریں، ہیما مالنی اور بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا
  • بالی وڈ سوگوار: لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
  • بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش
  • بالی ووڈ اداکار پریم چوپڑا کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل
  • بھارت کے سینئر اداکار دھرمیندر، وینٹی لیٹر پر منتقل، حالت تشویشناک
  • بیوی کی خاطر سب کچھ چھوڑ دیا،احسن خان نے شادی کے بعد کی قربانیاں پہلی بار بتا دیں