سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی نے فیصل آباد میں وحدت امت کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کے بچے، مرد، خواتین اور شہداء امت کیلئے رول ماڈل ہیں، پاکستانی قوم بیدار ہو تو تاریخ کے دھارے کا رخ بدلا جا سکتا ہے۔ غزہ کی سرزمین آج انسانیت کے ایمان، غیرت اور ضمیر کا آئینہ بن چکی ہے، وہاں بہنے والا ہر قطرۂ خون امت کے سکوت پر سوال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام سالانہ وحدتِ اُمت کانفرنس بعنوان "غزہ کے میدان میں اُمت کا امتحان‘‘ فیصل آباد میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت سربراہ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ اس موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، جید علمائے کرام، مشائخ، ماہرینِ تعلیم، وکلا، صحافیوں اور دیگر طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ پیر غلام رسول اویسی، صدر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان محمد زبیر فہیم، ضلعی صدر علماء کونسل منہاج القرآن علامہ اختر حسین اسد، امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث فیصل آباد ڈویژن مولانا علامہ سکندر حیات ذکی، امیر جماعت اسلامی ضلع فیصل آباد محبوب الزمان بٹ، صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب جمعیت علمائے پاکستان(نورانی) مولانا منظور ساقی، مہتمم مرکزاہلحدیث فیصل آباد مفتی نصراللہ عزیز و دیگر نے خطاب کیا۔
 
مرکزی خطاب میں علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ غزہ کی سرزمین آج انسانیت کے ایمان، غیرت اور ضمیر کا آئینہ بن چکی ہے، وہاں بہنے والا ہر قطرۂ خون امت کے سکوت پر سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے، انسانی حقوق کے دعویدار، اور بیشتر مسلم حکمران، اس امتحان میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، جہاں صرف چند باحمیت اقوام نے صدائے حق بلند کی۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ دو ارب مسلمانوں کی موجودگی کے باوجود امت نے قرآن کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا نہیں کیا۔ امت کے فکری و تعلیمی مراکز نے اگر قرآن کو اپنے نظام کا مرکز بنایا ہوتا تو آج امت ذلت و اضطراب کی اس انتہا تک نہ پہنچتی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے بچے، خواتین اور عوام اپنی استقامت سے ایمان کی زندہ تفسیر بن چکے ہیں۔
 
علامہ جواد نقوی نے حماس، حزب اللہ، یمن کے مجاہدین اور ایران کی قیادت کو عملی مزاحمت اور ایمانی غیرت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وہ قوتیں ہیں جو اسلام کی حرارت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ علامہ جواد نقوی نے اسرائیل و امریکہ نواز پالیسیوں کو امت کے زوال کی جڑ قرار دیا اور کہا کہ جو حکمران اپنے عوام کے جذبات اور مظلوموں کے خون کا سودا کر کے اقتدار بچاتے ہیں، وہ دراصل امت کے ضمیر کے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے اندر غیرت، ایمان اور بیداری کی صلاحیت موجود ہے، بس ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ ملت صالح قیادت اور قرآنی نظام کی روشنی میں متحد ہو کر مظلوموں کا ساتھ دے۔ اگر قوم نے اپنے اصل کی طرف رجوع کیا تو تاریخ کے دھارے کو بدلا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ جواد نقوی جواد نقوی نے فیصل آباد نے کہا کہ امت کے

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان