2025-08-06@18:37:31 GMT
تلاش کی گنتی: 2195
«دونوں ٹیموں کے درمیان»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پیر کو جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور آلہ کاروں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین...
سٹی42: پنجاب ٹریفک پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ نے صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس میں تین نئی ذمہ داریاں متعارف کرائی جائیں گی جن میں انفورسمنٹ، فسیلیٹیٹر اور ریگولیٹر افسران شامل ہوں گے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ تجویز کے مطابق سیف سٹی کیمروں کو زیادہ سے زیادہ ٹریفک چالان کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ ان علاقوں میں جہاں کیمرے موجود نہیں، وہاں انفورسمنٹ پولیس اہلکار چالان کریں گے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور عوامی سہولت...

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس : ریلیف سنی اتحاد کی جگہ پی ٹی آئی کو دیا گیا، جسٹس امین الدین کے ریمارکس
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ مخصوص نشستوں کا ریلیف سنی اتحاد کونسل کی بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دیا گیا۔ انہوں نے وکیل فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ بطور وکیل سنی اتحاد، کیا وہ اس فیصلے سے متفق ہیں، جس پر فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ وہ فیصلے سے متفق ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کیا مخصوص نشستیں خالی چھوڑی...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...

پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی اور عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کا بنانے جا رہے ہیں، اگر وفاق نے پورے پیسے دیئے تو یہ اعدادوشمار زیادہ بھی ہوسکتے ہیں، وفاق نے گزشتہ سال بھی مسلسل محاصل کی منتقلی کم کی ہے، صوبائی ترقیاتی بجٹ کا کل بجٹ ایک ہزار 18 ارب روپے ہے۔ 26-2025کے بجٹ...
قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں کل میزبان ملائیشیا کیخلاف کل مدمقابل آئے گی۔ پاکستانی ٹیم کل ملائیشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے میدان میں اُترے گی۔ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز 15 سے ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔ مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی ایونٹ کے سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے، ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔ پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس،...
لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے دوران بابر اعظم کی کور ڈرائیو ایک بار پھرعالمی سطح پر گفتگو کا موضوع بن گئی۔انگلش کمنٹیٹراورسابق کپتان ناصر حسین نے لائیو کمنٹری کے دوران آسٹریلوی بیٹرمارنس لیبوشن اورجنوبی افریقی بیٹر ریان رکلٹن کے آؤٹ ہونے کا تکنیکی تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے کور ڈرائیو کھیلتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں۔ناصر حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “کور ڈرائیو آنکھوں کے لیے خوبصورت شاٹ ہے اس شاٹ پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم یاد آ جاتے ہیں۔انہوں نے ٹیمبا باوما کی مثال دی جن کی ہینڈ آئی کوآرڈینیشن مثالی تھی جبکہ لیبوشن اور رکلٹن میں یہ کمی دیکھی گئی، یاد رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو (اسپورٹس ڈیسک )کیوی بیٹر فن ایلن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا دیا۔ فن ایل این نے امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں اپنی اننگز میں 19 چھکے لگائے، سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف فن ایلن نے 51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔ واضح ر ہے کہ فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔فن ایلن نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس سے پہلے ایک اننگز میں سب...

اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی عوام کیا سوچ رہے ہیں اور کیا کچھ ہوسکتا ہے؟ تہران یونیورسٹی کے پروفیسر کا بیان آگیا
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی تہران یونیورسٹی کے پروفیسر فؤاد ایزدی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے ایران میں “جھنڈے کے گرد اتحاد” کی فضا پیدا کر دی ہے اور اب جنگ ایک ناگزیر حقیقت بن چکی ہے۔ قطری خبررساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایزدی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی رائے واضح ہے کہ “اب ایران کو جواب دینا ہے، اور سخت جواب دینا ہے۔” ان کے مطابق “ایران جنگ نہیں چاہتا تھا، لیکن دوسرے فریق نے ایران کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ اب جواب ایسا ہونا چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت دوبارہ نہ کی جا سکے۔” انہوں نے کہا “یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، لیکن ہمیں ایک اور جنگ ہوتے ہوئے نظر آ...
ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے زیر اہتمام کامریڈ چھن یوئن کی ایک سو بیسویں سالگرہ پر سمپوزیم بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر ایک اہم تقریر کی۔ سی پی سی سینٹر ل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈنگ شوئےشیانگ اور لی شی نے سمپوزیم میں شرکت کی جبکہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ...
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق محمد یوسف دور نیوزی لینڈ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ ٹیم کے ساتھ تھے، بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں کوچنگ سٹاف میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نے نجی مصروفیات کے باعث اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوایا۔ Post Views: 1
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہالا(نمائندہ جسارت )دریائے سندھ پر 6 کینال بنانے کے خلاف پی ٹی آئی کی کال پر ہالامیں ریلی کاانعقاد، ریلی میں جسقم کی شرکت، دریائے سندھ میں کینال بنانے کے سندھ دشمن منصوبہ کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سندھ پر6 کینال بنانے کے خلاف پی ٹی آئی کی کال پر باب النوح سے درگاہ روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما نازش فاطمہ، جسقم کے عبدالرشید ڈیتھو،پی ٹی آئی کے ارشاد مغل مغل دیگر نے شرکت کی۔پی ٹی آئی رہنما نازش فاطمہ بھٹی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ میں کینال کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے اور اسی سندھ دشمن منصوبہ کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارت سے مشروط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری بانی اور پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشاورت سے مشروط کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارت سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہمیں پیٹرن ان چیف کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا اور اسی پر...
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی تھی۔ پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کراسکی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، بانی پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت بارہ مقدمات درج ہیں۔ Tagsپاکستان
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں تجارتی پابندیوں کو بائی پاس کر نے کے لئے روس کی مدد کرنے کے بہانے چین کے چھوٹے بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کی یورپی یونین کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی بنیاد اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر یکطرفہ پابندیوں اور لانگ آرم اختیار کرنے کی مخالفت کی ہے۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ اس وقت یورپ اور امریکہ سمیت زیادہ تر ممالک روس کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں اور چینی اور روسی کاروباری اداروں کے درمیان معمول کے تبادلے اور تعاون ڈبلیو ٹی او کے قواعد اور مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا کہ یہ بجٹ صرف امیروں کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں محنت کش طبقے، غریب عوام اور مزدوروں کے لیے کچھ بھی نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے ہر طبقے کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا، گویا تمام تر مالی بحران صرف غریبوں کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے۔چوہدری منظور نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی جلد ملک گیر سطح پر احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی، اور اس مقصد کے...
---فائل فوٹو پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چینی کمپنی ’ٹیمو‘ سے تشبیہہ دینے کے بیان پر وضاحت دی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چینی کمپنی ٹیمو سے تشبیہہ دینے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ان کی بات کم الفاظ میں سمجھ میں آ جائے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چینی آن لائن اسٹور ’ٹیمو‘ کی کاپی قرار دیا تھا۔ مودی اسرائیلی وزیراعظم کی کاپی ہے،...
لاس اینجلس میں پرتشدد واقعات کے پیچھے امریکی صدر اور گورنر کیلیفورنیا کی مخالفت ہے ، محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب محمد عارف نے امریکا میں جاری پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیلیفورنیا کے گورنر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث لاس اینجلس سمیت کئی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مظاہروں اور جھڑپوں کے باعث حکومت کو لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرنے پڑے، جو ایک سنجیدہ صورتحال کی نشاندہی ہے۔محمد عارف نے واضح کیا کہ ان پرتشدد واقعات میں پاکستانی کمیونٹی...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ نے قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اصغر علی پر سندھ ہائی کورٹ کے جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسسٹنٹ پروفیسر کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف اسسٹنٹ پروفیسر کی دوسری درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے کہا کہ استدعا سے تو لگتا ہے یونیورسٹی بند کروانا چاہتے ہیں، یونیورسٹی بند ہو گئی تو آپ کہاں جائیں گے؟دورانِ سماعت درخواست گزار اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ ریاضی کا ماہر ہوں، انتظامیہ نے انجینئرنگ کے مضامین پڑھانے کا ٹاسک دے دیا، انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو جرمانہ عائد کر دیا گیا۔جس پر جسٹس محمد علی...
پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد( آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہم حکومت کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، اور اس احتجاج کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔چوہدری منظور نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج خود وزیر دفاع سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو “مالی فحاشی” قرار دے رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صرف ان کی نہیں بلکہ کابینہ، پارلیمنٹیرینز، عدلیہ سمیت تمام اشرافیہ کی تنخواہوں...
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اصغر علی کی اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے عائد کیے گئے جرمانے کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اسسٹنٹ پروفیسر پر عائد جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تاہم، یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف ان کی دوسری درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی ’غلامی کی تاریخی تصاویر‘ عجائب گھر منتقل کرنے پر متفق اسسٹنٹ پروفیسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ ریاضی کے ماہر ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں انجینئرنگ کے مضامین پڑھانے کا ٹاسک دے دیا، جس پر انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو جرمانہ لگا دیا گیا۔ جسٹس محمد علی مظہر...
ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کو نیویارک میں جنسی جرائم کے میگا کیس کے دوبارہ ٹرائل میں مجرم قرار دیدیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کو جنسی جرائم کے ری ٹرائل کے دوران 2006 کے ایک جنسی زیادتی کے الزام میں مجرم قرار دیدیا۔ عدالت نے ہاروی وائنسٹین کو جنسی جرائم کے دوسرے الزام سے بری کر دیا جب کہ تیسرے الزام پر جیوری کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی۔ اس متفرق فیصلے کو وائنسٹین کے متاثرین، پراسیکیوشن، اور خود وائنسٹین کے لیے جزوی فتح یا ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو اداکاراؤں کو جنسی زیادتی مقدمے میں...
امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نے حکم دیا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پیش جواز کی بنیاد پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ محمود خلیل فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے سبب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عتاب کا شکار ہیں اور انہیں حکام نے گرفتار کیا ہوا ہے۔ عدالت کے جج نے محمود خلیل کے حق میں فیصلہ تو سنایا ہے مگر ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری نہیں کیے۔ Post Views: 5
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے پولیس کی درخواست مسترد کر دی ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پولیس کو دو مرتبہ ٹیسٹ کرانے کا موقع دیا گیا، لیکن اس کے باوجود وہ پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے میں ناکام رہی۔عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2 چانس دیے لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے، ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟ ملزم کے 2 بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا۔عدالت نے...

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اہم پیش رفت‘دونوں ممالک برآمدی پابندیوں میں نرمی اور ٹیرف جنگ بندی پر متفق
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں دونوں ممالک ایک ایسے فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد برآمدی پابندیوں میں نرمی لانا اور باہمی ٹیرف جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے رپورٹ کے مطابق امریکی اور چینی حکام نے کہا کہ وہ ایک فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ بندی کو دوبارہ درست سمت میں لانا اور بیجنگ کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہے تاہم دیرینہ تجارتی اختلافات کے مستقل حل کے حوالے سے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا.(جاری ہے) لندن میں...
ویب ڈیسک:پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے ،بھارت نے دہشتگردوں کو پیسے دے کر اپنے ہاں دہشتگردی کروائی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے، پاکستان پر بھارت نے الزام لگائے تو دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری انہوں نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ جنگ...
پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل آیا، معاشی استحکام کا سفر ایک معجزہ ہے : وزیرِاعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 24 ہزار پوائنٹس تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت قرار دیا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ “اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان اس بات کا مظہر ہے کہ کاروباری طبقہ اور سرمایہ کار نئے بجٹ کو عوام دوست تصور کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ “بجٹ میں عام آدمی پر کسی نئے ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا گیا، جبکہ تنخواہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات کے شہر دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔ دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسٹیشن زمین سے 74 میٹر بلند ہوگا اور اس کی تعمیر 2029 ء میں مکمل ہوگی۔ امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ میٹرو اسٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک بلیو لائن کا حصہ ہوگا، جس کا آغاز دبئی میٹرو کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029 ء کو کیا جائے گا۔دبئی کے بلیو لائن میگا پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 56 ارب درہم یعنی 43 کھرب روپے...
پی ٹی آئی کے مرکزی اور پارلیمانی رہنما ئو ں نے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اور پارلیمانی رہنماں نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے اشرافیہ نواز، عوام دشمن اور معیشت شکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ غریب سے روٹی چھیننے اور امیر کو مزید نوازنے کی دستاویز ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے دکھائی گئی 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ حقیقت سے...
ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77 ہزار 5 سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے...
رکن پارلیمنٹ نے سلطان پور میں بغیر نوٹس کے غریبوں کے گھروں کو منہدم کئے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملہ کو ہائی کورٹ تک لے جائیں گے اور غریبوں کو انصاف دلائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی اِن دنوں ریاست اترپردیش میں اپنی ساخت مزید مضبوط کرنے کی سمت میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔ پارٹی کے سینیئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اترپردیش میں پریس کانفرنس کر کئی اہم مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی لکھنؤ، پریاگ راج، میرٹھ اور فیروز آباد جیسے شہروں میں کارکنان کے ساتھ میٹنگ کرنے جا رہی ہے۔ آج بارہ بنکی میں ایودھیا کی میٹنگ ہو رہی ہے، جس...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، زمین سے 74 میٹر بلند سٹیشن کی تعمیر 2029ء میں مکمل ہوگی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بلند میٹرو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا، تاریخی تقریب کے دوران انہوں نے ایمار پراپرٹیز اسٹیشن کے ڈیزائن کی منظوری دی جو دنیا کا سب سے بلند میٹرو اسٹیشن ہے یہ 74 میٹر بلند ہوگا، یہ سٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک بلیو لائن کا حصہ ہوگا جس کا آغاز دبئی میٹرو کی 20 ویں...
اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیری اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جن کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے، پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پابندیوں کی طرف فوری توجہ دیں۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔دبئی کے حکام کے مطابق یہ اسٹیشن زمین سے 74 میٹر بلند ہوگا اور اس کی تکمیل 2029 میں متوقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ اسٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک “بلیو لائن” کا حصہ ہوگا، جس کا آغاز دبئی میٹرو کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029 کو کیا جائے گا۔ بلیو لائن کا ٹریک 130 کلومیٹر طویل ہوگا اور یہ دبئی کے 9 اہم علاقوں کو آپس میں جوڑے گا۔...
ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحی کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77ہزار 5سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔ ٹوراز اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ دیر اپر میں 85 ہزار سیاح آئے۔ ترجمان ٹوراز اتھارٹی...
کراچی:اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کا میانمار سے مقابلہ منگل کو ہوگا، ٹیم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں. گذشتہ روز غیر ملکی ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، قبل ازیں بنکاک کے راستے یانگون پہنچنے والی ٹیم نے اتوار کو آرام کیا تھا. میانمار کے خلاف یانگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے شروع ہوگا،ایونٹ کیگروپ ای میں پاکستان سمیت شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں. ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کو میانمار کے خلاف میچ میں نوجوان اسٹرائیکر ریان محمد کا ساتھ حاصل نہ ہوگا. اسکاٹ...
کراچی: شہر قائد میں بچوں کے اغوا میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرکے دو مغوی لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے بچوں کے اغوا میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرکے ان کے گھر سے 2 مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرایا، جن میں ایک کو 3 سال قبل اغوا کیا گیا تھا۔ ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق قائد آباد کے علاقے مجید کالونی سے 14 سالہ لائبہ بتول کے اغوا کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں مغویہ کے بھائی محمد منشی خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا ۔ انویسٹی گیشن پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی اور مختلف مشتبہ...
ملائیشیا کے شمالی علاقے میں ایک المناک بس حادثے میں یونیورسٹی کے 15 طلباء ہلاک ہو گئے جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلبا سے بھری ہوئی بس یونیورسٹی کیمپس کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں ایک منی وین سے ٹکرا گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ملیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی میڈیا رپورٹ کے مطابق، حادثہ اتنا شدید تھا کہ 13 طلباء موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ مزید 2 زخمیوں نے اسپتال میں علاج کے دوران جان کی بازی ہار دی۔ تمام متوفی طلبا سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے جن کی عمریں 21 سے 23 سال کے درمیان تھیں۔ زخمیوں میں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران میں یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر عبد الملک قاضی کو مصری باشندے نے ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ مقتول کے ایک عزیز کے مطابق قاتل اکثر ان کے گھر کھانے پینے کی چیزیں پہنچایا کرتا تھا، کیوں کہ ڈاکٹر عبد الملک کی طبیعت ایسی تھی کہ وہ خود باہر نہیں جا سکتے تھے۔ قاتل نے سیکورٹی گارڈ کو دھوکا دیا کہ وہ گھر کا سامان لایا ہے تاکہ اندر جا سکے۔ جیسے ہی وہ فلیٹ میں داخل ہوا، اس نے اچانک ڈاکٹر عبد الملک پر مختلف جگہوں پر 10 چاقو کے وار کیے۔ پھر اس نے ان کی بیوی کو بھی چاقو سے نشانہ بنایا،جو شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹس—ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20—کے لیے ایک ہی کپتان مقرر کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت کے بعد اس فیصلے پر اتفاق ہوا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت اب ایک ہی کھلاڑی کو سونپی جائے۔گزشتہ دورہ زمبابوے میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا گیا تھا، جب کہ وائٹ بال کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا تھا۔ اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ شان مسعود (ٹیسٹ کپتان) اور محمد رضوان دونوں کی بطور کپتان پوزیشن غیر یقینی ہو چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق سلمان علی...
سٹی42: پنجاب پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 248 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران 7 ہزار 392 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 18 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مزید برآں 27 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 2261 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ زخمی پولیس نے کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 71 اشتہاری مجرمان، 12 عدالتی مفرور اور 2 عادی...
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کے باوجود آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی اور ہواؤں کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے...
عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے۔یہ بات انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے عمر ایوب کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عیدِ سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ایثار اور قربانی کا جذبہ اس میں نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں سیاسی قید میں ناحق قید رہنماؤں اور کارکنان کو یاد رکھنا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عیدِ سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ایثار اور قربانی کا جذبہ اس میں نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں سیاسی قید میں ناحق قید رہنماؤں اور کارکنان کو یاد رکھنا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعاگو ہوں۔ ڈیوڈ بیکھم...
سیئول: جنوبی کوریا میں عوام نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار لی جائے میونگ کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ 61 سالہ لی نے 49 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور ملک کے 14ویں صدر بن گئے ہیں۔ یہ انتخاب اس وقت ہوا جب سابق صدر یون سک یول نے دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کی، جس کے بعد ان کا مواخذہ ہوا اور عدالتی حکم سے وہ عہدے سے ہٹا دیے گئے۔ لی جائے میونگ نے رولنگ پارٹی کے امیدوار کم مون سو کو شکست دی۔ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 79.4 فیصد رہا، جو گزشتہ 28 سالوں کا سب سے زیادہ تھا۔ لی کو اب بھی قانونی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک میز پر بیٹھیں، چارٹر آف اکانومی پر متفق ہوں۔ عید الاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے تاہم اسے درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی اتفاق اور معاشی ایجنڈے پر ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بدحالی سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جو ہمارے بزرگوں کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم...

عید کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم، مریم نواز کا کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں کمی پر اظہار اطمینان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔ زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسروں کو...
پریس ریلیز کے مطابق کیتھی گینن نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کوبھی سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی افغانستان اور پاکستان کے لیے نیوز ڈائریکٹر کیتھی گینن نے کہا ہے کہ افغان سر زمین پر عسکریت پسند گروپوں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹیڈیز (آئی آر ایس) کے زیر انتظام اسلام آباد میں منعقدہ ’جیوپولیٹیکل شفٹس اینڈ سیکیورٹی چینلجز‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیتھی گینن کا کہنا تھا کہ شاید افغانستان یہ نہ چاہتا ہو کہ عسکریت پسند گروپس افغانستان کی سرزمین استعمال کریں، لیکن...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انڈین ایجنسی ’را‘ کے تین دہشت گردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے امن دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم جاگ رہے ہیں۔ دشمن کی سازشیں ناکام بنانے والے افسران ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج و ہندوستان کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے، صوبے کو اس کا حق دیا جائے، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے لیے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج کی خبروں کے بعد حکومت نے بات چیت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت نے الٹا ہم پر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے، صوبے کو اس کا حق دیا جائے، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے...
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کچی کے علاقے کولپور میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،دہشتگردوں کو نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان پر عزم ہیں ...
— فائل فوٹو عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ شہر بھر میں مجموعی طور پر 15 ہزار 743 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔کراچی پولیس چیف نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔کراچی میں عید الاضحیٰ کی نماز کے موقع پر ایسٹ زون میں 4 ہزار 91، ساؤتھ زون میں 4 ہزار 187 اور ویسٹ زون میں 3 ہزار 484 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ کوئٹہ: عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا پولیس کے مطابق کوئٹہ میں عیدالاضحی کی مناسبت سے سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔...
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے اور اس دوران مختلف علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ بلوچستان: عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئیمحکمۂ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کے دنوں میں درجۂ حرارت انتہائی گرم رہنےکا امکان ہے، سبی، نصیرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد میں درجۂ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ضلع بارکھان اور گردونواح میں آج شام یا رات کے وقت چند مقامات پرہلکی سے درمیانی بارش کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) ٹیکس بل پر امریکی صدر اور حکومتی کارکردگی کا محکمہ (ڈی او جی ای) کے سابق مشیر ارب پتی ایلون مسک کے درمیان پچھلے چند دنوں کے دوران اختلافات کافی بڑھ گئے ہیں۔ مسک نے یہ تجویز پیش کی کہ امریکی صدر کا مواخذہ کیا جانا چاہیے۔ ٹرمپ کی طرف سے ’شاندار‘ ایلون مسک کو الوداع سوشل میڈیا پوسٹس کی ایک سیریز میں، مسک نے ٹرمپ کے خلاف ذاتی حملے بھی شروع کیے، جو ’’ایپسٹین فائلز‘‘ تک پہنچ گیا۔ ’’ایپسٹین فائلز‘‘ دراصل جنسی مجرم متوفی جیفری ایپسٹین سے متعلق وہ دستاویزات ہیں، جس میں ان کے اور اس کے ساتھیوں سے متعلق سفری نوشتہ جات اور مہمانوں کی فہرستیں شامل...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کارکن نکلے گا تو عمران خان کے کہنے پر نکلے گا، غالباً سوچ بھی یہی ہے جو پیٹرن انچیف خود کو قرار دیا ہے، عمران خان نے اور یہ کہا ہے اب میں کال دوں گا اور میں لیڈکروں گا اس احتجاج کو، مجھے لگتا ہے کہ کارکن کیلیے میسج عمران خان صاحب کاچونکہ میں کال دوں گا، میں لیڈ کروں گا لہذا آپ نکلیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو آج بہت زیادہ ہائیپ بنی ہوئی تھی کہ پانچ جون کو رہا ہو جائیں گے اب ایک چیز بالکل واضح ہے چونکہ کیس سیاسی ہیں...
ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ٹیرف سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ٹیرف سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ صدر ٹرمپ کی درخواست پر ہوا۔ امریکا میں چین کے سفارتخانیکا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے فون پر بات کی ہے،گفتگو کا مقصد عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے ٹیرف پر اختلافات دور کرنا تھا۔ چینی میڈیا کے مطابق ٹرمپ سیگفتگو میں صدر شی جن پنگ نیکہا کہ امریکا کو چین کے خلاف کییگئے...
اپنے بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کے مؤقف کو اُجاگر کیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں بھارت کی پراکسی وار کو بھی بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مودی کے جھوٹے بیانیے کا وہی حشر کیا، جو پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل کا کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی زیرِ قیادت پاکستانی وفد نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دے دی، چیئرمین پیپلز پارٹی نے دنیا کے سامنے پاکستان کا کیس مضبوط انداز میں...
---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مودی کے جھوٹے بیانیے کا وہی حشر کیا جو پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل کا کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی زیرِ قیادت پاکستانی وفد نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دے دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے دنیا کے سامنے پاکستان کا کیس مضبوط انداز میں پیش کیا۔ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئےسندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہوئے الیکشن کا نتیجہ سامنے آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سحر انگیز شخصیت سفارتی اور عالمی میڈیا کی توجہ کا...
جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید اور میاں محمود الرشید نے ورکز کے نام خط لکھ دیا۔ رپورٹ کے مطابق خط میں رہنماؤں نے کہا کہ ہماری طرف سے پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز کو بہت عید مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے اور ظلم زیادتی برداشت کرنے پر آپ کے مشور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آئین اور قانون بحال نہیں ہو جاتا ہم نے اپنی جہدوجہد جاری رکھنی ہے، اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں اور ہماری ہمت قائم رکھے۔
نیو یارک :”دنیا میں امریکہ کے بارے میں منفی رائے بڑھ رہی ہے جبکہ چین کی طرف مثبت جذبات میں اضافہ ہوا ہے” — امریکی سروے ادارے مارننگ کنسلٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، مئی کے آخر تک امریکہ کا عالمی نیٹ مثبت اسکور منفی 1.5 تک گر گیا جبکہ چین کا اسکور 8.8 تک بڑھ گیا۔ اگرچہ یہ صرف ایک ادارے کا سروے ہے، لیکن 40 سے زائد ممالک اور خطوں پر محیط ہونے اور زیادہ تر امریکہ کے اہم اقتصادی و فوجی اتحادیوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اس کے نتائج معتبر اور انتباہی اہمیت کے حامل ہیں۔ جیسا کہ ادارے کے سربراہ نے کہاکہ یہ “امریکی سافٹ پاور پر ایک ضرب” ہے۔ یہ ایک واضح رجحان...
جموں سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر بھارتی پولیس افسر کے مطابق سینٹرل پیراملٹری فورسز کے تعاون سے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی دورے کے دوران ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں چناب ریلوے پل کا افتتاح کریں گے جو 272 کلومیٹر طویل اودھمپور سرینگر بارہمولہ ریلوے ٹریک کا حصہ ہے۔ وہ سرینگر کے لیے ایک خصوصی ٹرین کا افتتاح بھی کریں گے۔ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل ہی قابض انتظامیہ نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس...
سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!۔ مختصر ترین فارمیٹ میں ہوم سیریز کے دوران بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنیوالے سلمان علی آغا ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی قیادت کے مضبوط دعویدار ہیں، انہیں سعود شکیل کی جگہ کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔ سلمان آغا اسوقت نائب کپتان کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ ٹی20 فارمیٹ میں انہیں کپتانی دی گئی ہے۔ باسط...
لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سمبڑیال کےضمنی انتخاب میں دھاندلی کے عائد کیے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فافن کی رپورٹ پی ٹی آئی کے لیے کافی ہے اور سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 39ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگاناشرم ناک ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں پی ٹی آئی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا اور فافن...
---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہونے کے باعث آج کی کاز لسٹ سے نکال دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ پیٹرن انچیف، عمران خان کے فوکل پرسن نیازاللّٰہ نیازی نے 24 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کرنی تھی۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی بینچ کا حصہ تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ایک ایک خوارجی دہشتگرد کا مکمل صفایا کریں گے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ انڈین حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو...

سردار ایاز صادق کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) بدھ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ فتنہ الخوارج کو انکے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان...
ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں ایک دن کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج صبح 6 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ کرفیو کے دوران شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں تمام شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے یاد رہے...
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کی طرف سے سمبڑیال ضمنی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کے بعد بد ترین دھاندلی کے شواہد پیش کرنے کی کوئی ضرورت باقی رہ جاتی ہے ؟، ایک طرف مسلم لیگ (ن ) مقبولیت کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف اس کی اتحادی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے علی الاعلان کہا ہے کہ عوام نے انہیں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے پرنفرت کی وجہ سے ووٹ نہیں دیئے ۔ مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی کی بدولت ہم دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام...
سٹی42: فیصل آباد میں صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم،4افراد جاں بحق،4زخمی ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق لیہ سےآنے والی بس کو حادثہ تھانہ ٹھیکریوالہ کے قریب پیش آیا،زخمیوں کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کردیا،متوفیان کی لاشوں کو مارچری یونٹ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی،ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے 75 ج ب کے پاس لیہ سے آنیوالی مسافر بس اور ٹینکر میں تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں بوٹا شفاقت،تنویر اور نامعلوم خاتون شامل ہیں۔ ٹھیکریوالہ پولیس نے موقع...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کور کمانڈر لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست سے خطاب کیا۔ پنجاب یونیورسٹی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کور کمانڈر نے معرکہ حق کے تناظر میں طلبہ کی بنائی خوبصورت پینٹنگز کا مشاہدہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین نے معرکہ حق کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کو پوری قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا ثمر قرار دیا۔ پاکستان بھارت جنگ کے دیرپا اثرات اور پاکستان کو حاصل ہونے والے ثمرات پر بھی گفتگو کی۔ دنیا پر پاکستانی قوم اور افواج کی جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت عیاں...
پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست سے اپنے خطاب میں کور کمانڈر لاہور نے حالیہ پاک، بھارت جنگ کے دیرپا اثرات اور پاکستان کو حاصل ہونے والے ثمرات پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر پاکستانی قوم اور افواج کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو عیاں کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی ہے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے پنجاب یونیورسٹی میں معرکہ حق کے تناظر میں طلبہ کی بنائی ہوئی خوبصورت پینٹنگز کا مشاہدہ کیا اور بھارت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 کامیاب آپریشن میں 7 دہشت گردوں کو بہادری سے ہلاک کیا، یہ دہشتگرد بھارت کی پراکسی ہیں،بھارت پوری کوشش میں ہے کہ اس خطے کا ماحول خراب ہو، فتنتہ الہندوستان ہمارے ملک کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔(جاری ہے) روبینہ خالد نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،اس ملک سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا دیں گے۔

وزیرِ اعظم کی مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے ۔(جاری ہے) وزیرِ اعظم نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دھشتگردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
— فائل فوٹو مشیر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا مصدق عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن انڈیکس بہت بلند ہے، اینٹی کرپشن فورس کے قیام کے لیے نیا قانون لا رہے ہیں۔مصدق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل اور مردان سولر اسکیم میں کرپشن حقیقت ہے، مردان میں مساجد اور قبرستانوں کے سولر سسٹم کے پیسوں میں کرپشن کی گئی اور جن افسران نے بغیر کام کے ادائیگی کی وہ سزا سے نہیں بچ سکتے۔اُنہوں نے کہا کہ کوہستان کا کیس نیب کے پاس ہے، اس پر میں تبصرہ نہیں کروں گا ہم نے نیب کو بلایا ہے اور تین ہفتے کا وقت دیا ہے، کوہستان اسکینڈل میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، پی ایچ اے اور...
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیاں کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے میں کیا گیا جس میں فتنہ الہندوستان دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن میں7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔(جاری ہے) منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔\932

وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے،فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بیرونی پشت پناہی سے بلوچستان میں بدامنی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کر کے بلوچستان میں امن کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔
ویب ڈیسک: باجوڑ اور بنوں میں پولیس اسٹیشنز پر فتنئہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملوں کو نا کام بنا دیا گیا۔ باجوڑ اور بنوں میں گزشتہ رات فتنۂ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 پولیس اسٹیشنز پر حملے کئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پولیس نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملوں کو پسپا کر دیا۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں، آئی جی نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کیلئے انعامات کا بھی اعلان کیا۔

صدر مملکت کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔(جاری ہے) منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی کے 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 جون کو بلوچستان میں دو مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلی کارروائی ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کی گئی، دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے...
درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت درخواست دائر کردی۔ درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق 2012ء میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے احکامات دیے تھے، 2015ء میں سپریم کورٹ نے فریقین کو لا یونیورسٹی کے قیام کے...
ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔ ساجد تارڑ...
لندن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں گرین شرٹس کے کلین سوئپ کو بطور کوچ اپنے عہدے کا بہترین آغاز قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور رضوان کی ٹی20 ٹیم میں شمولیت مشروط کردی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ان کی پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی۔ https://Twitter.com/CoachHesson/status/1929429267902792184 مائیک ہیسن نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کیخلاف کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب خود کو چیلنج کرنے کے لیے نکلے۔ مزید پڑھیں:ڈومیسٹک کرکٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور ثالثی کردار ادا کرنے والے تنویر احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہبانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہونے والے ممکنہ مذاکرات میں متعدد متضاد بیانات اور پیغامات صورتحال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں تنویر احمد خان نے کہا کہ عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام آتا ہے کہ وہ براہ راست اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن اس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیانیہ آتا ہے کہ وہ تحریک چلائیں گے اور “زمین گرم” کریں گے۔ پھر چند گھنٹوں بعد علیمہ خان کا پیغام آتا ہے کہ “بات کرنی ہے تو give and take...
اجلاس میں حریت قیادت سمیت کشمیری سیاسی قیدیوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے اور دونوں ممالک کو خطے میں جنگ جیسی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے اس مسئلے کو پرامن مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین سمیت سول سوسائٹی کے اراکین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں دفعہ370 اور 35A کو اصل شکل...